عشاء مجلس ۱۵ / اپریل ۲۶ء:زیادہ ذکر کے نقصانات ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں *مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی* *بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* 05:27) مایوس نہیں ہونا۔۔۔ایک جعلی کا واقعہ۔۔۔ 05:28) زیادہ ذکر کرنے کے نقصانات اور دوران ِمجلس تسبیح پڑھنانہ بیان سمجھ میں آئے گا اور نہ ذکر دھیان کے ساتھ ہوگا۔۔۔ 11:07) سکون چَین اور اِطمینان کاایڈریس۔۔۔ 19:15) دین کیا سِکھاتا ہے یہ سیکھیں اور گھر میں اخلاق کیسے ہونے چاہیے۔۔۔ 20:01) زندگی اوربندگی کیا ہے؟۔۔۔ 21:49) عیادت اورتعزیت کاسنت طریقہ ۔۔۔ 24:18) چوبیس گھنٹے کا ذاکر وہ ہے جو گنا ہ نہیں کرتا۔۔۔ گناہ کرنے والے کو چَین سکون اور اِطمینان نہیں مل سکتا۔۔۔ 30:59) کامل ذکر کیا ہے؟۔۔۔ 37:30) اہل اللہ کی صحبتیں جنت کے باغ ہیں: حدیث پاک میں ہے جب تم جنت کے باغوں سے گذرو تو کچھ کھاپی لیا کرو: ((إِذَا مَرَرْتُمْ بِرِیَاضِ الْجَنَّۃِ فَارْتَعُوْا)) (مشکاۃُ المصابیح) جب تم جنت کے باغوں میں سے گذرو تو خوشہ چینی کر لیا کرو۔ حضرت ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’أَیْ إِذَا مَرَرْتُمْ بِجَمَاعَۃٍ یَّذْکُرُوْنَ اﷲَ تَعَالٰی فَاذْکُرُوْا اﷲَ ،أَنْتُمْ أَیْضًا مُوَافَقَۃً لَّھُمْ فَإِنَّھُمْ فِیْ رِیَاضِ الْجَنَّۃِ یعنی جب گذرو تم ایسی جماعت کے ساتھ جو اللہ کا ذکر کرتے ہوں تو تم بھی ان کے ساتھ ذکر میں مشغول ہوجائو تاکہ ان کی موافقت کا شرف حاصل ہو کیونکہ وہ جنت کے باغوں میں ہیں۔ (مرقاۃ، جلد: ۹، صفحہ: ۲۶۰) 41:10) غصہ آنے کے باوجود نافذ نہ کرنااور اس کی فضیلت۔۔۔ 43:11) حدیث شریف::: ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا بہت سے لوگ ایسے ہیں جو بظاہر تو پراگندہ بال نظر آتے ہیں جن کو (ہاتھ یازبان کے ذریعہ ) دروازے سے دھکیلا جاتاہے ۔(بالفرض اگرا وہ ان دروازے پر جائیں )لیکن (اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ ایسے مقبول ہیں ) اگر وہ بحالت ناز/اللہ تعالیٰ کے بھروسہ پر) قسم کھالیں تو اللہ تعالیٰ ان کی قسم کو پورا کرے۔ دورانیہ 50:48 | ||