مجلس ۸  جون ۲۰۱۵ء:مختصر مگر کامل نسخۂ ولایت!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں  مصطفیٰ بھائی نے حضرت والا میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار سنائے پھر جناب ثروت صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعارِ معرفت  پیش فرمائے۔اشعار  کے بعد بڑے حضرت والا  شیخ العرب والعجم رحمۃ اللہ علیہ کے اجل خلیفہ حضرت مولانا  شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم  نے ڈھاکہ  بنگلہ دیش  سےبذریعہ انٹرنیٹ وعظ فرمایا،حضرت کا بیان بہت درد بھرا تھا، دورانِ بیان حضرت بار بار آبدیدہ ہوجاتے تھے۔حضرت کا بیان ۴۰ منٹ جاری رہا۔آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔

حضرت مولانا عبد المتین صاحب دامت برکاتہم کے وعظ کے خاص مضامین

حضرت حکیم الامت مجددِ اعظم  حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کا زریں ملفوظ:’’  تعلق مع اللہ دولتِ عظیم ہے اور طریق اس کے حصول کا دوامِ طاعت اور کثرتِ ذکر ہے‘‘
•    اصل دین تو تعلق مع اللہ ہے۔
•    قرآن مجید کتابِ درسِ تعلق مع اللہ ہے۔
•    نورِ فہم کسی فنافی اللہ باقی باللہ کی صحبت کے بغیر حاصل نہیں ہوتا یعنی صحبتِ اہل اللہ سے حاصل ہوتا ہے۔
•    اللہ والوں کی صحبت پوری دنیا میں سب سے بڑھ کر نعمت ہے۔ اہل اللہ کی صحبت کے بغیر ہر گز کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔
حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے بیان کا ایک واقعہ  ارشاد فرمایا،
جن کو اللہ تعالیٰ نوازتے ہیں ،اپنا بناتے ہیں، مقبول بنا لیتے ہیں اُن کی نظر ہر وقت اللہ پر ہوتی ہے، اپنی ذات پر ہرگز نہیں ہوتی۔
•    ہم کو اللہ کا دیوانہ بن کے اس دنیا سے جانا ہے۔
•    تعلق مع اللہ کے حصول کےلئےگناہوں سے بچنے کا مجاہدہ  اور صحبت اہل اللہ دونوں کا اہتمام ضروری ہے
•    مختصر مگر کامل نسخۂ ولایت: ہر سانس اپنی خالق پر فدا کرو اور ایک سانس بھی اُن کو ناراض نہ کرو۔
•    اللہ کے راستے میں مایوسی کا نام و نشان بھی نہیں ہے۔
•    جب بندہ گناہوں سے بچنے کے لئے ہمت کرتا ہے تو فوراً اللہ تعالیٰ کی مدد  آجاتی ہے۔
•    شکوہ شکایت سے یہ راستہ طے نہیں ہوگا۔
•    ندامت کے ذریعے سے قرب الٰہی حاصل ہے۔
•    دولتِ قربِ الٰہی  مجاہدات سے فضلِ الٰہی  سے ملتی ہے۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries