سفرپاکستان  ۱۸مئی  ۲۰۲۳ءعشاء :اصل دل وہ ہے جس میں اللہ کی محبت ہو !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے  بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

20:40) بیان سے پہلے اشعار ہوئے۔۔

23:53) اشعار کے بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم کا بیان ہوا۔۔

24:06) تصویر بنانے کا اعلان ہوا کہ جگہ جگہ لکھا ہوا ہے کہ یہاں ہر قسم کی تصویر کشی حرام ہو۔۔

24:28) ایک دن کا بچہ ہسپتال میں ہی ماں چھوڑ کر بھاگ گئی اور پتا ہے کیوں؟یہ سمارٹ فون۔۔۔

30:02) آج ڈیجٹل پر بحث کرتے ہیں کیا یہ فرض ہے واجب ہے ؟

31:26) آج موبائل کی وجہ سے بیوی شوہر کو چھوڑ کر بھاگ گئی ..دو سال کے دودھ پیتے بچے کو چھوڑ کر بھاگ گئی۔۔

34:22) اللہ والوں کو دیکھ لینا بھی عبادت ہے۔۔

35:51) عارف باللہ شیخ المشائخ شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین بن حسین صاحب دامت برکاتہم ایک واقعہ حضرت شیخ نے سنایا۔۔

41:23) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات سے متعلق حضرت شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم اور حضرت علی میاں ندوی رحمہ اللہ کا اِرشاد۔

43:28) وفاق المدارس سے اعلان ہورہا ہے کہ مساجد مدارس اور خانقاہوں کو تصاویر سے پاک رکھیں۔۔۔

44:33) کتنے بڑے بڑے اللہ والے گذرے کون سا چینل تھا عارف باللہ شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کا کون سا چینل تھا موجودہ شیخ کا کون سا چینل ہے۔۔

45:18) حضرت والا رحمہ اللہ نے خلافت سے متعلق کچھ شرائط بیان کی کہ جو موویاں بنائے،جس کی بیوی شرعی پردہ نہ کر ے اور عملیات کرتا ہو وغیرہ تو اس کی خلافت منسوخ سمجھی جائے گی۔

47:08) تواضع سے متعلق حضرت مجدد رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔

49:36) حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب الٰہ آبادی صاحب کا شعر حضرت شیخ نے ترنم سے پڑھا رحمت کا ابر بن کے جہاں بھر پہ چھائیے عالم یہ جل رہا ہے برس کر بجھائیے رحمت کا ابر بن کے جہاں بھر پہ چھائیے عالم یہ جل رہا ہے برس کر بجھائیے . تنہا نہ چل سکیں گے محبت کی راہ . میں چل رہا ہوں آپ مرے ساتھ آئیے ۔

51:15) جامعہ حکیم الامت کے لیے دعا کہ اللہ تعالی جلد بنوادیں۔۔

52:09) اصلاح خود نہیں ہوتی کرانے سے ہوتی ہے۔۔

53:11) غوث بننا ہے،قطب بننا ہے ابدال بننا ہے تو کہیں اور جائیں انسان بننا ہے تو اشرف علی کے پاس آئیں یہ حضرت مجدد رحمہ اللہ کا ملفوظ تھا۔۔

54:33) حضرت تھانوی رحمہ اللہ ایک اہم ملفوظ کہ میں طالبین پر رعایت کرتا ہوں اور مستحبات پر زیادہ زور نہیں دیتا۔۔ ہر کام کا ایک آدمی ہوتا ہے وہ موقع محل کو دیکھتا ہے اور فورا مشورہ بھی نہیں دینا چاہیے یہ اعتراض کی سی صورت ہوتی ہے بعد میں ادب سے مشورہ دینا چاہیے۔۔مخاطب کی رعات کرنا نہایت ضروری ہے۔۔

01:00:47) یہاں سے عارف باللہ شیخ المشائخ شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین بن حسین صاحب دامت برکاتہم الحمدللہ بیان کے بیان کا آغاز ہوا

01:01:30) خطبہ۔۔

01:02:26) اللہ تعالی ہم سب کو معاف فرمائیں

01:02:41) تعلق مع اللہ کی دولت حاصل ہوجائے خاص تعلق پیدا ہوجائے ۔۔ جو تُوں میر اتو سب میرا۔۔۔زمیں میری فلک میرا۔۔جوتُوں ہی نہیں میرا ۔۔۔تو کوئی شے نہیں میری۔

01:03:33) دنیا میں آئے اور اگر آپ نہیں ملے تو پھر دنیا میں آنے کا کیا فائدہ یہ خواجہ صاحب فرماتے تھے یہ پھر جانوروں کی زندگی ہے اگر اللہ نہیں ملے۔۔

01:04:27) دل وہ ہے جس میں اللہ کی محبت ہو۔۔

01:06:18) جو اللہ سے محبت کرتا ہے جان دیتا ہے تو اُس کو ایسی نعمت ملتی ہے کہ پھر اُس کو تخت و تاج کی کوئی ضرورت نہیں اہوں کے سروں میں تاجِ گراں سے درد سا اکثر رہتا ہے اور اہلِ صفا کے سینوں میں اِک نور کا دریا بہتا ہے اللہ والوں کے سینوں میں ایک نور کا دریا بہتا ہے۔

01:07:11) مولانا شاہ محمد احمد صاحب کا شعر : شکر ہے دردِ دل مستقل ہوگیا اب تو شاید مرا دل بھی دل ہوگیا۔

 01:08:09) حضرت والا کا زبردست شعر و تشریح۔ داغ حسرت سے دل سجائے ہیں۔۔ تب کہیں جاکے اُن کو پائے ہیں

01:08:39) ایک بلبل ہے ہماری رازداں ہر کسی سے کب کھلا کرتے ہیں ہم شاعری مد نظر ہم کو نہیں وارداتِ دل لکھا کرتے ہیں ہم اللہ تعالیٰ کی یاد کی خوشبو حضرت شاہ فضل رحمٰن صاحب رحمہ اللہ کو جب تہجد میں،عبادت میں اور مناجات میں بہت مزہ آتا تھا تو فرماتے تھے ۔

01:09:56) خیر عظیم جس کے لیے اللہ تعالی چاہتے ہیں تو اُس کو دین کی گہری سمجھ عطافرماتے ہیں

01:10:43) تین باتیں جس کو عطاء ہوجائیں تو اُس کو اللہ تعالی دین کی گہری سمجھ عطاء فرماتےہیں ۔۔

01:12:01) مستند رستے وہی مانے گئے جن سے ہوکر تیرے دیوانے گئے لوٹ آئے جتنے فرزانے گئے تابہ منزل صرف دیوانے گئے ۔

01:12:36) کچھ ہونا مرا ذلت و خواری کا سبب ہے یہ ہے مرا اعزاز کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں اوراس پر ہے مجھے ناز کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں۔

01:13:19) کچھ ہونا مرا ذلت و خواری کا سبب ہے حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ نے اپنے تمام علمی و عملی کمالات کی نسبت اپنے شیخ حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ کی طرف کی،مطلب یہ کہ مجدد زمانہ،ڈیڑھ ہزار کتابوں کے مصنف، بڑے بڑے علماء کے شیخ نے اپنی نفی کر کے اپنے کمالات کو اپنے شیخ کی طرف منسوب کیا۔ یہی چیز انسان کو عجب و کبر سے اور اپنے کو بڑا سمجھنے سے محفوظ رکھتی ہے۔

01:14:54) جب اللہ تعالی انسان کو پیدا کرنے کا فرشتوں سے فرمایا تو فرشتوں نے کیا کہا کہ آپ ان کو پیدا فرمائیں گے جو خون خرابہ کریں ایک دوسرے کو ماریں گی الخہ تو اللہ تعالی نے فرمایا کہ جو میں جانتا ہوں اُس کا کسی کو علم نہیں۔۔فرشتوں نے بھی کہا کہ ہمارے پاس کوئی بھی علم نہیں ہے بس جو اللہ تعالی نے خود سکھادیا ہے اُسی کا ہمیں علم ہے۔۔تو اکابر دین کا بھی یہی معاملہ رہا کہ اتنا علوم اللہ تعالی نے دیا لیکن بالکل نفی فرمادی ۔۔

01:17:50) حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اپنے آپ کو اکابر دین کی طرح بناو۔۔

01:19:41) اللہ والے وہ ہے جو اللہ کا نام سنتے ہیں تو اُن کے دل میں لرزہ پیدا ہوجاتا ہے۔۔

01:20:34) اللہ تعالی نے فرمایا کہ اگر مجھے چاہتے ہو تو ظاہری گناہوں کو بھی چھوڑ دو اور باطنی گناہوں کو بھی چھوڑ دو۔۔

01:21:28) ایمان کا کیا معنی کہ اللہ تعالی کی محبت کا بندھن نہیں ہوں کسی کا تو کیوں ہوں کسی کا انہیں کا انہیں کا ہوا جارہا ہوں ... مولانا جامی رحمہ اللہ کا ایک شعر بھی بیان فرمایا۔۔

01:24:47) ہمہ تن ہستی خوابیدہ میری جاگ اُٹھی ہر بُنِ منہ سے مرے اس نے پکارا مجھ کو مرے بال بال سے مرا اﷲ مجھ کو پکار رہا ہے۔ (بہت گریہ سے یہ شعر پڑھا) دل مرا ہوجائے ایک میدان ہُو تو ہی تو ہو تو ہی تو ہو تو ہی تو اور مرے تن میں بجائے آب و گل درد دل ہو دردِ دل ہو دردِ دل

01:27:29) ایک سانس کے لیے اپنے مالک کو ناراض نہ کریں۔۔

01:27:56) نہ کوئی غیر آجائے یا کوئی پاس آجائے۔ نہ کوئی راہ پا جائے نہ کوئی غیر آجائے حریم دل کا احمد اپنے ہر دم پاسباں رہنا۔۔

01:29:17) حضرت والا رحمہ اللہ کا شعر :زندگی پربہار ہوتی ہے ۔۔رب سے جب ہمکنار ہوتی ہے۔

01:30:39) اللہ کےلیے جینا ہے! اللہ کےلیے مرنا ہے! ہر کام اللہ کےلیے کرنا والا مرتبہ صدیقین پر فائز ہے۔

01:32:22) حضرت والا کا ملفوظ: ہر سانس مالک پر فدا کرو! یہ نسخہ ولایت صدیقیت ہے۔ اصل تو کام کرنا چاہیے ۔۔کامیابی کام سے ہوگی۔

01:33:22) اللہ کےلیے ڈرنے کا حق کیا ہے؟ --يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله حق تقاته ولا تموتن إلا وأنتم مسلمون۔ اس کی تفسیر۔۔ ہمیشہ ان کی اطاعت میں زندگی گذاری۔۔ہر لمحہ نافرمانی سے بچو۔۔۔۔ہمیشہ شکر گذاری، اور لمحہ بھر کےلیے ناشکری نہ ہو!۔اللہ تعالیٰ یہ مقام ہم سب کو عطا فرمادے۔

01:36:14) اکابر دین کے راستے کے بغیر بالکل گمراہی ہے۔۔۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں علم وہ ہے جس کو علوم میں پختگی حاصل ہوجاتی ہے۔

01:37:47) الخیر مع اکابرکم، خیر ایک ایسا دینی عنوان ہے مطلب دونوں جہاں کی کامیابی۔۔۔ خیر اکابردین کے ہی راستہ میں ہے۔۔۔تمام بھلائی اور اچھائی اکابردین کے راستے میں ہی ہے۔۔اکابر دین کے نمونے پر اپنے کو بناؤ ! اسی میں دین کی خیر ہے البرکة مع أکابرکم. (صحيح ابن حبان:559، الطبراني في الأوسط:8991) دونوں جہاں کی کامیابی اکابر کے راستے میں ہے۔

01:40:29) تقویٰ کوئی مشکل کام نہیں ہے!۔۔تقویٰ یہ ہے کہ اللہ کے بن جاؤ! شیطان کے نہ بنو! یہ کیا مشکل ہے! ۔۔ جو اللہ کے ساتھ ہے وہ کامیاب ہے۔

01:41:26) حضرت مولانا شاہ محمد احمدصاحب کا شعر؎ اگر ہم آزاد ہوتے تو ناجانے کہاں ہوتے مبارک عاشقو ں کے واسطے دستور ہوجانا

01:42:45) درد بھری دعا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries