اتوارمجلس۱۴ جون ۲۰۱۵ء:ماہِ رمضان ہے عہدِ وفا کی تکمیل! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مجلس کے آغاز میں حضرت والا شیخ العرب والعجم مجددِ زمانہ عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا مختصر بیان’’ تحفہ ماہِ رمضان‘‘ سنوایا گیا یہ درد بھرا بیان حضرت کی علالت کے بعد مورخہ ۴ نومبر ۲۰۰۲ء کو ہوا تھا۔ اس پُر اثر بیا ن کے بعد جناب مصطفیٰ صاحب نے حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پیش فرمائے، پھر حضرت والا شیخ العرب والعجم رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ جناب رمضان صاحب دامت برکاتہم نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے درد بھرے اشعارِ محبتِ الٰہیہ اپنے خاص انداز میں سنائے۔ اشعار کے بعد حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم کا بیان ِ آہ و فغان ، عاشقانہ والہانہ ہوا۔ | ||