بیان ۲۷-نومبر ۲۰۲۲ءعشاء:قلبِ سلیم ! قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کابنگلہ دیش سے براہ راست بیان | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں 02:09) اللہ تعالیٰ ہمیں قلوب عارفین سے ہم سب کو نوازے! (ابتداء بیان میں حسب معمول دعا فرمائی) 02:27) متقی بندے کون ہیں؟ جو اللہ کو راضی رکھتا ہے! اور ناراض کرنے والی باتوں سے دور رہتا ہے! ایسے بندوں کا نام اللہ نے کہیں متقی کا نام فرمایا، کہیں ولی اللہ فرمایا۔۔۔کہیں صادقین فرمایا! 03:30) صحابہ کرام رضی اللہ عنھم صادقین میں سب سے افضل ہیں! 04:33) تعلیم قرآنی اور تربیت ربانی: ہمارا جینا اور مرنا اللہ کے لیے ہو! 05:29) اللہ تعالیٰ کی شانِ ربوبیت پر علوم عجیبہ !۔۔۔ اللہ پاک کی شان ربوبیت کا استحصار رہے! یہ کائنات اور مخلوقات سب اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کے مظاہرہیں!سارا عالم تجلیاتِ الٰہیہ ہیں! ہر طرف ان کی قدرت اور جمال کے نشانات ہیں! جدھر دیکھتاہوں اُدھر تو ہی تو ہیں! 08:31) روح و قلب کی تربیت ضرور ی ہے! 09:22) مولانا قاسم نانوتوی رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔۔ بنی آدم اللہ کےلیے ہے اور سارا عالم بنی آدم کے لیے ہے! اور اس کو حضرت مفتی شفیع صاحب نے شعر میں فرمایا؎ میں ہو مالک کے لیے اور کل جہاں میرے لیے! 10:55) اللہ تعالیٰ سے پکارنا پابندِ وقت نہیں ہے! اللہ تعالیٰ کے عشاق ہر وقت اللہ کی قید میں ہیں، اور آزادی سب سے بڑھ کر مصیبت ہے! سب سے بڑھ کے نعمت عبدیت ہے! 11:57) عاشقانِ خدا کا دستورِ عشق الٰہی ! 12:30) آخرت میں نہ مال ، اولاد، پارٹیاں کام نہیں آئیں گی! بلکہ قلب سلیم جس کا ہوگا۔۔ اور جو ایسا دل لائے گا وہ کامیاب رہے گا۔ قلب سلیم دل کیا ہے۔۔ بھلا چنگا دل، بے روگ دل! 13:15) قلب سلیم کیا ہے جو توحید والا دل ہو!سارے عالم سے رخ دل پھر کر اللہ کی طرف ہوجانا! 14:08) قرآن پاک ایسے شخص سے پڑھنا چاہیے، جو صاحبِ علم بھی ہو اور صاحبِ دل بھی ہو! 15:37) فہم قرآن دنیا کے اندر سے زیادہ رحمت ہے! حضرت والا رحمہ اللہ کا واقعہ بیان فرمایا کہ میں نے حضرت والا مجھے آپ ایک صفحہ قرآن پڑھا دیجیے ! فرمایا کہ آپ کو اس کی ضرورت نہیں ہے! اسی طرح عرض کیا بخاری شریف کا ایک صفحہ پڑھا دیجیے فرمایا کہ آپ کو ضرورت نہیں ہے ! اس کا کیا مطلب ہے یہ حضرت والا کی دعا ہے!۔۔۔نگاہ ِ مرشد دعائے مرشد 17:26) کامیابی یہ ہے کہ تمہیں اللہ مل جائے اور اللہ کیسے ملے گا، صحبتِ اہل اللہ !، کثرتِ ذکر اللہ اور اتباع سنت و شریعت ! یہی راستہ وصول الی اللہ ہے ! جس کو یہ باتیں حاصل ہوگئیں اس کو کامیابی مل گئی! 18:30) قسم بخدا ! اہل اللہ کے قدموں میں اپنے کو فنا کیے بغیر فہم دین نہیں آتا! ۔۔۔حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کا ملفوظ! اہل اللہ کے سامنے اپنے کو مٹائے بغیر دین کی فہم حاصل نہیں ہوسکتی! ۔۔۔۔فانی باللہ ۔۔باقی باللہ کیا ہے؟ جس کی زندگی سوفیصد اللہ پر فدا ہو! جذبات، رائے سب کچھ اللہ پر فدا ہوں! 20:19) مسلمان جنت میں تو ضرور جائے گا لیکن اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں تم متقی بھی بنو! صادقین بھی بنو! میرا محبوب بننا ہے! 20:57) حضرت والا رحمہ اللہ کوعجیب و غریب فہم دین اللہ پاک نے عطا فرمایا تھا !۔۔۔فنائے نفس کا مطلب بیان فرمایا! 22:04) نفس اور شیطان ہمارے بہت بڑے دشمن ! وساوس اور برے خیالات کو اللہ کی محبت اور خشیت سے بدلنے کی دعا آپﷺ نے سکھائی! 22:44) آپ ﷺ نے فرمایا کہ دعا تمام عبادات کا مغز ہیں! 23:14) مدارس دینیہ میں دعا کی احادیث غور سے پڑھنی چاہیے۔۔۔اس میں زبردست تعلق مع اللہ کے انوارات ہیں! 24:51) تربیت ِ عشق الٰہی ! مولانا رومی رحمہ اللہ شعر جُز بذکرِ خویش مشغولم مکن از کرم از عشق معزولم مکن 27:24) اللہ کے عشق میں نمبر اول کون ہے؟ 29:11) ولی بننے کےلیے علم لازم ہے!۔۔۔۔ باخبر لوگوں سے اللہ کی خبر معلوم کرو!۔۔۔جو خبیر ہے وہی عالم ِ دین ہے! بغیر خشیت کے عالم ، عالم نہیں! اللہ کی نظر میں خشیت والا عالم دین ہے! 30:00) اے شہہ آفاق شریں داستاں باز گو از من نشان بے نشاں 31:14) مومن کی شان یہ ہوتی ہے کہ اللہ کا نام سے ہی دل تڑپ جاتا ہے! خوف ِ خدا پیدا ہوجاتا ہے! 31:41) ظاہری اسلام اللہ کو مطلوب نہیں ہے! کامل مسلمان ہونا مطلوب ہے! 33:17) قرآن پاک میں متقین کےلیے ہدایت موجود ہے! یہ کتاب ھادی اور رہبر ہے کہ کس طرح تم کام کرو اور اللہ والے بن جاؤ گے! 37:23) ھدی للمتقین کیا الہامی تشریح! 38:29) وأنا أول المسلمين...اول نمبر پر رہنا ہے! 39:30) قال اننی من المسلمین۔۔کی تشریح عاشقانہ 39:46) میرے شیخ فرمایا کرتے تھے اہل اللہ زندگی بھر اللہ کی محبت میں بھاگتے رہتے ہیں! اور آخر زندگی میں ایک ہی کام رہتا ہے کہ قرآن پاک کی تلاوت! اور یادِ الٰہی !۔۔ اللہ تعالیٰ ہمیں علوم 41:05) فہم قرآنی بہت بڑی نعمت ہے! اس سے بڑھ کر صاحبِ مرتبہ کون ہے؟ 41:39) اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام ؓ کی تعریف فرمائی! دنیا میں ہی تعریف فرمائی! صحابہ رضی اللہ عنھم کے بار ے میں اللہ تعالیٰ کو گویا یہ پسند ہوا کہ دنیا میں ان کی تعریف کی جائے! 42:48) والذين اتبعوهم بإحسان ...صحابہ سے بھی ہم خوش اور ان کے ماننے والوں سے بھی ہم خوش! قیامت تک کے متبعین ِ صحابہ کےلیے اللہ تعالی نے فرمایا دیا کہ ہم راضی ہیں ! رضی اللہ عنھم کہہ دیا! ۔۔۔سارے صحابہ ؓصدیقین تھے! آپ ﷺ کے ہاتھ پر جب قبول اسلام کرتے تھے تو فوراً صدیقین کے درجے پر پہنچ جاتے تھے! 45:32) اکابر ِ دین کے متبع بننے والے کامیاب ہیں!دین میں جو بڑے ہیں ان کا انقیاد پیدا کرو تو پھر دوجہاں کی کامیابی ہے! 46:08) آپ ﷺ کی ایک ایک دعا میں توحید کی زبردست تعلیم ہے! 47:23) (بہت گریہ سے یہ شعر پڑھا) ہمہ تن ہستی خوابیدہ مری جاگ اُٹھی ہر بن موسے مرے اس نے پکارا مجھ کو 47:36) نفس کی بات نہیں ماننی ہے! 48:04) قلب سلیم والوں کو ادراک ہوتا ہے کہ قلب سلیم عطا ہوا ہے! شکر ہے دردِ دل مستقل ہوگیا اب تو شاید میرا دل بھی دل ہوگیا معلوم ہوا کہ اولیاء اللہ کو جب قلب ِ سلیم عطا ہوجاتا ہے تو اس کا احساس بھی ہوجاتا ہے 49:27) دنیا کی کوئی حقیقت نہیں! حقیقت ذکر اللہ کی ہے!، اللہ کےلیے آنسو بہانے کی حقیقت ہے! دنیا کی کیا حقیقت ہے! 50:37) دل میں اپنے علم اور عمل کی طرف نظر کرنا، غرور پیدا ہوا یہ ابلیست ہے! یہ ابلیس نے کیا تھا!۔۔۔ ایسے علم اور عمل سے ہم پناہ مانگتے ہیں! اللھم لَکَ شَکَّاراً لَکَ ذَکّاراً۔۔۔ دعا تشریح! 53:48) نعمتِ تضرع کی اہمیت! 55:15) علم بھی پختہ ہو! تقویٰ بھی ہو! اور صحبتِ اہل اللہ کا اہتمام ہو!۔۔۔ صرف ’’اتقوا اللہ‘‘ ہی نہ ہو اس کے ساتھ ساتھ ’’کونو مع الصادقین‘‘ بھی ضروری ہے! 56:52) صرف علم سے اللہ تک نہیں پہنچ سکتا !۔۔۔کونو مع الصادقین ضروری ہے!۔۔۔بغیر صادقین کے راستے سے اللہ تک کوئی نہیں پہنچ سکتا! حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کا ملفوظ:نرے علم پر مغرور نہ ہو! کہ اس کا کارآمد ہونا موقوف ہے صحبتِ اہل اللہ پر! اللہ کے دین کا رنگ اہل اللہ سے ملتا ہے۔۔۔ عشاق ِ حق سے ملتا ہے! اور ان کی صحبت سے چڑھتا ہے! وحسن اولئک رفیقا کی عاشقانہ تشریح! اللہ والوں کے رنگ والی زندگی بناؤ! 01:01:39) اَلْمَرْأُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہٖ فَلْیَنْظُرْاَحَدُکُمْ مَنْ یُّخَالِلُ۔۔۔۔ گہرے دوستوں کے دین پر زندگی بنتی ہے! لہذا بہت زیادہ غور کرنا چاہیے کہ تم کس کو دوست بنا رہے ہوں! اس میں کیا تعلیم ہے کہ ایسے لوگوں کو دوست بناؤ جو اللہ کے پسندیدہ لوگ ہوں اور وہ پسندیدہ لوگ کون ہیں۔۔۔ اُوْلئِٓکَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْھِم مِّنَ النَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّھَدَآئِ وَالصَّالِحِیْنَ۔ انہی پسندیدہ لوگوں کی دوستی اور ان کے راستے پر چلنا ہی کامیابی والی زندگی بنائے گی! 01:03:50) صحبت اہل اللہ معمولی بات نہیں ہے! اسلام کے تو پانچ بنیادی ارکان ہیں ۔قرآن و سنت کی روشنی میں یہ بات بالکل واضح ہے کہ ایسی کامل زندگی بنانے کا طریقہ کونو مع الصادقین ہے! اہل اللہ کی معیت اور اتباع ہے ۔۔۔اسلامی زندگی بنانے کےلیے صحبتِ اہل اللہ کی حیثیت بنیاد کی ہے۔۔۔پوری اسلامی زندگی کی بنیاد اسی پر ہے! 01:10:28) اللھم لک شکارا لک ، ذکارا لک رھابا لک مطواعا الیک مخبتا اواھا منیبا۔۔۔ الخ ۔۔دعا کی عاشقانہ تشریح! 01:12:49) محبوب ِ پاک کے ساتھ ایک لگاؤ ہو! مولانا رومی فرماتےہیں ؎ اِتّّصَالے بے تَکیُّف بے قیاس ہست رَبُّ الناس را با جانِ ناس رقب ِ قلب اللہ پاک ہمیں عطا فرمادے ! دل اللہ کےلیے بے قرار رہے! 01:16:34) بے حجابانہ در آ از در کاشانۂ ما کہ کسے نیست بجز درد تو در خانۂ ما اے اللہ اس دل میں آپ کی تلاش کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے! 01:17:00) حدیث دعا: اللَّهُمَّ، افْتَحْ أَقْفَالَ قُلُوبِنَا بِذِكْرِكَ الخ کی تشریح: معلوم ہوا کہ جس کو صحیح یادِ الٰہی عطا ہوجائے تو اس کے دل کے تالے کھل جاتے ہیں 01:17:34) حدیث دعا: اَللَّهُمَّ اجْعَلْ وَسَاوِسَ قَلْبِىْ خَشْيَتَكَ وَ ذِكْرَكَ وَ اجْعَلْ هِمَّتِىْ وَ هَوَايَ فِيْمَا تُحِبُّ وَ تَرْضَى کی عاشقانہ تشریح 01:19:21) یا ایھا الذین امنواتقو اللہ و کونو مع الصادقین.... ۔۔۔۔ کی عاشقانہ تشریح! 01:24:20) بہت گریہ و زاری کے ساتھ دعائے دردِ دل! |