مرکزی مجلس ۷ مئی ۲۶ء:بچوں کی تربیت چین سکون اطمینان کا راستہ ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی* *بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* 10:35) بیان سے پہلے جناب محمد مصطفیٰ مکی صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔ 10:36) پھر جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔ہے عجم اس کا پھر مدینے میں میر رہتا تھا جو نگینے میں دیکھو بیٹھا ہے کس سفینے میں زندگی گر فدا ہے مالک پر کیا حلاوت ہے اس کے جینے میں بے بیانی بھی ہے بیاں اس کا دردِ نسبت ہے جس کے سینے میں ہے خفا جس سے پالنے والا کوئی جینا ہے اس کے جینے میں دوستو سب کرم ہے مالک کا خوبیاں کیا ہیں اس کمینے میں راہ سنت پہ جو چلے اخترؔ ہے عجم اس کا پھر مدینے میں 15:17) بیان کاآغاز ہوا۔۔۔ایک گناہ آسمان سے زمین پر گِرا دیتا ہے۔۔۔ 18:05) غصے کا مرض ۔۔۔غصہ بھی تکبّر کی وجہ سے ہوتا ہے اور ہمیشہ اپنے سے کم والے پر آتا ہے۔۔۔ 20:16) مصائب اور پریشانیوں کے وقت کیا کرنا چاہیے۔۔۔ 27:14) موبائل فون کے نقصانات سے متعلق مختصر نصیحت۔۔۔ 30:11) حرام عشق یہ عشق نہیں فِسق ہے۔۔۔ جن کا نقشہ تھا کل جوانی کا ہے لقب آج نانا نانی کا کیسا دیکھا تھا ہوگئے کیسے کیا بھروسہ ہے اس جوانی کا حرام عشق والی زندگی کیا زندگی ہے؟اصل زندگی تو سنت کی اتباع والی ہے۔۔۔ 31:44) سنت کی اتباع اور اہمیت::: داڑھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی واجب والی سنت ہے۔۔۔ یہ نقل ایک دن اصل بنا دے گی۔۔۔ نقل سے متعلق ایک بہروپیا کا واقعہ۔۔۔ 41:54) اللہ تعالیٰ کی خاص دوستی کیا ہے؟۔۔۔ نقل سے متعلق بہروپیے کا واقعہ مکمل کیا۔۔۔واقعہ سے حاصل ہونے والا سبق۔۔۔ 46:59) چین سکون اور اطمینان کہاں سے ملے گا؟ صرف اللہ ہی کی یاد سے دلوں کو چین ملتا ہے۔۔۔ 54:27) بچوں کی تربیت اوردوسری شادی پر کچھ نصیحت۔۔۔ 55:06) مسجد میں موبائل استعمال نہ کریں اعلان اورنصیحت۔۔۔ مقدس مقامات میں ویڈیو تصویر سے متعلق دارالعلوم کراچی کا فتویٰ۔۔۔ 58:11) سکون اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے سے حاصل نہیں ہوسکتا۔۔۔ 01:13:23) کفار کی تعریف پر اہم مضامین کہ اللہ کے لیے کفار کی تعریف ہر گز مت کریں۔۔عرشِ اعظم ہل جاتاہے۔۔ 01:21:54) صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کتنے پیارے تھے کبھی تعریف کی اور اللہ کے دشمنوں کی تعریف کررہے ہیں۔۔ 01:30:46) تین قسم کے لوگ اور چار قسم کاعذاب۔ 01:31:30) کافروں کو مسلمانوں سے اچھا ہر گز مت کہیں۔۔ | ||