مجلس ۳جنوری  ۲۰۲۱ فجر : فجر نماز میں کوتاہی پر اہم نصیحت !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  ; 00:36) جس چیز کا ارادہ کرلیا جائے چاہے دین کا کام ہو یا دنیا کو اللہ تعالیٰ اُس میں مدد دال دیتے ہیں۔

02:02) صحت کی فکر کریں۔۔

02:16) فجر نماز کی فکر کریں مسنون اعمال کرکے سوئیں اور اللہ سے مانگیں کہ مجھے اپنے دربار سے محروم نہ فرمائیں۔

02:51) اگر ہم نے اپنی عادت صحیح نہ کی تو پھر جب ہم گھر جائیں گے تو پھر وہاں فجر نماز پڑھنا مشک ہوگا جب یہاں یہ حال ہے۔

03:43) قطر جانا ہوتا تھا تو وہاں تین بجے فجر کی نماز اب کتنے بجے اٹھنا ہوتا ہوگا لیکن اللہ کے عاشق نماز پڑھتے ہیں۔۔

06:07) اللہ تعالیٰ زبردست فکر عطاء فرمائیں کہ فجر میں کسی کے بغیر اٹھائے ہم اٹھ جائیں۔

06:39) ایک درسگاہ میں طالبعلم کے نہ بولنے کی مثال۔۔

07:08) حضرت مجدد رحمہ اللہ کا ایک ملفوظ...شاگر اگر استاد سے سوال نہ کرے تو جنگل بھیج دو اور مرید شیخ سے سوال کرے تو جنگل بھیج دو

10:55) یہاں سے ذکر ہوا۔

14:17) درس مثنوئی یہاں سے بیان ہوئی۔ از شراب قہر چوں مستی دہی نیست ہارا صورت ہستی دہی ارشاد فرمایا کہ مولانارومی فرماتے ہیں کہ اے خدا, جب آپ کسی پر اس کی شامت عمل کے سبب عذاب نازل کرنا چاہتے ہیں تو فانی صورتیں اس کو نہایت مہتم بالشان معلوم ہوتی ہیں اور ایسے شخص کی مٹی مٹی کو صورتوں پر مٹی ہوجاتی ہے اور فانی اجسام قبروں میں بے نام ونشان ہوکر عاشقوں کے لئے باعث حسرت وندامت اور ضیاع سرمایۂ زندگی بن جاتے ہیں۔ احقر کا ایک شعرہے۔ کسی خاکی پہ مت کرخاک اپنی زندگانی کو جوانی کر فدا اس پر دیا جس نے جوانی کو

15:28) درس مثنوئی گر ز صورت بگذری اے دوستاں گلستان است گلستان است گلستاں ارشاد فرمایا کہ مولانارومی فرماتے ہیں اے سالکین کرام , اگر صورت پرستی کے عذاب سے تم نجات پاجائو تو تمہاری روح کے اندر ہر وقت اللہ تعالی کے قرب کا باغ ہی باغ نظرآئے گا۔گناہ سے بھاگنا یہ ففروالی اللہ ہے جس کی تفسیر علامہ آلوسی ؒنے تفسیر روح المعانی میں کی ہے ۔

17:42) موجودہ شیخ لسانِ اختر حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کا مبارک تذکرہ۔۔

18:25) ایسی کڑھن اور تڑپ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی عطاء فرمائیں کہ ہم بھی دین کا کام کریں۔۔

18:56) گناہ سے بھاگنا یہ ففروالی اللہ ہے جس کی تفسیر علامہ آلوسی ؒنے تفسیر روح المعانی میں کی ہے : اَیْ فَفِرُّوْا عَمَّا سِوَی اللّٰہِ اِلیَ اللّٰہِ۔

30:11) اندر کچھ اور باہر کچھ اور ہے اس پر شیر کی مثال۔۔

31:00) درس مثنوئی: اَیْ فَفِرُّوْا عَمَّا سِوَی اللّٰہِ اِلیَ اللّٰہِ غیراللہ سے بھاگواللہ کی طرف۔ ففروالی اللہ نازل فرماکر اللہ نے اپنے عاشقوں کو دو لذتیںبخشی ہیں، ایک لذت فرار الی اللہ اور دوسری لذت قرار مع اللہ یعنی غیر اللہ سے بھاگنے کی لذت فرار اور اللہ کے پاس آنے کی لذت قرار اور فرار الی اللہ میں بھی اللہ نے ایک خاص لذت رکھی ہے جیسے جب بچہ غیروں اور دشمنوں سے جان چھڑاکر باپ کی طرف بھاگتاہے تو اس فرار میں اس کو ایک مزہ آتا ہے کہ میں باپ سے قریب ہورہاہوں اور جب باپ کی گود میں آجاتاہے تو اس کو ایک دوسری لذت ملتی ہے یعنی باپ کو گود کی لذتِ قرار۔ اللہ کی ہر نافرمانی سے بچنا، گناہوں سے بھاگنا، حسینوں سے نظر بچانایہ فرار الی اللہ ہے جس کے نقطۂ آغاز اور زیر و پوائنٹ سے ہی قلب میں سکون اور چین کا آغاز ہوجاتاہے کیونکہ اللہ دیکھ رہاہے کہ میرا بندہ غیر اللہ سے بھاگ رہاہے تو اسی وقت اللہ کی رحمت کی بارش شروع ہوجاتی ہے۔

HazratFerozMemon.org ۔ 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries