عشاء مجلس ۶ مئی ۲۶ء:گناہ ہو جانا حیرت کی بات نہیں ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم انسان سے گناہ ہو جانا فطری کمزوری ہے، لیکن گناہ کے بعد اللہ سے دور ہو جانا، مایوس ہو جانا، یا توبہ نہ کرنا اصل نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ نے توبہ کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھا ہے، اس لیے بندے کو چاہیے کہ ہر لغزش کے بعد فوراً اللہ کی طرف رجوع کرے۔ شیطان انسان کو گناہ سے زیادہ مایوسی میں مبتلا کرتا ہے۔ جب انسان گناہ کے بعد نماز، ذکر، تلاوت اور نیک صحبت چھوڑ دیتا ہے تو وہ مزید کمزور ہو جاتا ہے۔اس لیے اللہ والوں کی صحبت کو غنیمت سمجھیں فرمایا کہ توبہ، ذکر، دعا اور اللہ والوں کی صحبت اختیار کرے تو اس کا دل دوبارہ زندہ ہو جاتا ہے۔ نظروں کی حفاظت، موبائل اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے بچنا، بری صحبت سے دور رہنا، اور تقویٰ اختیار کرنا اس سے متعلق اہم نصائح۔ فرمایا کہ گناہوں سے بچنے کی طاقت بھی اللہ کی ایک نعمت ہے، اور اس نعمت کو استعمال نہ کرنا ناشکری ہے۔ یہ بھی فرمایا کہ صرف علم کافی نہیں، بلکہ علم کے ساتھ عمل اور تقویٰ ضروری ہے۔ دورانیہ 45:17 | ||