اتوارمجلس  ۳۱  مئی  ۲۶ء:اللہ کی دوستی حاصل کرنے کا آسان نسخہ      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

10:28) بیان سے پہلے اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

21:52) پھر تعلیم ہوئی۔۔

27:29) حضرت مولانا شاہین اثر جانپوری صاحب دامت برکاتہم آج خانقاہ غرفۃ السالکین تشریف لائے حضرت شیخ نے فرمایا کہ کچھ اشعار سنادیں۔۔

39:35) انعام یافتہ لوگ۔۔۔

45:18) شیخ سے جڑنے کا مقصد کیا ہے؟

48:30) اپنے بیانات کرنے کا وقت ہے دوسری جگہ جارہے ہیں لیکن شیخ کے پاس نہیں آرہے۔۔

01:01:52) مجاہدہ کی تفسیر۔۔

01:08:15) تصوف و سلوک اعمال باطنیہ کا نام ہے

01:10:24) تین چیزوں کی پابندی کرلیں تو ان شاء اللہ اس سے سارا سلوک طے ہوجائے گا۔۔ نمبر ایک:۔تقوی اختیار کریں نمبر دو:۔ہر لایعنی کام سے پرہیز کریں اور غیر ضروری ملاقات اور جلسوں سے پرہیز کرلیں نمبر تین:۔بقدر ہمت ذکر و تلاوت روزانہ کیا کریں

01:13:27) ملنا جلنا کم کردیں دوستیاں بھی مت بڑھائیں زیادہ مت بولیں ورنہ اس سے پھر فہم میں بھی کمی آتی ہے۔۔

01:22:21) اللہ کی دوستی حاصل کرنے کا آسان طریقہ {وَجَبَتْ مَحَبَّتِیْ لِلْمَتَحَابِّیْنَ فِیَّ} ان لوگوں کو محبت دینا مجھ پر احساناً واجب ہوجاتا ہے جو ایک دوسرے سے میری وجہ سے محبت رکھتے ہیں۔

دیکھو! کتنا اطمینان دلایا کہ مجھ پر واجب ہوجاتا ہے کہ میں اس کو اپنی محبت عطا کردوں۔