۲۶۔فروری  ۲۰۲۲ عشاء  :اللہ والوں سے دوستی کا آسان طریقہ      !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کا   مسجد اختر  میں بیان 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:10) بیان کے آغاز میں لسانِ اختر شیخ الحدیث ترجمان اکابر عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم نے جناب رمضان صاحب سے اشعار پڑھنے کا فرمایا ۔۔

12:17) پھر لسانِ اختر شیخ الحدیث ترجمان اکابر عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم نے جناب سید ثروت صاحب سے اشعار پڑھنے کا فرمایا ۔۔

18:01) پھر لسانِ اختر شیخ الحدیث ترجمان اکابر عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم نے مولانا محمد کریم صاحب سے اشعار پڑھنے کا فرمایا۔۔۔

28:26) اشعار کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

29:57) اللہ تعالی ہمیں معا ف فرمادیں نورِ کامل،احسان کامل عطاء فرمادیں۔۔

30:22) تمام مشائخ طریقت سب کی تمناء اور واحد مقصد تعلق مع اللہ ہے گریہ و زاری سے روتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی کے ساتھ خاص تعلق پیدا ہوجائے۔۔

31:56) اولیاء اللہ کے پاس جانا،مشقت برداشت کرنا اس کا مقصد کیا ہوتا ہے کہ اللہ والا بن جائیں۔۔اس راستے میں بس چلنا ہے کہ پتا نہیں کس وقت اللہ تعالی کا فضل ہوجائے۔۔۔

33:46) جو ہم ذکر کرتے ہیں یہ ان کی رحمت کے لیے بہانہ ہے۔ کھولیں وہ یا نہ کھولیں در اس پہ ہو کیوں تری نظر تُو تو بس اپنا کام کر یعنی صدا لگائے جا اللہ تعالیٰ کا نام لیتے رہو ایک دن ضرور اُن کو رحم آئے گا۔۔

34:07) ہمارے لیے مشقت اٹھائے گے تو ہم تم کو ضرور ملیں گے اللہ تعالی فرماتے ہیں۔۔۔

35:18) حرام خواہشات کو کچلنا ہے۔۔

35:49) آرزو کا خون کرنا یہ لازمی ہے۔۔ آرزوئیں خون ہوں یا حسرتیں پامال ہوں اب تو اس دل کو ترے قابل بنانا ہے مجھے وہ اللہ تعالیٰ کا ہر حکم بجالانے کے لیے ہر مشقت اُٹھالیتے ہیں اور اللہ ان کو اپنی محبت کے نام پر طاقت بھی دے دیتا ہے۔

36:13) داغِ حسرت سے دل سجائے ہیں تب کہیں جا کے اُن کو پائے ہیں قلب میں جب وہ جس کے آئے ہیں اپنا عالم الگ سجائے ہیں ان حسینوں سے دل بچانے میں میں نے غم بھی بہت اُٹھائے

37:16) منزلِ قرب یوں نہیں ملتی زخمِ حسرت ہزار کھائے ہیں ہزاروں زخم کھائے ہیں تب اللہ تعالی ملے ہیں۔۔۔

37:57) ہم نے لیا ہے داغِ دل کھو کے بہار زندگی اک گل تر کے واسطے میں نے چمن لٹا دیا

38:44) نفسِ بتاں مٹایا دکھایا جمالِ حق۔۔۔ 39:46) گناہوں کی زندگی میں دوزخ ہی دوزخ ہے۔۔

40:49) بربادِ محبت کو نہ برباد کریں گے میرے دلِ ناشاد کو وہ شاد کریں گے

41:39) خواجہ صاحب فرماتے ہیں کہ:۔ داغِ دل چمکے گا بن کر آفتاب لاکھ اس پر خاک ڈالی جائے گی

42:15) اللہ والوں کے آنسو بھی بہتے ہیں تو اُس میں بھی انوار برستے ہیں۔۔۔

42:50) اللہ والوں کی خاموشی بھی پر اثرار ہوتی ہے۔۔

44:14) ہر وقت یہی فکر کہ اللہ تعالی راضی تو ہیں بس اللہ والوں کو یہی فکر ہوتی ہے۔۔

45:45) ایک لمحے کے لیے آزادی نہیں ہے از کرم از عشق معزولم مکن جُز بذکرِ خویش مشغولم مکن اے خدا! اپنی محبت سے ہم کو کبھی معزول نہ فرمائیے اور اپنی یاد کے علاوہ ہمیں کسی مشغلے میں مشغول نہ فرمائیے۔ از کرم از عشق معزولم مکن جُز بذکرِ خویش مشغولم مکن اے اﷲ! اپنی مہربانی سے ہم کو اپنی محبت سے معزول نہ فرمائیے اور اپنی یاد کے علاوہ ہم کو کسی اور کام میں مشغول نہ ہونے دیجئے۔

47:05) پابندی سے گھبرائو مت۔ پابندِ محبت کبھی آزاد نہیں ہے اس قید کی اے دل کوئی میعاد نہیں ہے

47:18) درد محبت کس کا نام ہے؟

48:15) مولانا شاہ فضل رحمن صاحب گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے :۔ ایک بلبل ہے ہماری راز داں ہر کسی سے کب کھلا کرتے ہیں ہم اور یہ شعر غور سے سن لیجئے ؎ شاعری مدنظر ہم کو نہیں وارداتِ دل لکھا کرتے ہیں ہم۔۔

49:43) ایک اللہ والے کا فرمایا کہ ایک بزرگ تھے وہ فرماتے تھے شعر پڑھا اور فرمایا کہ باتے مت بناو صاف بات ہے دو راستے ہیں ایک اللہ کے قریب رہنا اور یا تو اللہ توتعالی سے دور رہنا۔۔۔

51:43) حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ کا فرمایا کہ اللہ کی قسم کھاتے تھے اور فرماتے کہ جس نے اللہ تعالی کو چاہا اللہ تعالی اُس کو ضرور ملتے ہیں۔۔

52:33) دو راستے ہیں صاف۔۔۔ایک نفس کی بات ماننا۔۔۔۔اور دوسری بات کہ اللہ والوں سے رابطہ رکھنا ۔۔۔

54:01) حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ فرمایا کرتے ت ھے کی صرف مجاہدہ سے کام ہوجانا چاہیے تھا لیکن تجربہ رہا ہے کہ دونوں باتیں ضروری ہیں مجاہدہ بھی اور اہل اللہ کی صحبت بھی۔۔ تنہا نہ چل سکو گے محبت کی راہ میں میں چل رہا ہوں آپ مرے ساتھ آئیے۔۔

54:48) طریقِ مجاہدہ کا نچوڑ کیا ہے؟۔گناہ کا تقاضا ہو تو جان لڑا کر اس سے بچنا اور جس طاعات میں سستی ہو تو سستی کو ختم کرکے اُس میں چستی لانا یہی دو کام تعلق مع اللہ پیدا کرتی ہیں۔۔

57:21) اللہ والوں کی تعلق کی برکت سے کیسی دولت عطاء ہوتی ہے۔۔ مستند رستے وہی مانے گئے جن سے ہو کر تیرے دیوانے گئے لوٹ آئے جتنے فرزانے گئے تابہ منزل صرف دیوانے گئے ان کا راستہ ہی صراطِ مستقیم ہے جو اللہ تک پہنچاتا ہے جو ان کی راہ پر نہ چلے گا اللہ تک نہیں پہنچ سکتا، واپس کردیا جائے گا ۔۔۔

59:11) اللہ والوں کے پاس بیٹھنے سے اللہ تعالی اُس کو اللہ والا بنادیتے ہیں۔۔ {وَجَبَتْ مَحَبَّتِیْ لِلْمَتَحَابِّیْنَ فِیَّ} ان لوگوں کو محبت دینا مجھ پر احساناً واجب ہوجاتا ہے جو ایک دوسرے سے میری وجہ سے محبت رکھتے ہیں۔ دیکھو! کتنا اطمینان دلایا کہ مجھ پر واجب ہوجاتا ہے کہ میں اس کو اپنی محبت عطا کردوں۔ {وَجَبَتْ مَحَبَّتِیْ لِلْمُتَحَابِّیْنَ فِیَّ وَالْمُتَجَالِسِیْنَ فِیَّ} محبت کے ساتھ بیٹھوگے تو فائدہ ہوگا، اگر محبت نہیں ہوگی تو نفع نہیں ہوگا۔

01:01:40) جس طاعت میں سستی محسوس ہو بس اُس کو کرلو چستی پیدا کرلو۔۔

01:03:33) بس اتنا ساکام کہ نفس کی مخالفت کرکے اللہ تعالی کو راضی کرنا ہے۔۔۔ آخر میں حضرت شیخ فیروز عبداللہ  میمن صاحب دامت برکاتہم کی لسانِ اختر شیخ الحدیث ترجمان اکابر عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کے لیے دعا اور کہ اللہ تعالی ہر چارمہینہ  میں حضرت کی ترتیب بن جائے یہاں آنے کی اور ایک بار ایسی ترتیب ہو کہ ایک ماہ کے لیے تشریف لائے تاکہ پورے پاکستان میں سفر ہوسکے۔۔۔

01:05:57

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries