مجلس ۳مئی ۲۰۱۵ء:مجلس دریادِ مرشدِ محبوب حضرت میر صاحب  رحمۃ اللہ علیہ!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

آہ! مرشدی و مولائی عارف باللہ صدیق زمانہ قلندرِ وقت حضرت اقدس سید عشرت جمیل صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے وصال کے بعد ہونے والی آج کی پہلی  مجلس بہت ہی درد بھری تھی، مرشدِ محبوب کے فراق کے غم میں سب نڈھال تھے مجلس کے آغاز میں جناب اثر   صاحب دامت برکاتہم  نے حضرت والا میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار’’نالۂ غم دریادِ مرشدِ عالم‘‘ سنائے جو آج ہم سب کے حسبِ حال تھے، اثر صاحب خود بھی روتے رہے اور حاضرینِ مجلس بھی آبدیدہ تھے، بعد ازیں اثر صاحب نے اپنے اشعار بھی پیش فرمائے جو اِسی موضوع سے متعلق تھے۔ تقریباً ۱۹ منٹ یہ سلسلہ جاری رہا۔اشعار کے بعدجناب ممتاز صاحب نے بہت ہی درد و غم سے لرزتی ہوئی آواز میں روتے ہوئے بڑے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا وعظ’’ تسلیم و رضا‘‘ پڑھ کرسنایا ، ممتاز صاحب بار بار آبدیدہ ہوجاتے تھےحتی کہ آواز  بھی بند ہوجا تی تھی، خیر بہت ہی ہمت سے ضروری مضامین مکمل فرمائے۔ یوں یہ پردرد  پہلی مجلس جو حضرت والا میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی جدائی کے بعد ہوئی ، اختتام کو پہنچی  ۔ مجلس کے بعد مواعظ بھی تقسیم ہوئے۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries