فجر مجلس ۳۰ / اپریل ۲۶ء:شیخ کی محبت کا انعام ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں *مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی* *بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* 14:26) مجلسِ ذکر::: کلمہ طیّبہ۔۔۔ ذکر اسمِ ذات اللہ جل جلالہ۔۔۔ استغفاراوردرودشریف۔۔۔ 14:27) علم دین کی برکت اورفضیلت::: ترک ِگناہ کی ہمت استعمال نہ کرنے پر ایک حدیث سےعجیب استدلال: وَ دَرْکِ الشَّقَاۗءِ:اور اے اللہ!ہمیں بد نصیبی نہ پکڑے،بدنصیبی اور شقاوت آتی ہے نافرمانی سے، اس لئے بھی گناہ پر جرأ ت کرنا چھوڑ دو، اللہ کو بہادری مت دکھائو، نفس دشمن کی خاطر سے دوست کو مت چھوڑو۔پھرطبعی طور پر نفس کا مزاج یہ ہے کہ جس نے اس کو خوش کیا مرتے دم تک گناہ کے ساتھ قبر میں دفن ہوجائے گااور جس نے ہمت کرکے نفس کے تقاضوں کو نہیں مانا، روز بروز اس کا تقاضا ضعیف ہوتا چلا جائے گا۔ 21:52) ترجمانِ اکابر شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین بن حسین صاحب دامت برکاتہم کا اتوار کو آنکھوں کا آپریشن ہے اس کے لیے دُعا کی درخواست اور عارف باللہ مجددِزمانہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ اور حضرت سید عشرت جمیل میر صاحب رحمہ اللہ سے محبت کے تذکرے۔۔۔ شیخ کی محبت اور اللہ والی محبت سے کیا ہوتا ہے۔۔۔؟ شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین بن حسین صاحب دامت برکاتہم کے لیے خوشخبری جو حضرت میر صاحب رحمہ اللہ نے سنائی۔۔۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی حضرت شاہ فضل الرحمن گنج مراد آبادی رحمہ اللہ کے پاس حاضری کا واقعہ۔۔۔ 33:49) تینوں قل اور لاحول ولاقوۃ الا باللہ دس مرتبہ۔۔۔ دورانیہ 34:33 | ||