سفر سندھ  ۱۹    / اپریل   ۲۶ء:دنیا کی حقیقت ! کوٹ غلام محمد 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:۔رحمانی مسجد بلوچ محلہ کوٹ غلام محمد

بیان:۔عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

حضرت شیخ دامت برکاتہم کا آج سے چار دن کا سندھ کا سفر طے ہوا۔۔

صرف کوٹ غلام محمد اور میر پور خاص کا سفر ہے حضرت شیخ نے ترتیب اس طرح رکھی کہ مرکزی بیان، جمعہ بیان اور اتوار کی مرکزی مجلس کا بھی ناغہ نہ ہو اور سفر سے واپسی بھی جمعرات کے دن ہوجائے تاکہ مرکزی بیان کا ناغہ نہ ہو۔

پھر ان شاء اللہ مرکزی بیان، جمعہ بیان اور اتوار مرکزی مجلس کے بعد اگلے ہفتے بھی سندھ کا اسی طرح سفر کا ارادہ ہے اور یہ سفر حیدرآباد ٹنڈو الہیار،ٹنڈو جام کی طرف کا ہوگا۔۔

حضرت شیخ نے آرام کی بھی فکر نہیں فرمائی فجر مجلس بھی فرمائی اور اتوار کی مرکزی مجلس بھی فرمائی پھر بعد نماز ظہر درس قرآن ہوتا ہے لیکن کسی مجبوری کی وجہ سے مفتی فرحان صاحب درس نہیں دے سکے تو حضرت شیخ نے بعد ظہر بھی بیان فرمایا۔۔

پھر کھانا تناول فرما کر صرف آدھا گھنٹہ آرام فرمایا اور تقریبا ساڑے تین بجے قافلہ خانقاہ غرفۃ السالکین سے روانہ ہوا۔ تقریبا ۱۸ احباب کا قافلہ تھا۔۔

عصر نماز راستے میں ایک مصلی پر ادا کی اور مغرب نماز ٹنڈو جام میں حضرت شیخ کے بہت پرانے احباب میں سے حاجی نذیر صاحب کے گھر پاس ادا کی پھر مغرب نماز بعد فورا قافلہ روانہ ہوا تقریبا پونے نو بجے قافلہ الحمدللہ باعافیت کوٹ غلام محمد پہنچا۔۔نماز ادا کرنے کے فورا بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

بیان کے کچھ اہم نکات:۔ علماء کو برا بھلا کہنا بڑا گناہ ہے۔۔ علماء کی غیبتیں کرنا۔۔ علماء انبیا علیھم السلام کے وارث ہیں۔۔ دیور بھابھی کے لیے موت ہے موت۔۔ بیٹی کو بے پردہ تعلیم کے لیے باہر بھیجنا۔۔ انعام یافتہ لوگ کون ہیں؟ نظر کی حفاظت کا حکم قرآن پاک کا ہے۔۔

قومیت اور عصبیت پر سوء خاتمہ کا خطرہ ہے۔۔ ڈاڑھی کا منڈانا گناہ ہے۔۔ ڈاڑھی پر دلائل بیان ہوئے۔۔ حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ کے جذب کا عجیب درد بھرا واقعہ۔۔ حضرت جگر مرادآبادی رحمہ اللہ کا جذب۔۔ دنیا کی حقیقت پر اہم نصیحتیں۔۔ دنیا کب بری ہے..

دورانیہ 1:55:25