مجلس۳ستمبر۲۰۱۵ء:حفاظتِ نظر کی توفیق اللہ تعالیٰ کا احسانِ عظیم ہے

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں جناب سلمان سیف صاحب نے  حضرت والاؒ کےاشعار سنائے، اتنے میں اطلاع آئی کہ محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم تشریف لارہےہیں ، حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے ۔آج چونکہ حضرت اقدس صدیقِ زمانہ سید عشرت جمیل میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی ’’مختصر حالاتِ زندگی اور سانحۂ وفات ‘‘پر مشتمل کتاب چھپ کر آئی تھی جو حضرت مولانا سہیل احمد صاحب دامت برکاتہم نے تالیف فرمائی، اُس میں سے  مفتی انوار الحق صاحب(خلیفہ حضرت میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ) نے وہ اشعارِ محبت پڑھ کر سنائےحضرت والا رحمۃاللہ علیہ نے حضرت میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے لئے ارشاد فرمائے تھے جس کے ایک ایک لفظ سے عجیب محبت و شفقت محسوس ہوتی ہےاور دل مست ہوجاتا ہے کہ سبحان اللہ! حضرتؒ کو ہمارے حضرت میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے کیا محبت کا تعلق تھا!!!اشعار کے بعد حضرت والا شاہ فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم کا درد بھرا وعظ ہوا۔ مجلس کے بعد حضرت میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی مختصر سوانح پر مشتمل کتاب تقسیم بھی ہوئی۔ آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً ۵۴منٹ رہا۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries