اتوار مجلس ۳ مئی ۲۶ء:عشق حقیقی کی تکمیل ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں *مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی* *بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* 16:42) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔۔ 18:43) غرض اتنی ہے بس پیر مغاں کے جام و مینا سے کہ ہم مالک کو اپنے دیکھ لیتے قلبِ بینا سے اشعار کی شرح پیرِ مغاں سے مراد پیرِ مرغا نہ ہو جو لوگوں کی جیبوں پر نظر رکھتا ہو۔۔ 23:39) غرض اتنی ہے بس پیر مغاں کے جام و مینا سے کہ ہم مالک کو اپنے دیکھ لیتے قلبِ بینا سے وہ مالک ہے جہاں چاہے تجلّی اپنی دکھلائے نہیں مخصوص ہے اس کی تجلّی طورِ سینا سے 30:50) وہ مالک ہے جہاں چاہے تجلّی اپنی دکھلائے نہیں مخصوص ہے اس کی تجلّی طورِ سینا سے جوناداں ہیں وہ اہل اﷲکی عظمت کو کیا جانیں 44:11) حضرت سعید بن مسیب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ان ناموں کے ذریعہ میں نے اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگی اللہ تعالیٰ نے قبول فرمائی۔ ’’اَللّٰہُمَّ إِنَّکَ مَلِیْکٌ مُّقْتَدِرٌ 47:28) کوئی چیز منحوس نہیں ہوتی..منحوس گناہ ہے۔۔۔ گناہوں کی وجہ سے رزق تنگ ہوجاتا ہے۔۔ 55:39) عامل بابا اور ان کی چکر بازیاں۔۔ آج دعا پر کیوں یقین نہیں کیوں ہر وقت عامل بابا کے پیچھے بھاگتے ہیں۔۔ 56:11) جادو مخلوق ہے ۔۔ 01:03:08) دعا سے متعلق اہم مضامین:۔ اگر دعا بظاہر قبول نہ ہو تو بھی اﷲ سے مانگتا رہے، دعا مانگنا خود بہت بڑا انعام ہے، دعا مانگے جائے اور قبولیت کی امید رکھے،ان شاء اﷲ! مصیبت ٹل جائے گی۔ اللہ تعالیٰ قبول تو فوراً فرمالیتے ہیں ظہور دیر سے کرتے ہیں 01:22:43) خلوت جلوت پر اہم مضامین بیان ہوئے۔۔ | ||