سفر پاکستان :۲۸۔فروری  ۲۰۲۲ عشاء  :مایوسی گناہ سے  بڑھ کر جرم ہے        !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کا   مسجد اختر  میں بیان 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

لسانِ اختر شیخ الحدیث ترجمان اکابر عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم

02:25) بیان کے آغاز میں جناب رمضان صاحب نے اشعار پڑھے ۔۔۔سنا ہے خانقاہوں میں ہیں

15:26) پھر مولانا محمد کریم صاحب نے اشعار پڑھے۔۔

23:01) پھر مفتی انوار صاحب نے اشعار پڑھے۔۔۔

33:38) جناب سید ثروت صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ساحل سے لگے گا کبھی میرا بھی سفینہ۔۔۔دیکھیں گے کبھی شوق سے مکہ و مدینہ۔۔۔

42:38) جناب رمضان صاحب نے دوبارہ دُعائیہ اشعارپڑھے ۔۔۔

50:51) مولانا اثرجونپوری صاحب دامت برکاتہم نے اپنا کلام پیش کیا۔۔۔

01:00:01) قال اللہ تعالیٰ يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله حق تقاته ولا تموتن إلا وأنتم مسلمون وقال رسول اللہ ﷺ مَنْ اَحْیَا سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی، وَمَنْ اَحَبَّنِی کَانَ مَعِی فِی الجَنَّۃ۔

01:03:48) اپنے اعمال اور اخلاق کی اصلاح ضروری ہے۔

01:05:47) اگر برسوں تک نظر کی حفاظت ہوگئی تو اس کو کافی نہ سمجھیں۔

01:06:39) حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ افسوس ہے اب تک ایک عیب کی بھی اصلاح نہ ہوسکی۔

01:07:58) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے اپنے گھر جاتے ہوئے کاغذ اور قلم نکالا اور کچھ لکھا اور پھر حضرت مفتی محمدشفیع صاحب رحمہ اللہ سے فرمایا کہ اگر ایسا نہ کرتا تو دل اسی میں مشغول رہتا دل اللہ کے ساتھ مشغول رہنے کے لیے ہے۔

01:09:26) اکابر اولیاء اللہ کی یہ شان ہے کہ ایک لمحہ بھی اپنے رب کی یاد سے غافل نہیں رہتے۔

01:10:49) گناہوں کو کبھی یاد نہ کریں حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں گناہ یاد کرنےلیے تو پیدا نہیں کیا اس لیے جب کبھی کوئی گناہ یا د آجا ئے تو ایک مرتبہ استغفار کرنا واجب ہے۔

01:11:57) اللہ تعالیٰ ہزاروں نوافل سے اتنا خوش نہیں ہوتے جتنا کہ ایک گناہ چھوڑنے سے خوش ہوتے ہیں۔

01:12:34) ایک گناہ سے بچنا لاکھوں نوافل سے افضل ہے۔

01:12:57) دو باتیں جس کے اندر ہوں وہ ولی اللہ ہے ایک ایمان اور دوسرا تقویٰ۔

01:13:57) تقویٰ بہت آسان ہے کہ جب کوئی گناہ ہو اتو توبہ کرلی ۔

01:16:03) حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگربار بار گناہ ہو تو بار بار توبہ کرو اگر ستر مرتبہ بھی گناہ ہوجائیں تو توبہ کرنے سے یہ متقی ہی رہے گا اس کی دلیل یہ آیت ہے وسارعوا إلى مغفرة من ربكم وجنة عرضها السماوات والأرض أعدت للمتقين۔

01:17:44) متقی کون لوگ ہیں متقی کی ایک صفت یہ بھی ہیکہ وہ خیرات کرتے ہیں۔

01:19:44) و الذین اذا فعلوا فاحشه او ظلموا انفسهم ذکروا الله فاستغفروالذنوبهم ومن یغفر الذنوب الا الله و لم یصروا علی ما فعلوا وهم یعلمون اس آیت میں متقین کی صفات بیان کی گئی ہیں ۔۔۔

01:21:50) جن سے بار بار گناہ ہوجاتا ہے اور وہ بار بار توبہ کرتے ہیں توان کو بھی اللہ تعالیٰ نے متقین ہی فرمایا ہے۔

01:24:23) حضرت امام ابو اسحاق اسفرانی رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔۔

01:26:37) اگر ساری زمین گناہوں سے بھر جائے تو توبہ ان کو مٹا دیتی ہے۔

01:27:01) سب سے پہلے ہم یہ کریں گے کہ ہمارے اعضاء وجوارح سے کوئی گناہ نہ ہو اور کبھی ہوجائے تو اللہ سے معافی مانگ لیں زبردستی مانگیں إلهِي عبدك الْعَاصِي أتَاك مُقِرًّا بالذنوب وَقَدْ دَعَاك فإنْ تغفر وَأنْتَ لِذاكَ أهْلٌ وَإِنْ تَطرد فمن نَرْجُو سِواك۔

01:29:36) اس لیے ہمارے اکابر رحمہم اللہ نے فرمایا کہ حالت قبض حالت بسط سے افضل ہے۔

01:31:36) غالب نے کہا تھا کہ کعبہ کس منہ سے جاؤ گے غالب شرم تم کو مگر نہیں آتی حضرت شاہ محمد احمد صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس ظالم نے غلط کہا میں کعبہ اسی منہ سے جاؤں گا ۔۔شرم کو خاک میں ملاوں گا ۔۔۔اپنی بگڑی کو میں ہوں ہی بناوں گا۔

01:33:25) گہنگا ر بندوں کا معصومانہ آنسو اللہ کے نزدیک زیادہ محبوب ہے لَاَ نِیْنُ الْمُذْنِبِیْنَ اَحَبُّ اِلَیَّ مِنْ زَجَلِ الْمُسَبِّحِیْنَ۔

01:35:38) مایوسی گناہ سے بڑھ کر جرم ہے۔۔۔إن الله يحب التوابين توابین کا کیا مطلب ہے ؟جو باربار توبہ کرے۔

01:40:27) اس لیے اللہ تعالیٰ کو محبت کی صبح وشام کھیل دیکھاتے جاؤ۔

01:40:52) خدا کی قسم توّابین بھی جنت میں جائیں گے اور ان کاجنت میں جانا یقینی بات ہے۔

01:44:20) اللہ تعالی کو معاف کرنا بہت پسند ہے اللہ تعالی معافی دے کر بہت خوش ہوتے ہیں۔۔۔

01:45:40) کسی کے لیے مایوس ہونا جائز نہیں مایوسی حرام ہے۔۔

01:46:19) تقوی کے ساتھ جینے کی کوشش کریں۔۔۔اپنے مالک کو اس طرح سے خوش کریں گے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries