مرکزی مجلس ۳۰ / اپریل ۲۶ء:دوستی سے متعلق خاص نصیحتیں ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی* *بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* *14:31) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔* *14:32) دوستی سے متعلق خاص نصیحتیں:::* *27:31) تہجدسے متعلق نصیحت:::* *تہجد سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کی ایک نصیحت۔۔۔* *31:45) تہجد کے فضائل:::* *35:16) ذکر کے بارے میں حضرت والا رحمہ اللہ کے ملفوظات:::* *ذکر کا کُشتہ:* *ارشاد فرمایا کہ حکیم اجمل خاں مرحوم ماء اللحم اور کشتہ کھاکر سخت سردی میں فجر سے پہلے ململ کا کرتا پہنے ہوئے تانگے میں بیٹھ کر دلی کے اطراف میں سیر کرتے تھے اور پھر جماعت سے آکر نماز پڑھتے تھے۔ یہ کیا بات تھی؟ یہ ماء اللحم اور کشتے کی گرمی تھی۔ تو اللہ جو خالقِ کشتہ ہے،اور خالقِ مروارید اور خالقِ جواہرات ہے،اس کے نام میں کتنی طاقت ہوگی! اس کشتے کو حاصل کرو کیونکہ شیخ ہر وقت ساتھ نہیں رہے گا۔ پھرجہاں بھی رہوگے باخدا رہوگے،اللہ کے ذکر کی برکت سے جہاں بھی رہو گے اللہ والے بن کے رہوگے۔ جتنا ملتزم پر روئے تھے اور جتنا مسجد کے گوشے میں باخدا اور اَشکبار تھے، اتنا ہی بندر روڈ پر رہوگے، بندر روڈ پر بھی قلندر رہوگے اور قسمت کے سکندر رہوگے اور اخلاق کے لحاظ سے بندر نہیں رہوگے۔* *41:00) ذکر سے روح میں طاقت آتی ہے۔۔۔* *41:47) ذکر اللہ سے اللہ کی محبت غالب رہے گی:* *ذکر کی برکت سے ان شاء اللہ! جب اللہ کی محبت غالب رہے گی تو مالک کا نام دکھاوا، ریا، جاہ سب جلا کے خاک کردے گا۔ اللہ کا نام اللہ کا نام ہے، بہت بڑا نام ہے لیکن اس میں ناغہ مت کرو۔بعض وقت شیطان دینی مصروفیات کو بہانہ بنادیتا ہے، یہ مصروفیت اللہ کے ہاں قبول نہیں اور جب اللہ کے ہاں یہ قبول نہیں تو دائرئہ تصوف و سلوک میں بھی یہ قبول نہیں۔ذکر کا ناغہ کیا،خواہ دینی مصروفیات کی وجہ سے ہی ہو تو برکاتِ ذکر سے محروم رہوگے، تمہارا فرض بھی پھر خطرے میں ہوگا۔ اس لئے میں اپنی اولاد اور اپنے احباب سے کہتا ہوں کہ ذکر کے معمول کو چاہے تقسیم کرلو،کچھ صبح، کچھ مغرب بعد،یا عشاء بعد کرلو،اور اختر تو ذکر بہت کم بتاتا ہے، تین سو دفعہ اللہ اللہ بتاتا ہوں،(اب وہ بھی ایک سو مرتبہ کر دیا۔جامع)اور پہلے اللہ پر جل جلالہ کہو، اور صرف تین سو بار لا الٰہ الا اللہ بتاتا ہوں(اب وہ بھی ایک سو مرتبہ کر دیا۔جامع)، اس مراقبے سے کہ میری لا الٰہ الا اللہ عرش ِاعظم تک جارہی ہے اور اللہ تعالیٰ سے ملاقات کررہی ہے۔* *44:50) جائزہنسی سے متعلق نصیحت:::* *کونسی ہنسی دل کو مردہ کرتی ہے؟۔۔۔* *51:45) داڑھی کا مزاق اُڑانااور داڑھی کا شرعی حکم:* *55:53) ہنسی مزاح سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات بیان ہوئے۔۔۔* *01:03:03) بے حیّائی کا وبال۔۔۔* *حیّا کی اہمیت۔۔۔* *01:10:41) خلوت جلوت پر اہم اور درد بھرا کلپ* *01:17:08) اسی خلوت جلوت پر ایک بنی اسرائیل کے شخص کفل کا واقعہ جو درد بھرے انداز میں حضرت شیخ نے بیان فرمایا۔۔* *01:32:42) حضرت والا نے خلوت جلوت کی مناسبت سے مفتی انوار صاحب سے حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار پڑھنے کا فرمایا۔۔* *01:38:12) ضرورت سے زیادہ سامان خریدنا اور جس کی ضرورت نہ ہو جمع کرکے رکھنا اس متعلق اہم مضامین بیان ہوئے۔۔* | ||