فجر مجلس ۹ مئی ۲۶ء:علم دین کی برکت ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم 13:29) مجلسِ ذکر::: کلمہ طیّبہ۔۔۔ ذکراسمِ ذات اللہ جل جلالہ۔۔۔ استغفار اور درودشریف۔۔۔ 13:29) اللہ والے ہر وقت اللہ پر فدارہتے ہیں: حضرت والا رحمہ اللہ کے بیماری کے دنوں کا تذکرہ کہ کیسی حالت تھی لیکن اس کے باوجوداللہ کا عشق کیسا تھا۔۔۔ شیخ الحدیث ترجمانِ اکابر حضرت مولانا شاہ عبدالمتین بن حسین صاحب دامت برکاتہم کی بات کہ آنکھوں کے آپریشن کے باوجوداللہ تعالیٰ کی محبت کی کیسی تڑپ کہ اتنا دُور بیان کے لیے جارہے ہیں۔۔۔ محی السنہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ کہ دین پھیلانے کی کیسی تڑپ تھی اور موت کس حالت میں آئی۔۔۔ 26:10) علمِ دین کی برکت اور فضیلت::: حدیث شریف پڑھنے پڑھانے کا مزہ: مولانا گنگوہی رحمہ اللہ کا وہ جملہ سن لیجیےجومیں نےبواسطہ ٔ شیخ عبدالغنی پھولپوری رحمہ اللہ کےسنا ،حضرت گنگوہی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ حدیث پڑھنے کا مزہ اور پڑھانے کا مزہ جب ہےجب پڑھانے والا بھی صاحبِ نسبت ہو اور پڑھنے والا بھی صاحبِ نسبت ہو،یہ جملہ ابھی یاد آیا۔علم کی نعمت بہت بڑی نعمت ہے مگر وہ علم جو تربیت یافتہ ہو اہل اللہ کا،خالی کتب بینی سے جو علم حاصل ہوتاہے اس کا بھروسہ نہیں۔ علم اصل میں وہ ہےجس میں اللہ والوں کی صحبت کی برکت بھی ہو، اہل اللہ کا تربیت یافتہ ہو،کتب بینی کے ساتھ بڑے قاف سے قطب بینی بھی کی ہو، جب چھوٹا کاف بڑا قاف دونوںملتے ہیں تب جاکے کام بنتا ہے۔ 30:02) یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ِخاص ہے، بزرگوں کی دعائوں کا صدقہ ہے کہ میںکچھ اور بات سنانے کا ارادہ کر کے آیا تھا مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے عالم ِغیب سے بھیک دے دی،میں توبِھک منگا ہوں، اللہ تعالیٰ سے بھیک مانگ کر بیٹھتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق دے اور جو لوگ اس وقت حاضر ہیں ان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، جو نہیں آئے ان کامجھے غم بھی ہے لیکن کیا معلوم کس کی قسمت سے یہ بھیک ملی ،جس کی قسمت میں تھا وہ آگئے،دسترخوان پر سب تو نہیں آتے، میزبان جس کو بلاتا ہے وہی آتے ہیں۔حق تعالیٰ میزبان ِحقیقی ہیں لہٰذا جس جس کی قسمت میں تھا وہ آگئے۔ 31:54) تینوں قل تین تین مرتبہ اور لاحول ولا قوۃ الا باللہ دس مرتبہ۔۔۔ دورانیہ 33:52 | ||