عصر مجلس ۱۸ مئی ۲۶ء:توبہ کی برکت ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی * بیان:حضرت مفتی فرحان فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* بیان کے کچھ اہم نکات:۔ کل بنی آدم خطاء وخیر الخطائین التوابون” کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ ہر انسان خطاکار ہے، سوائے انبیاء علیہم السلام کے، لیکن بہترین انسان وہ ہیں جو کثرت سے توبہ کرتے ہیں۔ اللہ والوں کی شان یہ ہے کہ اگر ان سے لغزش ہو جائے تو فوراً توبہ کر لیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ بڑے بڑے گناہگاروں کو بھی اپنی رحمت سے ولی بنا دیتا ہے مثال کے ذریعے فرمایاجیسے حضرت فضیل بن عیاض رحمہ اللہ۔ حقوق العباد کی اہمیت اور مالی معاملات کی اہمیت پر بیان۔ | ||