سفر پاکستان :۳  مارچ   ۲۰۲۲مغرب :دین کی نعمت بہت عظیم الشان ہے           !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر میں     بیان 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

لسانِ اختر شیخ الحدیث ترجمان اکابر عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم

13:06) مفتی انوارالحق صاحب نے بیان سے پہلے حضرت مولانا شاہین اقبال اثر صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پڑھے۔۔۔

13:07) حضرت مولانا شاہین اقبال اثر جونپوری صاحب نے اپنا کلام پیش کیا۔۔۔

31:04) مولانا عبد الکریم صاحب نے حضرت انیس الٰہ آبادی رحمہ اللہ کے حمد کے اشعار پڑھے۔

36:03) حضرت مولانا شاہین اقبال اثر جونپوری صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب الہامات ربّانی سے حضرت والا رحمہ اللہ کے ملفوظات پڑھ کرسنائے۔۔۔

52:22) لسانِ اختر اخترِ ثانی عارف باللہ شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کا بیان شروع ہواخطبہ قال اللہ تعالیٰ يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله حق تقاته ولا تموتن إلا وأنتم مسلمون وقال رسول اللہ ﷺ کُنْ فِی الدُّنْیَا کَاَنَّکَ غَرِیْبٌ اَوْ عَابِرُ سَبِیْلٍ وقال رسول اللہ ﷺ البرکة مع أکابرکم۔

56:28) اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتے ہیں کہ جیسا مجھ سے ڈرنے کا حق ہے ایسا ڈرو۔

58:02) سبحان اللہ کلامِ پاک میں کتنا نور ہے اسی طرح اولیاء اللہ کے کلام میں بھی نور ہوتا ہے صحابہ کرام کے کلا م میں بھی نو رہے آپ ﷺ کے کلام مبارک میں بھی نورہی نور ہے۔ 59:29) وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰہِ اَکْبَرُ ۔کلام پاک کا مقابلہ کسی کلام سے نہیں ہوسکتا۔ اللہ تعالیٰ کی خوشی سب سے بڑھ کر ہے جنت الفردوس سے بھی بڑھ کر ہے۔

01:01:44) وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰہِ اَکْبَرُ۔ساتوں آسما ن وزمین بھی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

01:02:46) خدا کی قسم قرآنِ پاک کی ایک بھی آیت پاک کی کوئی مثا ل نہیں ہے۔

01:04:05) لا الہ الا اللہ اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہے لا الہ الا اللہ کا نور ساتوں آسمانوں اور زمین میں پھیل جاتا ہے۔

01:05:29) قرآن کریم قرآن کریم ہے اور حدیث پاک اس کی شرح ہے۔

01:06:49) لاکھوں کڑوڑیں سلطنتیں ایک طرف اور لا الہ الا اللہ ایک طرف ۔

01:07:41) لا الہ الا اللہ ایسی تلوار ہے جو غیر اللہ کو بالکل نیست و نابود کر دیتی ہے۔

01:09:15) نماز میں اللہ تعالیٰ کا قربِ اعظم عطا ہوتا ہے اللہ اکبر کہنے کے ساتھ ساتھ بندہ اللہ تعالیٰ کےنورہی نور میں ڈوب جاتا ہے ۔

01:10:33) نماز میں قربِ معراجِ اعظم عطا ہوتا ہے۔

01:11:28) زمین پر جس جگہ محبوب ِ پاک کو یاد کیا جاتا ہے وہ دونوں جہاں سے بڑھ کر ہے۔

01:12:11) جو محبوبِ پاک کا ہوجاتا ہے وہ دُنیا میں رہتے ہوئے بھی دُنیامیں نہیں رہتا۔

01:14:23) دینی زندگی بہت ہی عجیب و غریب چیز ہے۔۔

01:16:42) خالق آفتاب جس کے دل میں ہو تو دنیا مردار پر وہ نہیں مرے گا۔۔۔

01:17:10) لاالہ والاایمان عطاء ہوجائے تو غیراللہ دل سے نکل جائے گا۔۔ ہر تمنا دل سے رخصت ہوگئی اب تو آجا اب تو خلوت ہوگئی اور نقش بتاں مٹایا دکھایا جمالِ حق آنکھوں کو آنکھیں دل کو میرے دل بنادیا ہر تمنا دل سے)یہ خواجہ مجذوب صاحب رحمہ اللہ کا شعر ہے۔ حکیم الامت رحمہ اللہ تعالیٰ نے یہ شعر سن کر فرمایا تھا کہ خواجہ صاحب !اگر میرے پاس ایک لاکھ روپیہ ہوتا تو آپ کے اس شعر پر انعام میں دے دیتا ۔

01:19:50) دنیا حرام سے ہم الگ تو ہوجائے اور اللہ کے ساتھ ہی رہیں۔۔

01:21:21) اصل ہے کہ اللہ ہی اللہ کا حق ہے ہم پر۔۔

01:23:54) شوہر کا کتنا اونچا حق ہے کہ بیویوں کو کیا کہا جارہا ہے کہ اگر سجدہ جائز ہوتا تو بیویوں کو کہا جاتا کہ شوہر کو سجدہ کریں۔۔

01:25:12) خدا کی یاد میں بیٹھے جو سب سے بے غرض ہوکر تو اپنا بوریہ بھی پھر ہمیں تختِ سلیماں تھا

01:26:14) اللہ تعالی کی عظمت کا کیا مقام ہے کہ جب تک ایک بھی اللہ اللہ کرنے والا ہوگا تو قیامت نہیں آئے گی۔۔۔

01:28:36) شیخ کی صحبت کا فیض۔۔۔

01:29:41) اللہ والوں کی ایک لمحہ صحبت کی اہمیت کیا ہے حضرت مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ کا ایک واقعہ یک زمانہ صحبتِِ باولیاء بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا۔۔

01:39:20) ہر دم ہر لمحہ اللہ تعالی کو راضی کرنا ہے پھر اس سے جو خوشی ہوتی ہے تو دنیا ہی جنت بن جاتی ہے۔۔۔ میں رہتا ہوں دن رات جنت میں گویا میرے باغِ دل میں وہ گل کاریاں ہیں جس کے دل میں اﷲ آتا ہے تو دنیا تو دنیا سلطنت تو سلطنت حوروں کی لذت اس کے دل میں آنے لگتی ہے ۔۔

01:45:47) جنت مقصود اصلی نہیں ہے مطلوب تو ہے لیکن مقصد تو صرف اللہ تعالی ہیں۔۔اللہ تعالی مل جائیں دیدار ہوجائے۔۔۔جنت بھی محبوب ہے اور مطلوب بھی ہے بعض لوگ جو کہتے ہیں کہ ہمیں جنت نہیں چاہیے یہ کیسی بات ہے بات کو بس سمجھنا ہے کہ اللہ تعالی مقصود ہیں اور اول ہیں جنت کو دوسرے نمبر پر رکھیں۔۔اے اللہ آپ کو بھی چاہتے ہیں اور جنت کو بھی کیونکہ جنت میں رہ کر آپ کا دیدار نصیب ہوگا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries