فجر مجلس ۱۶ / اپریل ۲۶ء:ذکر اللہ اور ترک معصیت ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں *مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی* *بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* 13:07) مجلسِ ذکر::: کلمہ طیبہ۔۔۔ ذکر اسمِ ذات اللہ جل جلالہ۔۔۔ استغفاراوردرودشریف کی ایک تسبیح۔۔۔ 13:08) ذکر کا فائدا کیوں نہیں ہوتا؟محی السنہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کی ایک مثال۔۔۔ 16:22) ذکر سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کے ملفوظات::: ادائے وفاداری کے لئے آہ وزاری کرو: پھر جس طرح ائیرکنڈیشن آن کرنے کے بعد آپ لوگ اپنی موٹروں کے شیشے چڑھاتے ہو، جب اللہ کے نام کا ائیرکنڈیشن دل میں چالو کرلو تو کان، ناک، آنکھ، قوتِ باصرہ، قوتِ سامعہ، قوتِ شامّہ، قوتِ لامسہ اور زبان کی قوتِ ناطقہ پانچوں شیشے چڑھادو یعنی اللہ کی نافرمانی میں مت استعمال کرو۔ اب کوئی کہے اس میں پاؤں تو آیا نہیں لہٰذا میں تو پیر سے ہی حسین کو چھولوں گا،تو ایسے جانوروں سے میراکوئی واسطہ نہیں۔ 20:09) ۔۔۔ قوتِ لامسہ ہاتھ میں اللہ نے رکھا ہے اور زبان میں قوتِ ذائقہ رکھا ہے، اللہ کی شان ہے۔میرے شیخ فرماتے تھے کہ روٹی سے لال لال خون بنا،وہی لال خون آنکھ کی پتلی میں آکر آنکھ کی روشنی بن گیا، وہی سرخ رنگ کا خون زبان میں گویائی بن گیا،کان کے اندر وہی سرخ خون سننے کی طاقت بن گیا،ناک کے اندر وہی سونگھنے کی طاقت بن گیا،کیا شان ہے مالک کی؟اسی طرح قلب میں جب ذکر سے نور پیدا ہوگا تو قلب جب خون سپلائی کرے گا تو ہماری رگوں میں خون کے ساتھ ساتھ اللہ کا نور بھی دوڑے گا۔ آنکھوں میں جب اللہ کا نور آجائے گا تو پھر اللہ کے نور سے بدنظری کیسے ہوگی؟ کان سے گانا سننے کی ہمت نہیں ہوگی۔ 22:02) ۔۔۔اب دوسرا پیریڈ شروع ہوگیا’’ گناہ سے بچنا‘‘۔ہر گناہ سے بچنے کی کوشش کرو۔بتائو! یہ ذوق کیسا ہے جو اختر پیش کررہا ہے؟ کوشش کرو کہ اللہ تعالیٰ کو ایک لمحہ ناراض نہ کریں۔ چوری چھپے آنکھوں کے کسی گوشے سے بھی حرام لذت مت چکھو، اس کے لئے کم از کم آہ و زاری تو کرو، تمنّائے وفاداری تو کرو،اگر وفاداری نہیں ہے تو تمنّائے وفاداری تو کرو،اور وفاداری کے لئے آہ و زاری تو کرو، اشکباری تو کرو 24:45) اللہ والوں کو ستانہ خطرناک بات ہے: حضرت علامہ بنوری رحمہ اللہ اور حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔۔ تقویٰ کی طاقت۔۔۔حضرت جعفر طیّاررضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بہادری۔۔۔ 28:30) زیادہ تر گناہ کیوں ہوتے ہیں اس کی وجہ ایک جملہ ہے کہ "لوگ کیا کہیں گے" 31:58) قربانی کی اہمیت اورفوائد۔۔۔ 34:35) محبت تو اے دل بڑی چیز ہے یہ کیا کم ہے جو اس کی حسرت ملے کم سے کم حسرت تو کرو کہ کاش! وہ دن آتا کہ میرے ساری زندگی کے لمحات اللہ تعالیٰ پر فدا ہوجاتے۔ ضمیر موجود ہے کہ نہیں؟ہم لوگ بے ضمیر تو نہیں ہیں، سینہ میں دل تو ہے، عقل تو ہے، وفاداری کی تعریف تو سنتے ہیں۔ 35:25) تینوں قل تین تین مرتبہ اور لاحول ولاقوۃ الا باللہ دس مرتبہ۔۔۔ دورانیہ 38:29 | ||