مجلس۲ دسمبر۲۰۱۹ بعد مغرب غرفۃ السالکین  :بہت نادر الہامی مجلس

مجلس محفوظ کیجئے

نمازِمغرب کے بعد غرفۃ السالکین میں الہامی مجلس میں ارشادات : اکابرِ دین کی امانت کے حاملین بہت کم رہ گئے۔۔۔اہل اللہ اپنی حیات پر حریض ہوتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ خدمتِ دین کرسکیں اس پر حضرت والا ؒ کی دعا کا تذکرہ فرمایا۔۔۔حضرت داداشیخ دامت برکاتہم نے فرمایا کہ میں سوچ کر بیان نہیں کرتا ، بلکہ سوچنے سے دل میں رکاوٹ آتی ہے۔۔۔ ٹنڈوجام سے چنداحباب حضرت کی زیارت کے لیے آئے ملاقات ہوئی۔۔۔حضرت اثر صاحب مدظلہ نے کچھ امور میں مشورہ طلب کیا۔۔۔ مصافحہ کے وقت مسنون اعمال۔۔۔ نماز کے بعد مصافحہ منع ہے۔۔۔۔عید کے دن نماز کے بعد پہلے خطبہ پھر دعا کرنی چاہیے۔۔۔ہر موقع پر مسنون دعاؤں کا  اہتمام کرنے کی ترغیب ۔۔۔۔دعاؤں میں اہل ِ اللہ کی شانِ بندگی اس پر بزرگوں کے واقعات۔۔۔اشکِ عاشقاں حق تعالیٰ کو بہت محبوب ہیں۔۔۔زندگی بنانے کا نسخۂ عظیم عاشقانِ حق میں جینا اور مرنا ہے۔۔۔اہل اللہ سے تعلق کی قدر کرنی چاہیے ۔۔۔ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ نے خدا کے پیاروں پر جان فداکی ، ادب اور قدر کی تو پھر اللہ نے کیسا نوازا کیسے بڑے بڑے علماء، محدثین، مفتیان کرام حضرت والا پر فدا ہوئے۔۔۔ یہاں پر مولانا ہدایت اللہ صاحب محدثِ عظیم کا حضرت والا ؒ نے بیعت ہونا ، اور  کمالِ ادب کرنے کا تذکرہ فرمایا۔۔۔ حضرت دادا شیخ نے حضرت والاؒ کی توجہ اور صحبت حاصل کرنے  کے دلفریب بہانے پر اپنا واقعہ بیان فرمایا۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries