جمعہ بیان   ۸  مئی    ۲۶ء:غیبت کا سنگین گناہ اور اتباع سنت کی اہمیت      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

08:37) بیان سے پہلے جناب مفتی محمد کریم صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔

دیارِ مدینہ

نظر ڈھونڈتی ہے دیارِ مدینہ ہیں دِل اور جاں بے قرارِ مدینہ

وہ دیکھو اُحد میں شجاعت کا منظر شہیدوں کے خونِ شہادت کا منظر

وہ ہے سامنے سبز گنبد کا منظر اسی میں تو آرام فرما ہیں سرور

ابو بکرؓ و فاروق ؓ و عثمانؓ و حیدرؓ یہیں تھے یہ پروانۂ شمعِ انور

یہیں سے تو اسلام پھیلا جہاں میں مدینہ کا شہرہ ہے ہفت آسماں میں

نشانِ نبی ہے یہ مسجد قبا کی ہے قندیل طیبہ نبی کی ضیاء کی

مدینہ کے دیوار و در دیکھتے ہیں عجب حال قلب و جگر دیکھتے ہیں

یہ مسکن ہے شاہِ مدینہ کا اخترؔ فلک بوسہ زن ہے یہاں کی زمیں پر

08:37) پھر جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم کی شرح درسِ شمائل ترمذی سے حضرت سید نفیس الحسینی شاہ صاحب رحمہ اللہ کے نعت شریف کے اشعارپڑھے۔۔۔ اے رسولِ امیں، خاتم المرسلیں، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں

22:30) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔خطبہ۔۔۔ غیبت کا سنگین گناہ::: غیبت کا گناہ زنا سے بھی زیادہ اشد ہے۔۔۔ غیبت کا گناہ اور تلافی کی صورت۔۔۔ غیبت کی مختلف صورتیں۔۔۔

39:10) اﷲ تعالیٰ کی محبت کس بندے کے ساتھ ہے؟ سید الاولیاء حضرت سید احمد رفاعی رحمہ اللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جس بندے سے محبت فرماتے ہیں: (۱)…اس کے عیو ب اس کو دِکھادیتے ہیں جو خود اس کے اندر ہوتے ہیں۔ (۲)…اور اس کے دل میں تمام مخلوق کی محبت اور شفقت پیدا کر دیتے ہیں۔ (۳)…اس کے ہاتھ کو سخاوت کا عادی کر دیتے ہیں۔ (۴)…اور اسے مہمان نوازی کا خاص شوق عطا فرماتے ہیں اور یہ وہ عبادت ہے جو حضورﷺ قبل ِنبوت بھی کیا کرتے تھے۔ (۵)…اور اس کے نفس میں بلند ہمتی اور چشم پوشی پیدا کر دیتے ہیں اور اپنے عیوب پر نظر کرنے کی توفیق اس قدر دیتے ہیں کہ اپنے کو سب سے کم دیکھنے لگتا ہے اور کسی قابل اپنے کو نہیں سمجھتا۔ 46:32) والدین کوستانااور اولاد کونیک بنانا۔۔۔نصیحت اور کچھ واقعات۔۔۔

54:21) غیبت کرنا اورسننا۔۔۔

58:49) توبہ اور مایوسی سے متعلق کچھ ملفوظات بیان کیے۔۔۔

01:02:01) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اِتباع کی اہمیت::: سنت کی اِتباع پر انعامات۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔۔۔

01:09:04) بیان کے آخر میں دوبارہ نعت شریف کے اشعار پڑھے گئے::: جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم کی شرح درسِ شمائل ترمذی سے حضرت سید نفیس الحسینی شاہ صاحب رحمہ اللہ کے نعت شریف کے اشعارپڑھے۔۔۔

اے رسولِ امیں، خاتم المرسلیں، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں

01:20:35) دُعا۔۔۔

دورانیہ 1:18:47