سفر سندھ  بعد فجر۲۰    / اپریل   ۲۶ء:ذکر جانِ حیات و کائنات ہے ! کوٹ غلام محمد 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:۔بلال مسجد نزد بس اسٹاپ کوٹ غلام محمد

بیان:۔عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

حضرت شیخ نے رات تقریبا دو گھنٹے کا بیان فرمایا بیان سوا گیارہ تک ختم ہوا۔۔

حضرت والا نے فرمایا ایسی جگہوں پر زیادہ مزہ آتا ہے یہ ایک گاوں میں بیان تھا یہاں مسجد میں لائٹ بھی نہیں تھی بیٹری سے دو پنکھے اور دو لائٹ چل رہی تھیں لیکن پھر بھی حضرت والا نے دو گھنٹے کا بیان فرمایا اور لوگوں نے بھی آخر تک بیان سنا کافی لوگ محلے کے جمع ہوگئے تھے کہ مسجد آخر تک بھر گئ تھی جبکہ بجلی نہیں تھی لیکن لوگوں نے جم کر بیان سنا۔۔ بیان کے بعد قریب ہی ایک جگہ سب احباب کے کھانے کا نظم تھا اور رہائش کا بھی۔۔

یہاں کا سارا نظم حضرت کے پرانے احباب میں سے مفتی عرفان صاحب اور مولانا عادل صاحب نے دیکھا رہائش کا سارا نظم مولانا عادل صاحب نے دیکھا اور حضرت والا اور احباب کی راحت کا ہر طرح خیال رکھا اللہ تعالی سب کو اپنی شان کے مطابق جزاء عظیم عطاء فرمائیں۔۔

رات تقربیا سوا بارہ تک حضرت شیخ کھانا تناول فرما کر ساڑے بارہ بجے اپنے شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم سے بات فرمائی۔ تقریبا ۲۳ منٹ تک بات فرمائی جس میں اہم نصیحتیں بیان ہوئی جس کا خلاصہ ہے اہم ملفوظ: ترجمان اکابر عارف باللہ شیخ الحدیث شیخ العلماء حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کل رات ساڑھے بارہ بجے عارف باللہ حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم سے فون پر دوران گفتگو ترجمان اکابر عارف باللہ شیخ الحدیث شیخ العلماء حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم نے ایک اہم ملفوظ ارشاد فرمایا ( جو بعینہٖ سن کر لکھا گیا) :

میرے دل میں یہ ہے کہ سب سے بڑھ جو نعمت ہے وہ نماز قرآن پاک اور تذکرۂ اکابرِ دین اور ایک چیز تو ہے ہی ’’تعلق مع اللہ‘‘ جو سب سے بڑھ کر عزیز ہے۔ اللہ کا شکر ہے الحمدللہ۔ بیان کے کچھ اہم نکات:۔ تصویر کشی کا گناہ وہ بھی مساجد میں تصویر بنانا۔۔

ذکر جانِ حیات اور جان کائنات ہے ذکر ذاکر کو مذکور سے ملاتا ہے۔۔ پردہ سے متعلق اہم نصائح۔۔ اولاد کی نافرمانی سے متعلق اہم نصائح۔۔ استغفار اور توبہ میں فرق۔۔