مجلس یکم جون ۲۰۱۵ء:غیر اللہ سے اگر دل پاک ہوگیا تو سارا سُلوک طے ہوجائے گا! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مجلس کے آغاز میں جناب مصطفیٰ صاحب نے اشعارِ معرفت پیش فرمائے، پھر جناب ثروت صاحب نے بھی پنجابی زبان میں زبردست اشعار اپنے مخصوص انداز میں پیش فرمائے۔اشعار کے بعد بڑے حضرت والا شیخ العرب والعجم رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ حضرت ممتاز صاحب دامت برکاتہم نے ایک پرچہ’’شبِ براءت کے اعمال‘‘ پڑھ کرسنایا، یہ دراصل حضرت والا شیخ العرب والعجم رحمۃ اللہ علیہ کے وعظ، مواعظِ اختر۴۸ ’’عباداتِ شب براءت‘‘ سے ماخوذ ہے بعد ازاں ممتاز صاحب نے کتاب ’’ آفتاب نسبت مع اللہ‘‘ سے ملفوظات پڑھ کر سنائے۔ آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً۳۷ منٹ رہا ۔ | ||