جمعہ بیان   یکم مئی    ۲۶ء:بیویوں سے متعلق حسن سلوک کی اہمیت      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

15:40) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار اور پھر نعت شریف کے اشعارپڑھے۔۔۔

15:42) اشعار کے بعدحضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب صحبت اہل اللہ کی اہمیت سے تعلیم کی۔۔۔

19:12) بیان سے پہلے کچھ ضروری مسائل اور آداب سے متعلق نصیحت کی۔۔۔

25:43) قربانی کا ثوا ب اور اہمیت۔۔۔

29:39) خلوت اور جلوت::: جس کی خلوت اچھی ہوتی ہے اس کی جلوت بھی اچھی ہوتی ہے۔۔۔ خلوت سے متعلق کچھ واقعات۔۔۔

45:07) بیوی کے ساتھ حُسنِ سلوک کی اہمیت::: وعاشروھن بالمعروف:اے ایمان والو! اپنی بیویوں سے بھلائی سے پیش آؤ! بیویوں پر ظلم: آج جس کو دیکھو بیوی کی پٹائی کررہا ہے۔ ذرا ذرا سی بات پر لڑرہا ہے۔ ان کی آہ سے ڈرئیے۔ یہ بیویاں اللہ کی بندیاں بھی ہیں۔ ان کی اللہ تعالیٰ نے سفارش نازل کی۔ جوبیویوں کو ستاتے ہیں ان کی زندگی تلخ ہوجاتی ہے۔۔۔

49:53) داڑھی کاشرعی حکم۔۔۔

52:34) حدیث شریف: یَغْلِبْنَ کَرِیْمًا وَیَغْلِبُہُنَّ لَئِیْمٌ فَاُحِبُّ اَنْ اَکُوْنَ کَرِیْمًا مَغْلُوْبًاوَلَا اُحِبُّ اَنْ اَکُوْنَ لَئِیْمًا غَالِبًا جو کریم شوہر ہیں، لائق شوہر ہیں اُن پر بیویاں غالب رہتی ہیں اور جو نالائق اور کمینے لوگ ہیں وہ بیویوں پر غالب رہتے ہیں، پس میں محبوب رکھتا ہوں کہ میں کریم رہوں، ان سے مغلوب رہوں، میرے اخلاق خراب نہ ہوں اور اس کو محبوب نہیں رکھتا کہ کمینہ ہوکر ان پر غالب رہوں۔

56:39) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کے ساتھ رویہ کیسا تھا؟۔۔۔

57:36) حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت کہ بیوی کی خطاؤں کو اتنا معاف کرو جتنا تمہیں اللہ سے معاف کرانا ہے۔۔۔

01:01:05) بیویوں کی خطاؤں کو معاف کرنا سیکھیں یہ ہمارے پا س قیدی ہیں۔۔۔ بیوی کو معاف کرنے سے کتنے لوگ اللہ کے ولی بن گئے۔۔۔ حضرت شاہ ابوالحسن خرقانی رحمہ اللہ کا واقعہ کہ بیوی کی معاف کرنے پر اللہ تعالیٰ نے کیسا مقام دیا۔۔۔ گر نہ صبر می کشیدے بارِ زن کے کشیدے شیرِ نر بے گار من اگر میرا صبر اس عورت کی تکلیفوں کے بوجھ کو نہ اُٹھاتا تو بھلا یہ شیرِ نر کب میری بے گاری کرتا اور میرا غلام بنتا؟

01:11:28) جس جس کو ستایا ہے اس سے معافی مانگ لیں۔۔۔

01:16:11) بیوی کی خطا معاف کرنے پر انعام۔۔۔ایک مزدورکا واقعہ۔۔۔

01:19:45) ماں باپ کے انتقال کے بعد ان کے لیے ایصال وثواب اور ان کے لیے صدقہ جاریہ کریں۔۔۔

01:21:15) دُعا۔۔۔

دورانیہ 1:19:29