اتوار  مجلس۹۔اگست۲۰۱۵ء:پاکستان کی نعمت کا حقیقی شکر گناہوں کو چھوڑنا ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغازحضرت مفتی امجد صاحب دامت برکاتہم کی آواز میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار اور تشریح کیسٹ سے سنوائی گئی۔اس دوران حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے اور جناب مصطفیٰ صاحب نے حضرت کے حکم پر حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے درد بھرے اشعار پیش فرمائے۔ اشعار کے بعد حضرت اقدس دامت برکاتہم نے  یومِ پاکستان کی مناسبت سے حضرت شیخ العرب والعجم رحمۃ اللہ علیہ کا  وعظ، مواعظِ حسنہ ۱۰۹’’اسلامی مملکت کی قدروقیمت ‘‘ پڑھ کر حاضرینِ مجلس کو سنانا شروع کیا،  حضرت والا نے اِس دردِ محبت اور روتے ہوئے  یہ وعظ سنایا  کہ دل تڑپ گئے، آنکھیں آنسو بہانے لگیں وطن کی حفاظت کا  جوش اور ولولہ اُمڈ آیا۔ نیز آزادیٔ پاکستان میں علمائے کرام کی بے مثال قر بانیوں کا تذکرہ بھی فرمایا اور آزادی کی عظیم نعمت کا حقیقی شکر کیا ہے؟ یعنی تقویٰ اختیار کرنا ، اس طرف توجہ دلائی ، غرض ایسا درد بھرا وعظ فرمایا کہ  دل پیارے ملک پاکستان کی محبت سے لبریز ہوگئے۔ ماشاء اللہ!۔۔۔الحمدللہ! آج کی  یادگار اور طویل ترین مجلس کا دورانیہ ۱ گھنٹہ ۴۵ منٹ رہا۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries