سفر پاکستان :۴   مارچ   ۲۰۲۲جمعہ  :توبہ کی تیز رفتاری            !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر میں     بیان 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

لسانِ اختر شیخ الحدیث ترجمان اکابر عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم

22:30) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔۔

29:26) يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين۔حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ ظاہر جلدی بن جاتا ہے لیکن باطن پر آخری سانس تک محنت کرنی ہے اس کی دلیل واعبد ربك حتى يأتيك اليقين ہے۔

32:50) اصلاح وہ کراتا ہے جو گناہ کو گناہ سمجھتا ہے۔

33:48) نامحرموں کو دیکھنا کہاں سے جائز ہوجائے گا دارالعلوم کے ایک فتویٰ کا ذکر۔۔۔اپنا شوق پورا کرنے کے لیے اکابرین کا نام دیتے ہیں۔

35:49) حضرت والا رحمہ اللہ نے الابرار کے ایک رسالے میں لکھوا یا تھا کہ جو تصویر کھینچوائے اُس کی خلافت خود بخود منسوخ ہے۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جس کام میں کھٹک ہو وہ بھی چھوڑ دو۔۔۔

38:52) ایک جماعت ایسی چاہیے جو شریعت وسنت پر سو فیصد عمل کرنے والی ہو ۔۔۔

39:47) تقوی ٰ نام ہے کفُ النفس عن الھوی یعنی گناہ کے خیالات آئیں تو عمل نہ کریں۔۔۔

41:11) مولانا عبدالعزیز دھواجو رحمہ اللہ کے جب انتقال کا وقت آیا تو حضرت مفتی رشید احمدصاحب رحمہ اللہ کو بلایا اور فرمایا کہ گواہ رہنا کہ میں اکابر ثلاثہ کے مسلک پر مر رہا ہوں۔۔۔۔

43:29) اللہ تعالیٰ کا اصلی دیوانہ کون ہے کوئی مرتا کوئی جیتا ہی رہا۔۔۔عشق اپنا کا م کرتا ہی رہا۔

45:03) اللہ معاف کرے جو تصویر نہیں کھینچواتے اُن سے کیا دین کا کام نہیں ہو رہا؟۔۔۔۔

46:10) اس مرتبہ مدینہ شریف میں حق تعالیٰ نے میری مدد فرمائی، ایک وقت آیا کہ حضرت ہردوئی دامت برکاتہم نے میری ایک معاملہ میں گرفت فرمائی،میرے نفس کو ذرا ناگواری ہوئی، میں نے فوراً حضرت کے پائوں دبانے شروع کردئیے اور نفس کو سزا سنا دی کہ اے نالائق! میرا شیخ دین کے معاملے میں تو کیا دنیا کے معاملے میں بھی بلکہ ناحق بھی اگر میرے مریدوں کے سامنے مدینے کی گلیوں میں سرِ بازار جوتے لگائے تو میرے شیخ کو بالکل اس کا حق ہے، تجھے سر جھکائے رہنا پڑے گا۔بیٹا چاہے کچھ بھی ہوجائے، باپ باپ ہی ہے۔ حق تعالیٰ نے اس آزمائش سے اپنے فضل سے پاس کردیا، حق تعالیٰ میرے شیخ کے قلب کو ہمیشہ مجھ سے خوش رکھے ۔

50:22) ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ خلافت ملے گی تو اس کے بعد ساری ذمہ داریا ں پوری کروں گا۔۔۔

51:06) اللہ معاف فرمائے اب تو نامحرم کو دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ بھی ڈیجیٹل ہے۔۔۔

52:23) حضرت ڈاکٹر عبدالحی عارفی صاحب رحمہ اللہ کی کسی نے تصویر کھینچ لی تو وقت کے پریزیڈنٹ کو ڈانٹ لگائی کہ یہ کیا تماشا لگایا ہوا ہے پھر اُس نے معافی مانگی۔۔۔

54:34) اس تصویر کے اتنے نقصانات ہیں کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔۔۔۔

57:28) مناسبت نہ ہونے کی وجہ سے فائدہ نہیں ہوتا۔۔۔

58:24) اس تصویر کے فائدے کیا ہیں یہ تو بتاؤ۔۔۔۔

58:55) آم کا مز ہ اُسے آئے گا جو آم کھائے جو گناہوں میں ڈوبا ہوا ہے اُس کو کیسے اللہ کے نام میں مزہ آئےگا۔۔۔؟

01:01:48) ارتکل کے ڈرامے سے کونسا جذبہ اُبھرتا ہے۔۔۔

01:02:38) اللہ کا فضل ہیکہ اللہ تعالیٰ نے کیسے کیسے اللہ والوں سے جوڑا ہوا ہے اس لیے اللہ والوں سے فائدہ اُٹھانا چاہیے جب اللہ والے نہیں ہوتے تو پھر اس کی قدر ہوتی ہے اللہ والے چاہے خاموش رہیں پھر بھی اُن کی صحبت میں بیٹھو ۔۔۔

01:04:41) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ توبہ ایمرجنسی مرہم ہے ۔۔۔

01:05:05) اللَّهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ مَن يَشَاءُ اللہ تعالیٰ جسے چاہتے ہیں کھینچ لیتے ہیں حضرت عبدالحفیظ جونپوری رحمہ اللہ کے جذب کا واقعہ۔۔۔

01:08:08) کسی نے حضرت والا رحمہ اللہ سے پوچھا کہ والدین کو دیکھنے سے خانقاہ کعبہ ملتا ہے تو اللہ والوں کودیکھنے سے کیا ملتا ہے تو حضرت نے فرمایا کہ کعبے والا ملتا ہے۔

01:13:10) لسانِ اختر اختر ثانی شیخ الحدیث عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین بن حسین صاحب دامت برکاتہم کا بیا ن شروع ہوا خطبہ قال اللہ تعالیٰ يَوْمَ لا يَنفَعُ مَالٌ وَلا بَنُونَ إِلا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ وقال رسول اللہ ﷺ اَلاَ اِنَّ فِیْ الْجَسَدِ لَمُضْغَۃً اِذَاصَلُحَتْ صَلُحَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ وَاِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ اَلاَ وَھِیَ الْقَلْبُ۔

01:16:24) دل ایسا دل ہو کہ جس میں اللہ کی محبت ہو اللہ کا خوف ہو اللہ تعالیٰ اپنی محبت و خشیّت والا دل ہمیں بھی عطا فرمادے۔

01:17:41) اس دُنیا میں کوئی نہیں رہے گا سب نے جانا ہے رہ کے دنیا میں بشر کو نہیں زیبا غفلت . موت کا دھیان بھی ہر آن رہے۔

01:18:36) آپﷺ نے فرمایاکہ الكَيِّسُ من دَانَ نفسه، وعمل لِمَا بعد الموت عقل مند وہ ہے جو ہر لمحہ اللہ تعالی ٰ کو راضی رکھے اور موت کے بعد کے لیے اعما ل کرے۔

01:20:48) حضرت رابعہ بصریہ کا واقعہ کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کیسا تعلق تھا۔

01:23:40) اللہ تعالیٰ کے علاوہ کہیں اور آرام نہیں ہے ۔

01:24:13) خواجہ صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ عشق کی ذلت بھی عزت ہو گئی۔۔۔ لی فقیری بادشاہت ہوگئی۔

01:25:08) جو لوگ نافرمان ہوتے ہیں اُن کے لیے دُنیا کی ایک ایک گھڑی بھی دوزخ ہو جاتی ہے۔

01:26:09) سکون کی نعمت اللہ والوں کے پاس ہے خدا کی یاد میں بیٹھے جو سب سے بے غرض ہو کر۔۔۔تواپنا بوریا بھی پھر ہمیں تختِ سلیمان تھا۔

01:28:03) اللہ تعالیٰ ہمیں وہ دل عطا فرمائے کہ ایک لمحہ کے لیے بھی اپنے رب کو ناراض نہ کریں اگر گنا ہ ہو جائے تو رو رو کے معافی مانگیں۔

01:28:59) اگر گناہ ہوجائے تو بس تین باتیں حاصل ہو جائیں ندامت حاصل ہوئی شرمندگی ہوئی اور عزم مصمم کر لیا تو اب کوئی پرواہ نہیں ۔

01:33:48) توبہ اور استغفار کا بہت بڑا درجہ ہے۔۔ توبہ کی تیز رفتاری:۔ مرکب توبہ عجائب مرکب است توبہ کی سواری عجیب و غریب سواری ہے۔ توبہ کی سواری اس قدر تیز رفتار ہے کہ دنیا میں کوئی سواری، کوئی راکٹ ایسا نہیں ہے جو دم میں اللہ تک پہنچ جائے۔ تا فلک تا زد بیک لحظہ زپست ایک سیکنڈ میں آسمان تک اُڑاکر لے جاتی ہے، اللہ سے ملا دیتی ہے اور اسی وقت وہ بندہ جو خباثت سے اور گناہوں کی وجہ سے اللہ سے دور تھا توبہ کے صدقہ میں اللہ سے قریب ہوا اور محبوب بھی ہوگیا۔

01:34:28) ہمیشہ تقوی کا اہتمام ہو۔۔

01:35:37) توبہ کے ذریعے سے بھی اللہ تعالی کا قرب حاصل ہوتا ہے۔۔۔

01:38:12) اللہ والوں کو دیکھنا بھی بہت بڑی نعمت ہے اور اللہ والوں سے جڑ جاو جس سے مناسبت ہو مناسبت ضروری ہے بغیر مناسبت کے کسی سے تعلق نہ جوڑے۔۔

01:40:04) اللہ والا بننا ہے تو چار کام کرلیں ۔۔

01:41:14) ہر کام میں سنت کی اتباع ہو۔۔سنت میں نور ہی نور ہے۔۔دو کام اتباعِ سنت اور رضائے شیخ۔۔۔

01:43:24) دورد شریف کا عمل کارنا۔۔

01:44:43) اذکار کا اہتمام نہ کرنا بہت بری غلطی ہے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries