عشاء مجلس ۲۸    / اپریل   ۲۶ء:استاد و شیخ سے کیسا تعلق ہونا چاہیے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

*قرآنِ پاک کی عظمت، درست تلاوت کی اہمیت اور اللہ والوں کی صحبت و رہنمائی کی پر اہم نصائح۔*

*قرآنِ پاک محض پڑھنے کی کتاب نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کو پہچاننے کا ذریعہ اور اس تک پہنچنے کا راستہ ہے۔*

*اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ روزانہ تلاوت کا اہتمام کرے اور اپنی قراءت درست کرے، چاہے اسے ابتدا سے ہی کیوں نہ سیکھنا پڑے۔*

*اگر قرآن سے تعلق کمزور ہو تو یہ بڑی محرومی ہے۔*

*اسی طرح شیخ (مرشد) اور شاگرد کے تعلق پر اہم نصائح کہ اصلاحِ نفس اور اللہ سے مضبوط تعلق کے لیے کسی اہلِ اللہ کی رہنمائی ضروری ہے۔*

*شیخ کی ڈانٹ کو برا نہیں بلکہ اصلاح کا ذریعہ سمجھنا چاہیے، کیونکہ یہ محبت اور تربیت کا حصہ ہوتی ہے۔*

*اور فرمایا کہ انسان کو عاجزی اختیار کرنی چاہیے، اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔*

*جو شخص اخلاص کے ساتھ اللہ کی طرف بڑھتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی رہنمائی اور حفاظت فرماتے ہیں۔*

*دورانیہ* *48:01*