سفرپاکستان  ۱۷مئی  ۲۰۲۳ءعشاء :بغیر یاد الٰہی کے چین و سکون نہیں مل سکتا    !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے  بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی بیان:عارف باللہ شیخ المشائخ شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین بن حسین صاحب دامت برکاتہم۔۔

28:38) اشعار۔۔۔

46:18) اشعار کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

46:41) بغیر یاد الہی کے سکون اور چین نہیں مل سکتا۔۔

47:11) خوشی اللہ کی یاد میں ہے اور خوشی اللہ کو خوش کرنے میں ہے ورنہ نہ چین حاصل ہوگا نہ سکون اگر اللہ کو ناراض کرتا ہے تو لعنت میں گرا ہوا ہے ۔۔

47:55) اگر اللہ کو خوش کرتا ہے تو شاہوں سے بڑھ کر اُس کو نعمت حاصل ہے اور ہر وقت انوار برستے رہتے ہیں جس کے قلب میں دولت تعلق مع اللہ ہو تو اُس کی خوشبو ہر وقت محسوس ہوتی رہتی ہے۔۔

50:19) میرے شیخ رحمہ اللہ نے ڈھاکہ میں میری طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ اپنے شیخ کا فیض سمجھنا پھر ایک شعر فرمایا تھا الخہ۔۔روتے ہوئے درد دل سے فرمایا۔۔

51:51) فیض ہوتا ہے شیخ ِ کامل کا۔۔اس لیے اپنی ذات پر نہ ہو،علم پر نہ ہو اپنے مجاہدات پر نہ ہو۔۔ بزرگوں کی نسبت اور ان کی غلامی کا صدقہ ہے ورنہ مٹی میں کچھ نہیں ہے۔ اگر مٹی ہوا میں اڑ رہی ہو تو مٹی کو سمجھنا چاہیے

53:09) تو مجمل از جمال کیستی تو مکمل از کمال کیستی اے مولوی اشرف علی!اے مولانا اشرف علی! تم کو کس نےیہ زبردست کمال دے دیا اور تم کو یہ جمال کہاں سے ملا؟ تو حضرت نے کیا جواب دیا؟سن لو، تو حکیم الامت نے جواب دیا من مجمل از جمالِ حاجیم من مکمل از کمالِ حاجیم میں حاجی امداد اﷲ کے جمال سے مجمل ہوا ہوں اور حاجی امداد اﷲ رحمۃ اﷲ علیہ کے صدقے میں یہ کمال مجھ کو عطا ہوا ہے۔

55:24) اللہ تعالی بڑی عظمت والے ہیں اذان میں سنتے ہیں نا کہ اللہ اکبر اللہ اکبر اور پھر کیا آتا ہے کہ میں محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں الخہ۔۔

58:59) اللہ ایک ہے اسلام میرا دین ہے اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں تینوں نعمتیں قلب میں مظطر ہوں اگر یہ تین نعمتیں حاصل ہیں تو اُس کا دل ہر وقت مسرور رہے گا بہارجنت اُس کو حاصل ہوجائے گی

01:00:36) یہ لہو آرزو کا پینا یہی میرا جام ومینا یہی میرا طور سینا اور ہمہ تن ہستی خوابیدہ میری جاگ اُٹھی ہر بُنِ منہ سے مرے اس نے پکارا مجھ کو مرے بال بال سے مرا اﷲ مجھ کو پکار رہا ہے۔

01:02:53) جب بندوں نے کہا بلا..کہ کیوں نہیں آپ ہمارے رب ہیں۔۔

01:03:46) عشق سنت کی علامت ہر نفس سے ہو عیاں خواہ وہ رفتار ہو، گفتار ہو، کردار ہو

01:06:06) مولانا رومی کا شعر۔ نعرہ مستانہ خوش می ۔۔۔اہل کی روح ذاکر ہوتی ہے۔

01:07:31) حضرت مولانا سلیمان ندوی صاحب رحمہ اللہ نے کیا فرمایا۔۔ قال را بگذارمردِ حال شو پیش مردِ کاملے پامال شو قال کوچھوڑواورصاحب حال بنواورکیسے بنوگے؟کسی مردِ خداصاحبِ نسبت کے سامنے اپنے نفس کومٹادو۔

01:11:22) اہل اللہ کی صحبت اختیار کرنا اور ان سے محبت کرنا صرف اللہ کے لئے۔۔ حدیث قدسی ھم الجلساء لایشقی بھم جلیسھم اللہ تعالیٰ کے مقبول بندوں کے پاس بیٹھنے والا شقی نہیں رہ سکتا۔ اس کی شقاوت کو سعادت سے اللہ تعالیٰ بدل دیتے ہیں۔

01:12:14) مولانا فرماتے ہیں کہ لوگ ہمیں مولوی صاحب مولوی صاحب کہتے تھے لیکن شمس الدین تبریزی کی چند دن غلامی سے کیا ہوا، فرماتے ہیں :۔ مولوی ہر گز نہ شد مولائے روم تاغلام شمس تبریزی نہ شد شمس الدین تبریزی کی غلامی سے مولوی جلال الدین مولائے رُوم بن گیا۔ آج ساری دنیا اسے مولانا کہتی ہے۔

01:12:54) دیوانہ کس کو کہتے ہیں۔ مستند رستے وہی مانے گئے جن سے ہوکر تیرے دیوانے گئے لوٹ آئے جتنے فرزانے گئے تابہ منزل صرف دیوانے گئے .

01:13:46) قریب جلتے ہوئے دل کے اپنا دل کردے۔۔۔یہ آگ لگتی نہیں ہے لگائی جاتی ہے جو آگ کی خاصیت وہ عشق کی خاصی۔۔۔اِک سینہ بہ سینہ ہے اک خانہ بخار ہے .اللہ کی محبت کی آگ دلوں سے دلوںمیں لگتی ہے۔۔

01:14:58) صحابی کا مطلب کیا ہے صحبت اٹھانے والے تو صحبت کی برکت سے ساری نعمتیں مل گئیں۔۔

01:16:21) دردِ دل کے واسطے کر جستجو

01:18:48) خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمہ اللہ کی عجیب شان بیان فرمائی کہ شیخ کی محبت کیسی ان کے دل میں تھی ۔۔

01:20:15) او وعدہ فراموش تو مت آئیو اب بھی جس طرح سے دن گزرا گزر جاۓ گی شب بھی

01:20:45) بغیر شیخ کامل کے کام چلتا نہیں بنتا نہیں ۔۔

01:22:47) اللہ والوں سے کامل محبت کی دعا اکابرین دین پر فدا ہوجائیں۔۔

01:23:56) سُن لے اے دوست جَب ایام بھلے آتے ہیں گھات ملنے کی وہ خود آپ ہی بتلاتے ہیں

01:26:05) حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کا تذکرہ کہ حضرت والا رحمہ اللہ نے امیر خسرو فرمایا تھا کوئی اس کو نہیں چھپا سکتا ۔۔

01:28:47) عارفین کی شان میں بدگمانی نہ کرے،بدزبانی نہ کرے ورنہ پھر محروم ہوجائے گا۔۔

01:31:23) سب کو چھوڑ کر بس اللہ کے بن جاو۔۔

01:32:04) اپنے اکابر کے علوم کو معمول بنائیں۔۔حکیم الامت رحمہ اللہ کے علوم کا مطالعہ کیا کریں۔۔

01:34:03) دعا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries