مرکزی بیان   ۱۴  مئی  ۲۶ء:نرمی ،توبہ اور تربیت اولاد   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

10:26) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔ ذرئہ درد و غم ترا دونوں جہاں سے کم نہیں

میری زبان حال بھی میرے بیاں سے کم نہیں

میرا سکوت عشق بھی میری زباں سے کم نہیں

یادِ خدا کا ہر نَفَس کون و مکاں سے کم نہیں

اہلِ وفا کا بوریا تخت شہاں سے کم نہیں

ان کے حضور میں مرے آنسو زباں سے کم نہیں

عشق کی بے زبانیاں لفظ و بیاں سے کم نہیں

دامن فقر میں مرے پنہاں ہے تاجِ قیصری

ذرّئہ درد و غم ترا دونوں جہاں سے کم نہیں

فاش کیا ہے آہ نے زخمِ جگر کو بزم میں

لیکن ہماری آہ بھی زخمِ نہاں سے کم نہیں

کاشفِ رازِ دردِ دل یعنی یہ آہِ عاشقاق رہبر و دیگراں ہے جب راز نہاں سے کم نہیں

میری ندامتیں رہیں کبر سے پاسباں مری یعنی مرا نیاز بھی نازِ شہاں سے کم نہیں

اہل نفاق پر گنہ جیسے مگس ہو ناک پر مؤمن کے دل پہ ہر گنہ کوہِ گراں سے کم نہیں

رندوں کی آہ و زاریاں اخترؔ خدا کو ہیں پسند ان کا شکست دل بھی پھر کرو بیاں سے کم نہیں

10:27) بیان کاآغاز ہوا۔۔۔گناہ ہوجانا یہ تعجب کی بات نہیں ،گناہ کرکہ توبہ نہ کرنا یہ تعجب کی بات ہے۔۔۔

16:12) اللہ والوں کی صحبت میں رہنے سے دن بدن اللہ تعالیٰ کی محبت بڑھتی رہتی ہے۔۔۔

17:24) توبہ کی برکت سے سفر طے ہوتا رہتا ہے شیطان ہمیں مایوس کرتا ہے۔۔۔ اے دریغا اشکِ من دریا بدے تانثار دلبر زیبا شدے اے اللہ! کاش میرے آنسو دریا کے دریا ہوجاتے تو میں پورا کا پورا دریا آنسوئوں کا نثار کردیتا۔ تھوڑے سے رونے میں مزہ نہیں آرہا ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ اللہ سے مانگ رہے ہیں کہ دریا کے دریا آنسو کے ہوجائیں اور سب اللہ پر نثار کردوں، فدا کردوں۔ ہر کجا بینی ت وخوں بر خاکہا اے دنیا والو! دنیا کی کسی زمین پر اگر دیکھو کہ خون پڑا ہوا ہے ؎ پس یقیں می داں کہ آں از چشم ما پس یقین کرلینا کہ جلال الدین رومی ہی رویا ہوگا اور فرماتے ہیں کہ اے اللہ! ایک قطرہ سے سکون نہیں مل رہا ہے

25:34) جو توبہ کرتے رہتے ہیں ان کو مایوس نہیں ہونا چاہیے۔۔۔ ایک نوجوان کا واقعہ اور نصیحت۔۔۔

26:47) انگریزی تعلم حاصل کرنا منع نہیں انگریز بننا منع ہے۔۔۔

33:09) علم وہ ہے جو اللہ سے ملائے۔۔۔ ہے دلِ روشن مثالِ دیوبند اور ندوہ ہے زبانِ ہوشمند اب علی گڈھ کی بھی تشبیہ جان لو اک معزز پیٹ اُس کو مان لو

34:16) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے چند ملفوظات پڑھے۔۔۔

36:24) ایک خاص نصیحت کہ جو لوگ اپنے گھر والوں کو حرام سے بچاتے ہیں تو ان کو چاہیے کہ ان کو حلا ل بھی اتنا دیں تاکہ ان کو احساس بھی نہ ہو۔۔۔ اپنے گھر والوں پر ماردھاڑ مت کرو یہ چیزیں اللہ والوں سے سیکھیں۔۔۔

42:22) سختی سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ پڑھا گیا۔۔۔

44:42) اولاد پر سختی مت کریں ان کو محبت دیں: ایک نوجوان کا واقعہ جو گھر سے بھاگ گیا تھا۔۔۔

50:23) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا نرمی سے اصلاح کرانے سے متعلق ملفوظ :۔۔۔ معصوم بچوں کو مارنا ظلم ہے۔۔۔

01:01:17) معصوم بچوں کو مارنا ظلم ہے ملفوظ کوپورا فرمایا۔۔

01:01:32) حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کے متعلق 44 صفحات بیان ہوچکے یہاں سے آگے بیان ہوا۔۔۔

01:05:39) رزق کی بے ادبی کا وبال۔۔

01:10:10) حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کے متعلق 44 صفحات ملفوظ کو مزید بیان فرمایا

01:12:02) پورے بیان کے کچھ اہم نکات:۔ توبہ، محبتِ الٰہی اور اصلاحِ نفس اللہ والوں کی صحبت اور گھریلو اصلاح نرمی، توبہ اور تربیتِ اولاد مایوسی نہیں، توبہ اور محبت کا راستہ گناہ، توبہ اور رحمتِ الٰہی اللہ سے تعلق اور بندوں پر نرمی توبہ کی برکتیں اور محبت بھری اصلاح اہلِ اللہ کی صحبت اور زندگی کی اصلاح

01:13:44) موبائل کے بارے میں ایک اہم نصیحت۔۔

01:17:51) قربانی سے متعلق کچھ ملفوظات بیان ہوئے۔۔

01:33:05) کسی کو حقیر سمجھنا گناہ ہے۔۔

01:38:12) قربانی سے متعلق تفصیل سے بیان ہوا۔۔