عشاء مجلس ۱۳    / اپریل   ۲۶ء:گھریلو زندگی اور دینی آداب پر اہم نصیحتیں !     

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

05:39) کچھ اہم آداب کہ اخلاق کیسے ہوں۔۔کیسے ادب کا خیال رکھنا ہے۔۔

09:26) بیوی روٹھ جائے تو ان کو منانے کا طریقہ۔۔

14:50) کامل ایمان اُس کا ہے جس کے اخلاق اچھے ہیں۔۔

15:26) بہو کو ساس سسر کی خدمت کرنی چاہیئے لیکن اگر نہ کرے تو لڑنا نہیں ہے مسئلہ معلوم کرنا چاہیئے ۔۔

27:30) اللہ والوں پر ہونے والے انعامات

33:39) احبا ب کو نصیحت کہ مسجد جلد آنے کی فکر کریں نماز میں مسبوق کیوں؟

35:24) مسواک کی سنت۔۔۔

39:31) خرچ میانہ روی پر اہم نصیحت۔۔

*پورے بیان کا خلاصہ:۔* *سب سے پہلے اچھے اخلاق اور ادب کی اہمیت بیان کی گئی کہ انسان کو ہر حال میں خوش اخلاق اور باادب ہونا چاہیے۔ میاں بیوی کے تعلق میں خاص طور پر یہ نصیحت کہ اگر بیوی ناراض ہو جائے تو محبت اور حکمت سے اسے منانا چاہیے۔* *مزید یہ کہ کامل ایمان کو اچھے اخلاق سے جوڑا گیا ہے، یعنی بہترین ایمان والا وہ ہے جس کا اخلاق بہترین ہو۔*

*گھریلو زندگی میں بہو کو ساس سسر کی خدمت کی نصیحت ، لیکن اگر وہ کسی وجہ سے ایسا نہ کرے تو جھگڑا کرنے کے مفتی صاحبان سے مشورہ کریں۔۔* *اللہ والوں پر ہونے والے انعامات کا ذکر بھی ہے، اور نمازیوں کو نصیحت کہ مسجد جلدی آئیں اور نماز میں تاخیر (مسبوق ہونے) سے بچیں۔ اس کے ساتھ مسواک کی سنت کی اہمیت اور خرچ میں اعتدال (میانہ روی) اختیار کرنے پر اہم نصائح بیان ہوئے۔*

*دورانیہ* *55:01*