;
۲۸۔اپریل ۲۰۲۱ بعد تراویح :علم اور خشیت لازم و ملزوم ہیں ! حضرت مولانا عبدالمتین صاحب مدظلہ کا بنگلہ دیش سے براہ راست خانقاہ غرفۃ السالکین میں بیان | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں 00:15) بیان کے آغاز میں جناب رفیق الاسلام صاحب نے بنگلہ میں اشعار سنائے۔۔ 29:26) اشعار کے بعد اردو میں حضرت دادا شیخ نے بیان کا آغاز فرمایا۔ 29:55) بیان کے لیے خطبہ ارشاد فرمایا۔ 30:46) اللہ تعالی ہم سب کو اپنی مغفرت سے نوازیں، اپنے کرم سے نوازیں اپنے پیار و کرم سے نوازیں اور اپنی انوا رو تجلیات سے ہمارے قلوب کو منور فرمادیں۔ 31:43) میرے دوستو ایمان جب دل میں آتا ہے توحید جب دل میں آتی ہے تو اُس بندے کا رنگ ہی بالکل بدل جاتا ہے وہ نیا انسان ہوتا ہے وہ نور میں ڈوبا ہوا ہوتا ہے اور وہ انسان ہوتا ہے دنیا میں لیکن اُس کا تعلق ہر وقت عرش پر ہوتا ہے۔ 32:53) اِتّصَالے بے تَکیُّف بے قیاس ہست رَبُّ الناس را با جانِ ناس حق تعالیٰ کااپنے بندوں کے ساتھ ایک خاص قرب اور تعلق ہوتاہے۔۔ 33:33) پھرتا ہوں دل میں یار کو مہماں کیے ہوئے روئے زمیں کو کوچہ جاناں کیے ہوئے عشاقِ حق دنیا میں جہاں بھی ہوتے ہیں تو وہ اللہ پاک کو دل میں لیے ہوئے ہوتے ہیں۔۔ 34:56) میرے دوستو ! خداکی قسم آپ ﷺ یہی توحید،ایمان سکھاتے تھے۔۔ 36:44) افسوس ہیں اُن لوگوں پر جو صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین پر طنز کرتے ہیں۔۔
38:26) بندگی کا راستہ،ایمان کا راستہ اختیارہکریں غلطی ہوجائے فورا توبہ کرلیں۔۔ میں اسی منہ سے کعبہ جائوں گا شرم کو خاک میں ملائوں گا ان کو رو رو کے میں منائوں گا اپنی بگڑی کو یوں بنائوں گا۔۔ 39:34) صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کا مبارک تذکرہ۔۔۔صحابہ سے بھی غلطیاں ہوئیں اور ایسی غلطی کہ ستر صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین شہید ہوئے۔آپ ﷺ بھی لہو لہان ہوگئے اور اتنا غم ہوا آپ ﷺ کے قلب اطہر کو کیا غم تھا آپ ﷺ کو۔۔۔اتنی شدید ترین غلطی صحابہ سے ظاہر ہوئی لیکن اللہ تعالی نے کیا فرمایا کہ جاو تمہیں معاف کردیا یعنی صحابہ کو اتنا غم ہوا اور اتنا شدید شرمندگی ہوئی کہ اللہ پاک نے معاف فرمادیا جبکہ اللہ تعالی کے محبوب لہو لہان ہوئے پھر بھی۔۔۔اللہ پاک صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین پر اپنا کرم فرمائیں اور ہمیں بچائیں کہ ہم اعتراض کریں۔۔ 44:42) قرآن پاک میں اعلان فرمایا۔۔ حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت:۔ یاایتھاالنفس المطمئنہ ارجعی الیٰ ربک راضیۃ مرضیۃ فادخلی فی عبادی وادخلی جنتی 46:58) دل مرا ہوجائے ایک میدان ہُو تو ہی تو ہو تو ہی تو ہو تو ہی تو اور مرے تن میں بجائے آب و گل درد دل ہو دردِ دل ہو دردِ دل غیر سے بالکل ہی اُٹھ جائے نظر تو ہی تو آئے نظر دیکھوں جدھر۔۔ 47:11) توحید کا معاملہ بہت ہی عجیب و غریب ہے۔۔ 48:25) صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کا کیا مقام تھا اور کیسا حال تھا۔۔ 49:03) ایک ایک صحابی کا کیا مقام تھا۔ 50:32) عربی چاہے جتنی آجائے لیکن اللہ کو ناراض کررہا ہے تو عربی کام نہ آئے گی ۔۔ 54:23) مقصود اللہ کی ذات ہے۔ 55:30) اس دین کی حفاظت اللہ تعالی نے اپنے ذمے لی ہے۔۔الیوم اکملت لکم دینکم ۔۔۔قیامت تک اللہ تعالی اپنے دین کی حفاظت فرمائیں آسمان سے نصرت آتی رہے گی ۔۔۔ 57:57) اللہ تعالی ہمارے ساتھ ہیں ہم کامیاب ہیں اللہ تعالی نے خود فرمایا لاتحزن..کوئی فکر نہ کرو کوئی غم نہ کرو بالکل یقینا اللہ تعالی ہمارے ساتھ ہیں..اللہ کی معیت ہر وقت ہمارے ساتھ ہے۔۔ 59:58) اتباع شرعیت کے آگے ہم کچھ نہیں جانتے۔۔ 01:02:12) جو آپ ﷺ کے بعد نبوت کا دعوی کرے وہ جھوٹا ہے ۔کذاب ہے دجال ہے ابلیس کا سردار ہے اُس کے اندر ابلیس ہی ابلیس بھرا ہوا ہے اور جو اُس کا ساتھ دیں سب ابلیس کے دوست ہیں۔۔ 01:03:11) عالم کون ہیں :۔ ﴿اِنَّمَا یَخْشَی اللّٰہَ مِنْ عِبَادِہِ الْعُلَمَا۔۔۔ علم اور خشیت لازم و ملزوم ہیں۔۔ پس جس عالم میں خشیت نہ ہو وہ عالم کہلانے کا مستحق نہیں،اس کے اندر علم نہیں۔۔ عالم وہی ہے جس کے اندر اتنی خشیت پیدا ہوجائے جو اس کو دوزخ کے عذاب سے بچنے والا بنا دے۔ 01:06:13) ہماری زندگی ہو لیکن زندگی بندگی ہو..آزادی کانام بندگی نہیں ۔۔دین کی عظمت ہو،اکابر دیں کی محبت ہو عظمت ہو۔۔۔ 01:06:57) ہر وقت ذکر میں مشغول،تلاوت میں مشغول عبادات میں مشغول اور اکابرِ دین سے نفرت کرتا ہے بغض رکھتا ہے تو یہ گمراہ ہے اس سے دور رہنا ضروری ہے جس کے اندر بددینی ہو اُس سے دور رہو۔۔اس شخص سے دور رہنا فرض ہے اس بات کو پوری دنیا میں پھیلاو ۔۔ 01:10:10) مستند رستے وہی مانے گئے جن سے ہوکر تیرے دیوانے گئے لوٹ آئے جتنے فرزانے گئے تا بمنزل صرف دیوانے گئے علماء دین،اور مشائخ پر فرض ہے کہ گناہوں سے بچیں ۔۔۔ 01:11:02) جو اکابر دین سے لڑتا ہے ۔اکڑتا ہے بغض رکھتا ہے حسد کرتا ہے دور بھاگتا ہے ایسا شخص صراطِ مستقیم پر نہیں ہے۔۔۔ 01:12:49) جتنے لوگ دین سے دور ہوئے گمراہ ہوئے یہ سب اکابرِ دین سے دور رہنے کی وجہ سے ہوئے۔۔ 01:14:53) مَنْ لَزِمَ الْاِسْتِغْفَارَ جَعَلَ اللّٰہُ لَہٗ مِنْ کُلِّ ضَیْقٍ مَخْرَجًا جو شخص کثرت سے استغفار کرے گا اللہ تعالیٰ ہر تنگی سے اس کو نجات دے دیں گے۔ لوگ پوچھتے ہیں کہ تنگی میں پھنسا ہوا ہوں کیا کروں۔ اس کا علاج استغفار ہے وَمِنْ کُلِّ ہَمٍّ فَرَجًا اور ہَمَّ سے اللہ تعالیٰ اس کو نجات دیتا ہے ۔۔ وَرَزَقَہٗ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دیا جائے گا جہاں سے اس کو گمان بھی نہ ہوگا کہ میں کیا تھا اور کیا سے کیا ہوتا جارہا ہوں۔ 01:18:32) ابلیس کا کام ہے اللہ کو ناراض کرنا۔۔اللہ نے ہمیں ابلیس کا کام کرنے لیے نہیں بھیجا ہم ابلیس کام کریں ہمیں کیسے گنوارا ہے ہم ابلیسیت سے بچیں۔۔ 01:19:26) بخاری شریف کی حدیث ’’ھم الجلسائ لا یشقی جلیسھم‘‘ جو لوگ اﷲ والوں کے پاس بیٹھتے ہیں وہ محروم نہیں ہوتے۔یہ اللہ والے ایسے جلیس ہیں کہ ان کا ہمنشین شقی نہیں رہ سکتا۔ پس اہل اللہ کی صحبت بہت بڑی نعمت ہے۔ اگر ایمان کی سلامتی چاہتے ہو تو اللہ والوں سے دور مت رہو۔۔۔ 01:25:14) آپ ﷺ پر وحی کا آنا وحی کیسے آتی تھی کیسے آپ ﷺ پر قرآن اترا۔ 01:26:46) پکا ارادہ کریں اللہ کو ناراض نہ کریں گے اگر گناہ ہوگای غلطی ہوگئی تو فورا معافی مانگ لیں گے۔۔ 01:28:10) قرب الہی کی بہاریں۔۔ لوگوں کو نہ امید نہ بنائیں مشائخ ایسی ایسی باتیں لوگوں کو نہ بیان کریں کہ لوگ ڈریں لوگوں کو اللہ کی رحمت سے مایوس نہ کریں۔۔ 01:29:03) ہم لوگ سیکھتے نہیں بس جذبات میں اپنی زندگی گذار دیتے ہیں۔۔ 01:29:59) تبلیغ دین کا طریقہ۔۔ 01:32:40) وعظ و نصیحت کا طریقہ کیا ہونا چاہیے اس کی شرائط الگ ہیں۔۔ 01:33:51) دعوت الی اللہ کا طریقہ الگ ہے اُس کو دیکھنا چاہیے مطالعہ کرنا چاہیے۔۔ 01:36:50) پاکستان میں بیان سننے والوں کا تذکرہ کہ یہ لوگ محبین ہیں ان کی محبت مخلص ہے ایسا تڑپتے رہتے ہیں اللہ تعالی اُن کی برکت سے ہم کو بھی قبول فرمائیں یہ دادا شیخ نے پاکستان والوں کے لیے فرمایا یہ دادا شیخ کی محبت ہے اور عاجزی کہ ایسا اپنے غلاموں لے لیے فرمانا۔۔۔ 01:44:35) تُو نے مجھ کو کیا سے کیا شوق فراواں کردیا پہلے جاں پھر جانِ جاں جاناں کردیا 01:45:02) اہل اللہ سے جڑے رہنا چاہیے۔۔ مجذوب در سے جاتا ہے دامن بھرے ہوئے صد شکر حق نے آپ کا سائل بنادیا اہل اللہ کے دروازے پر پڑے رہنا تاج شاہی سے بڑھ کر ہے۔۔ 01:48:56) آہ جائے گی نہ میری رائیگاں تجھ سے ہے فریاد اے ربِ جہاں 01:49:24) میرے شیخ حضرت والا رحمہ اللہ کی کتابوں کا بھی جو مطالعہ کرلے وہ بھی محروم نہیں رہے گا۔۔۔ 01:51:33) اپنے اکابر کے کتابوں کا مطالعہ کرتے رہنا چاہے اُسی سے دل میں اللہ تعالی کی محبت کی آگ لگ جائے گی۔۔ 01:54:04) مسلمانوں کی کامیابی کی خاطر اپنے غرور و تکبر کو پیس دو ورنہ بعض لوگ ایسی سیاست چلتے ہیں کہ مسلمان مشکل میں آجاتے ہیں۔۔ 00:13) غزوہ احد پر صحابہ کی ایک اجتہادی غلطی سے اتنا نقصان ہوا، پھر بھی حق تعالیٰ نے معافی نازل فرمائی۔ غلطی ظاہر کرنا مقصود نہیں بلکہ جو ندامت اور معافی مانگی اس پر عمل کرنا ہے۔ امنو کما امن الناس۔ سب صحابہ پر الله خوش ہوگئے۔ نور فہم چاہیے سمجھنے کےلیے۔ 06:54) اگر اس دور کے مسلمانوں کو صحابہ دیکھتے تو کہتے یہ سب کفار اپنے کو مسلمان کہتے ہیں۔ 08:53) ایمان کی وجہ سے ایک ایک صحابی لاکھوں کروڑوں شیروں سے زیادہ شجاعت سینے میں رکھتے تھے۔ حضور صلی الله علیه وسلم کا حضرت ابو بکر کو فرمانا لا تحزن ان الله معنا۔ 11:05) اصل مقصود عربیت نہیں ہے، اصل مقصود دین ہے، ایمان ہے، قرب الٰہی ہے۔ 12:05) دارالعلوم دیوبند کے شورہ ممبران کے خلاف تحریک کا واقعہ اور مولانا رشید احمد گنگوہی رح کا جواب: مقصود دارالعلوم نہیں ہے مقصود الله تعالیٰ کی رضا ہے۔ ایک نااہل کو ممبر کیسے بنا سکتے ہیں، نظر ہو صرف اتباع شریعت پر۔ دارالعلوم کی حفاظت میرے ذمہ نہیں، الله کے ذمہ میں ہے۔ 17:32) آسمان سے نصرت آتی رہے گی صرف اتباعِ سنت سے. رستمِ خفتہ ہے تو، کسبل نہیں ہے کم ترا جاگنے کی دیر ہے، پھر ہے وہی دم خم تیرا اتباع شریعت کے خلاف جو حکمتیں اور مصلحتیں ہیں یہ سب جہالت کی باتیں ہیں ۔ 22:09) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، انا خاتم النبیین، لا نبی بعدی۔ جو نبوت کا دعویٰ کرے حضور صلی الله علیه وسلم کے بعد وہ ابلیس ہے جھوٹا ہے۔ جتنے عالم ہونگیں میرے وارث ہونگیں، عالم وہ ہے جس میں خشیعت ہو۔ انما یخش اللہ من عبادہ العلماء جس میں خشیعت نہیں وہ پکا جاہل ہے۔ اگر ایسا عالم نہ ملے تو جو خشیعت والے عالم گذرے ہیں ان کی کتابوں کا مطالعہ کرو۔ 28:39) انفرادی یا اجتماعی دین کا کام کب کب کرنا ہے؟ اگر دین پامال ہو تو اجتماع چھوڑ کر انفرادی کام کرنا ہے۔ اجتماع مقصود نہیں، دین مقصود ہے۔ 31:11) اکابر دین کی عظمت ادب ضروری ہے۔ جو اس سے ٹکراتا ہے وہ یقیناً حق پر نہیں ہے۔ آفتاب و ماہتاب اکابرین ہمارے پاس موجود ہیں۔ 32:56) جتنے گمراہ لوگ پیدا ہوئے ہیں ایک ہی وجہ سے، اکابر کے راستے سے ہٹنے کی وجہ سے۔ 33:55) میرے شیخ فرماتے تھے، اس دنیا میں کچھ نہ کچھ گناہ ہو ہی جاتا ہے، مگر بچنے کی فکر کرنی چاہیے، گناہ کا پروگرام نہیں بناو۔ نعرہ استغفار جاری رکھیں۔ 36:19) حدیث شریف کا واقعہ: توبہ کرنے پر الله تعالیٰ کتنے خوش ہوتے ہیں۔ صحراہ میں اونٹ گم کر مل جاتا ہے تو کہ اٹھتا ہے: انت عبدی حق وانا ربک ۔۔۔ خوشی میں الٹا جملہ کہ گیا۔ 40:40) روزانہ کے اذکار جاری رکھنے چاہئیں۔ تو لے الله کا نام، تیرا سب بنے گا کام۔ رب المشرق و المغرب، سب انکا ہے، ان کو اپنا بنا لینے سے کام بن جائے گا۔ 42:17) قرآن پاک کی تلاوت کریں، جو آیات موعظت سے متعلق ہو، استغفار سے متعلق ہوں، توحید سے متعلق ہو انکو نوٹ اور یاد کر لینا چاہیے۔ ہم اپنے گیت گاتے رہتے ہیں، قرآن پاک سے کم بیان کرتے ہیں۔ قرآن پاک کی وحی کیسے نازل ہوتی تھی؟ اس کا تحمل الله تعالیٰ نے آسان فرما دیا۔ 46:52) رونا نہ آئے رونے کی شکل بنانے سے بھی کام ہو جاتا ہے۔ 47:33) تنہائی میں بیٹھ کر الله تعالیٰ سے مناجات کیا کرو۔ چپ چاپ بیٹھے کر کہ دیا کرو، یا الله غلطی ہو گئی ہے، معاف فرما دیجئے۔ 48:38) لوگوں کو صرف ڈرانا اور مایوس کرنا انبیاء کا طریقہ نہیں ہے، جہاں قرآن پاک میں جہنم کا ذکر ہے وہیں پر جنت کا راستہ بھی بتایا ہے۔ واعظ کو کمانڈر کی طرح سختی سے بات کرنا درست نہیں ہے۔ قرآن پاک میں فرمایا؛ فرعون کتنا ہی حد سے بڑھ جائے، اے موسیٰ نرمی سے بات کرنا۔ قبول کرنے کی صلاحیت نرمی میں زیادہ ہوتی ہے۔ داروغہ کیوں بنتے ہیں ہم لوگ؟ جہاد کا میدان الگ ہوتا ہے۔ وعظ کے اسٹیج کو ہم سمجھتے ہیں کہ جہاد میں کمانڈر کی کرسی سے بات کر رہے ہیں۔ 54:38) علماء کو چاہیے کہ جہاد کے احکامات اور امر بل معروف وعظ و نصیحت کے احکامات کو الگ الگ مرتب کریں۔ غلطی سے بچنا آسان ہو جائے۔ 56:21) دعا اولیاء صدیقین کے درجہ میں ہم سب کو قبول فرمائیں، ارے میاں گھبراؤ نہیں، آگے چلو۔ کام کو خود کام پہنچا دیتا ہے انجام تک ابتداء کرنا ہے مشکل انتہا مشکل نہیں۔ 58:04) آج واعظ لوگوں کو صرف ڈرانے والی باتیں بتاتے رہتے ہیں۔ سانپ کی باتیں وغیرہ، یہ سب کفار کے بارے میں ہیں، گناہگار مسلمانوں کے بارے میں نہیں ہیں۔ کیا وعظ کے ذریعے لوگوں کو جہنم میں پہچانے کی ڈیوٹی ہے اپکی؟ کیا ناواقفیت ہے۔ قبر میں مومن کا صرف انتظار نہیں، جنت کے مناظر دیکھتے رہو۔ اسکی اور روح کو جنت میں گھومنے ،کھانے کی عارضی پرمیشن مل جاتی ہے۔ 01:05:25) الله والوں سے کیا دولت ملتی ہے، انکے دروازے سے پڑے رہنا تاج شاہی سے برتر ہے۔ مجذوب در سے جاتا ہے دامن بھرے ہوئے صد شکر حق نے آپ کا سائل بنا دیا بقول میر صاحب رح؛ جاہ و جلال قیصری جہاں مناسبت ہو وہاں تعلق کرنا چاہیے۔ خلافتیں ڈھونڈنے ہیں کہ ہمیں دس دس خلافتیں مل گئیں ہیں۔ 01:09:03) میرے شیخ کا فرامانا؛ جس کو حضرت پھولپوری رح کو دیکھنا ہو وہ مجھے دیکھ لے۔ آہ کھینچتے تھے تو آگ لگ جاتی تھی۔ میرے شیخ کی کتابوں کا مطالعہ کرنے والے بھی محروم نہیں رہیں گے۔ اسکے بعد حضرت حکیم الامت رح کی کتابوں کا مطالعہ کریں۔ اپنے بچوں کو اور مدارس کے اساتذہ کو بھی پڑھنے کی تاکید کریں، سرہانے پر رکھیں۔ الله تعالیٰ محبت کی آگ لگا دیں گے۔ 01:13:18) بعض لوگ خشک سیاست کرتے ہیں، دور تک انکی نگاہ نہیں ہوتی۔ اہل سیاست کی کرسیاں چھیننے کی کوشش نہ کرو، بس ہمیں دین کا کام کرنے دو۔ یار تمہاری کرسی تمہیں مبارک ہو ہمیں دین کا کام کرنے دو۔ 01:16:05) اختتام و نوٹس بتحریر جناب عامر کمال صاحب دامت برکاتہم، اور دعا۔ 01:22:09) نفس ستائے گا ضرور مگر اس مکار و نالائق کی بات مت سننا۔ ہمیشہ اس سے ہوشیار رہنا۔ اسی کی شرارت سے بچ کر ولایت خاصہ عطا ہوتی ہے۔ نفس ظالم ستانے والا یہ انجن ہے تقوی ہے۔ اسی سے ولایت خاصہ عطا ہوتی ہے۔ کسی سچے الله والے سے تعلق رکھو۔ سایہ پیر کے بغیر نفس کو مارنا ممکن نہیں ہے۔ سچے اللہ والے کا دامن مضبوط تھامو۔ یعنی انکی ہدایت و ارشادات پر پابندی سے چلو۔ انکی انگلی پکڑنا اور شلوار تھامنا مقصود نہیں ہے۔ انکی ہدایات پر مضبوطی سے عمل کرو۔ دورانیہ 2:07:08 |