;

 ۱۴مارچ  ۲۰۲۱ عشاء :تعلق مع اللہ = ترکِ گناہ+ صحبتِ اہل اللہ  !  

حضرت مولانا عبدالمتین صاحب مدظلہ کا بنگلہ دیش سے براہ راست خانقاہ غرفۃ السالکین میں بیان

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

10:02) اللہ کا نور دل میں بڑھتا ہی رہتا ہے

10:17) انسان کو اللہ تعالیٰ نے سب سے حسین بنایا ہے، اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا نہیں ہوسکتا۔

11:24) اللہ تعالیٰ نے خود ہی حسینوں کو بنایا اور پھر فرمایا ان کو دیکھنا مت! خبردار نظر بچانا بہت ضروری ہے، اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی فرمایا آپ بھی ان کو منع فرمائیے، دل کا رخ ہم سے پھر جانا ہمیں برداشت نہیں۔

12:42) ایمان تو ہے توحید میں بالکل ڈوب جانا!

13:50) اللہ والوں کو اللہ ہی سے امید ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ ایسا توحید کا نورِ کامل ہماری جانوں میں عطا فرمادے، ہماری عقل فہم میں توحید کا نور عطا فرمادے! توحید کا نور دل میں آتا ہے تو یہ بندہ پتہ نہیں کہاں سے کہاں پہنچ جاتا ہے!

16:18) بندہ خود کہاں سجدہ کرتا ہے ، بلکہ اللہ خود ان کو جھکاتے ہیں۔

19:07) علامہ جامیؒ نے فرمایا اس جہاں میں کچھ بھی چیز نظر آئے وہ آپ سے غیر نہیں ہے، ہر چیز کا تعلق خاص اللہ تعالیٰ سے ہے! یہ فہم جب عطا ہوتی ہے جب سینے میں معرفتِ الٰہیہ کا نور آتا ہے! جس کو یہ عطا ہوجاتا ہے وہ ہر وقت اس جہان میں ہو کر دوسرے جہاں میں ہوتے ہیں

20:32) حضرت والا رحمہ اللہ شانِ معرفت ِ الٰہیہ کا بیان!

21:30) اللہ والوں کو دیکھنا اللہ تعالیٰ کے انوارات کو دیکھنا ہے!

22:05) ہر گناہ سے اللہ سے دوری لازم ہے، دوری کا علاج استغفار، اس پر بچہ اور ماں کی محبت اور پیار کی مثال سے سمجھایا، جب بچے نے پاخانہ کردیا تو کیا ماں اس کو پھینک دیتی ہے بلکہ پانی سے نہلا کر خوشبو لگا کر سینے سے لگا کر پیار کرتی ہے ، قسم بخدا یہی طریقہ مومنین کی خطا کے بعد توبہ کرنے کا ہے۔ حق تعالیٰ توبہ و استغفار کے دریا میں نہلا کر اپنے پیار کے قابل بنا لیتے ہیں۔

24:16) اللہ تعالیٰ ایک طرف فرماتے ہیں کہ اتقوا اللہ کہ ہماری خوب رعایت رکھنا ، خوب ڈرنا ہم سے! ایسا کہنے کا حق صرف اللہ تعالیٰ کو ہی ہے، یہی دلیل ہے کہ یہ قرآن حق تعالیٰ کا کلام ہے کہ فرمایا کہ اتقو االلہ ۔۔۔

26:12) محبوبِ حقیقی کی پہچان تو حاصل کرو، چاہے تم ڈاکٹر ہوئے، عالم ہوئے، فقیہ ہوئے، لیکن اللہ کو نہیں حاصل کیا تو پھر کیا حاصل کیا!! ارے بقسم بخدا سورۂ فاتحہ، سورۂ اخلاص معرفت کے ساتھ پڑھ لو پھر کسی درس کی ضرورت ہی باقی نہیں رہے گی، جتنے علوم قرآن پاک میں موجود ہیں وہ سارے کے سارے علوم سورہ فاتحہ میں موجود ہیں اور سورۂ اخلاص میں کیسے توحید کا عظیم الشان علوم ہیں۔

28:03) اسی دھن اور دھیان میں آخر دم تک رہے کہ اللہ پاک ہم سے ناراض نہ ہوں، ہر وقت ان کے راستے میں پڑے رہو، اگر اللہ کے دروازے پر پڑے رہو گے تو یاد رکھنا وہ اپنا دروازہ کھول دیں گے! ۔۔ ان خزانۂ غیر محدود کو دیکھتے ہوئے اپنے مالک سے خوب خوب مانگ کے لو! دنیا کے لوگ سائل سے تو ڈرتے ہیں، لیکن وہ حق تعالیٰ کی عجیب شان ہیں کہ وہ مانگنے والوں سے انتہائی محبت رکھتے ہیں، اور زیادہ مانگنے والوں سے اور زیادہ قریب کرلیتے ہیں، اس کو آپ ﷺ نے عجیب اندا ز سے فرمایا کہ مانگنے میں اصرار کرنے والوں، کثرت سے مانگنے والوں کو اللہ تعالیٰ کو خوب دیتے ہیں اور محبوب ِ مستقل بنالیتے ہیں۔

39:34) اللہ تعالیٰ دل میں تو آتے ہیں لیکن سمجھ میں نہیں آتے

40:41) اللہ تعالیٰ کی معیتِ عامہ اور معیت ِ خاصہ میں فرق

43:27) درس بندگی اور درس ِ فنائیت!

46:35) کراچی والے احباب پر پرلطف ڈانٹ!

46:47) ذکر اللہ میں اولیاء اللہ کو عجیب قرب ِ الٰہی عطا ہوتا ہے۔ حضرت والا رحمہ اللہ بہت درد سے یہ شعر پڑھا کرتے تھے ان کے نام کی لذت جو بوریہ پہ مل گئی ہم تو سلطنت کے تخت سے بیزار ہوگئے اللہ والوں کی سیدھی سادے باتوں میں آگ ہوتی ہے،

49:51) حضرت گنگوہی رحمہ اللہ کے ذکر اللہ کی کیفیت کا بیان ، ذکر میں مست ہو کر یہ شعر پڑھا کرتے تھے بے حجابانہ درآ از درِ کاشانۂ ما

53:10) دو چیزوں سے تعلق مع اللہ ملتا ہے: ہر وقت معاصی گناہوں سے بچنے کا غم اٹھانا، اورصحبتِ اہل اللہ

55:24) گلستانِ قرب الٰہی ، گلستانِ مشاہدہ ٔ تجلیاتِ الٰہی میں مومن بندہ ہروقت ہوتا ہے۔

56:27) حسینوں سے دل بچانے کا غم اٹھانا بہت ہی بھاری غم اٹھانا ہے،

01:00:56) صرف کتب سے نہیں قطب (اللہ والوں) سے تعلق رکھنا بھی ضروری ہے،

01:01:51) اللہ تعالیٰ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ تم لوگ اللہ والوں میں کتنا بیٹھتے ہو! ا اس لیے اتقوا اللہ کے ساتھ و کونو مع الصادقین بھی فرمایا

01:06:32) استقامت کی حقیقت!

01:11:08) اللہ سے تعلق والوں کو خوب ظاہری اور باطنی صاف رہنا چاہیے، عجیب مثال سے سمجھایا!

01:13:46) جو توفیقات اکابر کو ہوتی ہیں وہی توفیق اللہ تعالیٰ ہمیں عطا فرمائیں،! یاد رکھنا دوستو اللہ کے راستے میں جو لگا رہتا ہے اس کو اللہ تعالیٰ محروم نہیں فرماتے ! چاہے لاکھ پھسل جائے لیکن ایسوں کو حق تعالیٰ محروم نہیں فرماتے!

01:17:14) قرآن پاک سمجھ کر پڑھنا چاہیے، اللہ تعالیٰ جس کو چاہتے ہیں اپنا بنا لیتے ہیں۔ میں تیرا اور تو میرا! دونوں جانب سے اشارے ہوچکے ہم تمہارے تم ہمارے ہوچکے

01:18:40) حق تعالیٰ پابند قانون نہیں ہوتے ، ہاں! ان کے عشاق محبتِ قوانین محبت ہوتے ہیں !

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries