اتوارمجلس ۱۲ / اپریل ۲۶ء:اصل چیز شریعت و سنت پر عمل ہے! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں *مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی* *بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* 14:52) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔ 17:29) بیان کا آغاز ہوا۔۔ 18:45) ایک گناہ آسمان سے زمین پر گرادینے کے لیے کافی ہے۔۔ 19:05) دفع مضرت مقدم ہے جلب منفعت پر۔۔ اس لیے سمارٹ فون کو بیچ دیں۔۔ 26:29) غیبت بہت بڑا گناہ ہے۔۔ آج غیبت کو چٹنی بنادیا ہے۔۔ 34:27) مایوسی کو دور کرنے کے لئے حضرت خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا نام لیتے رہو ایک دن ضرور اُن کو رحم آئے گا ؎ کھولیں وہ یا نہ کھولیںدَر اس پہ ہو کیوں تری نظر تو تو بس اپنا کام کر یعنی صدا لگائے جا بیٹھے گا چین سے اگر کام کے کیا رہیں گے پر گو نہ نکل سکے مگر پنجرے میں پھڑ پھڑائے جا 51:10) اصل چیز شریعت و سنت پر عمل ہے اگر کوئی کسی اللہ والے سے محبت کرتا ہے تو شریعت و سنت کی اتباع دیکھ کر محبت کرتا ہے اگر شیخ اس سے ہٹ جائے پھر دیکھیں کوئی پوچھے گا بھی نہیں۔ 01:08:59) نقل پر کیا انعام ملتا ہے اور نقل بھی اللہ والوں کی ہو اگر دنیاوی امتحان میں نقل کرے گا تو پکڑ ہوگی لیکن اللہ والوں کی نقل پر انعام ملتا ہے۔۔ 01:13:47) کفار کی تعریف کرنے سے عرش اعظم ہل جاتا ہے۔۔ان کا کام ہے مسلمانوں کے ٹکڑے کرنا اور ہم ان کی تعریف کرتے ہیں۔۔ان کی نقل کرتے ہیں افسوس کا مقام ہے۔۔۔ | ||