سفر پاکستان :۴ مارچ   ۲۰۲۲: عشاء :تصوف اور طریقت میں سب سے پہلی چیز ہے کہ آدمی اپنے آپ کو مٹا دے          !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر میں     بیان 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

:لسانِ اختر شیخ الحدیث ترجمان اکابر عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم

05:08) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

36:03) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

38:45) وہ حیات کیسی پیاری ہے جس سے اللہ تعالی خوش ہوں۔۔ دشمنوں کو عیشِ آب و گِل دیا دوستوں کو اپنا دردِ دل دیا ان کو ساحل پر بھی طغیانی ملی مجھ کو طوفانوں میں بھی ساحل دیا

40:09) اللہ والے ہمیشہ مست رہتے ہیں ۔۔۔

42:03) جو تُو میرا تو سب میرا فلک میرا زمیں میری اگر اک تُو نہیں میرا تو کوئی شئے نہیں میری

42:42) اصل جینا تو اپنے محبوبِ پاک کے لیے۔۔

43:04) اللہ ذکر بہت اونچا ہے اور خدا کی قسم بہت لذیذ ہے ۔۔

45:10) امام شاہ محدث دہلوی رحمہ اللہ کا ملفوظ کہ محبت والا دل اے سلاطین تمہارے کرسیوں کے سامنے ایسے دل کی کیا قیمت ہے جس دل میں اللہ ہے۔۔۔

48:12) نفسِ ظالم کی بات سننا بڑی لعنتی بات ہے۔۔

51:09) اللہ الصمد۔۔اللہ تعالی کی شان ہی عجیب ہے سب سے بے نیاز ہیں۔۔

52:23) انبیاء علیھم السلام بھی سب کے سب اللہ تعالی کے محتاج ہیں۔۔۔

53:00) محبوب ِ پاک کی ایک ایک شان پیاری ہے۔۔۔

56:12) ایک بچے کی مثال ہے کہ جب اُس سے پوچھا جائے کہ آپ کے والد کون اور اُس کا کوئی والد نہ ہو تو اُس کو کتنی ذلت ہوگی۔۔

58:03) اپنے کسی بھی کمالات پر مغرور ہونا شیطانی چکر ہے۔۔

59:37) اپنے کو مٹانے سے عزت عطاء ہوتی ہے اور اپنے کو بڑا سمجھنے سے ذلت ہوتی ہے۔۔

01:00:02) یہ فنائیت وہ دولت ہے جس کے حصول کے لیے لوگوں نے سلطنت چھوڑ دی کہ مٹنے کی دولت نصیب ہوجائے۔۔۔ فقیری اصل یہی ہے کہ اپنے کو مٹا دے۔ حضرت خواجہ صاحب رحمۃ اﷲ علیہ نے اپنے مرشد حکیم الامت تھانوی رحمۃاﷲ علیہ کی خدمت میں یہ شعر کہا تھا:۔ نہیں کچھ اور خواہش آپ کے دَر پر لایا ہوں مٹا دیجئے مٹا دیجئے میں مٹنے کو ہی کو آیا ہوں

01:02:09) اللہ والوں کو دیکھو کیسا اپنے آپ کو مٹایا۔۔

01:07:55) اپنے علم پر غرور یہ حماقت ہے۔۔۔

01:09:57) اپنے نفس کی بات نہیں ماننی ہے۔۔

01:13:58) اپنے آپ کو بڑا سمجھنا اور سب کو اپنا کمالات سمجھنا لعنتی کام ہے۔۔ ہم ایسی لذتوں کو قابل لعنت سمجھتے ہیں کہ جن سے رب مرا اے دوستو ناراض ہوتا ہے۔۔

01:15:16) اللہ والوں کے پاس ایک لمحہ بھی بیٹھنا کسی نعمت سے کم نہیں ایسے شخص کا اس سے بھی کام بن جاتا ہے۔۔

01:16:34) شاہوں کے سروں میں تاجِ گراں سے درد سا اکثر رہتا ہے اور اہلِ صفا کے سینوں میں اِک نور کا دریا بہتا ہے اللہ والوں کے سینوں میں ایک نور کا دریا بہتا ہے۔۔

01:24:47) اللہ تعالی خشیت اور محبت کا تیل کہاں سے حاصل ہوگا؟

01:28:24) دو بازو کی پرواز۔۔۔صبر و شکر۔۔۔

01:32:12) بیان کے آخر میں دعا۔۔ ) نوٹ:۔ لسانِ اختر شیخ الحدیث ترجمان اکابر عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کی یہ اس سفر کی آخری مجلس ہے کل ان شاء اللہ تعالی حضرت والا دامت برکاتہم آٹھ بجے کی فلائیٹ سے واپس اپنے مرکز ڈھاکہ تشریف لے جائیں گے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries