سفرپاکستان  ۲۴ مئی  ۲۰۲۳ءعشاء  :مغفرت کا سمندر      !دارالعلوم مظاہر العلوم حیدرآباد

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے  بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

اہم نوٹ ( یہ مدرسہ مظاہر العلوم بہت بڑا ہے، ماشاء اللہ مسجد بھی بہت خوبصورت اور وسیع ہے، اس کے بانی حضرت مفتی وجیہ صاحب رحمہ اللہ ہیں جو حضرت مولانا محمد نبی صاحب جو رام پور میں حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ کے خلیفہ تھے آپ ان کے بیٹے تھے، مفتی وجیہ صاحب پاکستان کے بڑے علماء میں شمار ہوتا تھا) حضرت مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم کے اس بیان میں درج ذیل بڑے بڑے علماء کرام، مفتیانِ عظام شامل تھے:

* مفتی نعیم صاحب خلیفہ حضرت مولانا یوسف لدھیانوی شہید صاحب رحمہ اللہ

* حضرت مفتی فہیم فصیح صاحب ( بیٹے مفتی وجیہ صاحب رحمہ اللہ)

* رئیس دارالافتاء مظاہر العلوم مفتی ثناء المومن صاحب مدظلہ

* مفتی خالد صاحب ( شاگردِ خاص حضرت مفتی رشید احمد لدھیانوی صاحب و خلیفہ حضرت والا رحمہ اللہ ) جو بعد میں حضرت مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم سے بیعت بھی ہوئے، وہ اپنے مدرسے کے کثیر طلبہ کے ساتھ قافلے کی صورت میں آئے تھے

*مفتی عرفان صاحب ( ناظم اعلیٰ ریاض العلوم ) اس کے علاوہ اس کے علاوہ نواب شاہ، مٹیاری، میر پور خاص، ٹنڈوجام، ہالا، ٹنڈو باغو، ڈرو، عمر کوٹ، اور بھی دور دور سے کثیر تعداد میں قافلے بیان میں آئے تھے، لوگ حضرت مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم سے محبت میں مست تھے، ہر کوئی چاہتا تھا کہ قریب سے قریب ہوجائے، حضرت کو خدام نے گھیرے میں لیا ہوا تھا، بہت بڑی مسجد تھی اور پوری بھری ہوئی تھی۔۔ عظیم الشان بیان ہوا، بیان کے بعد حضرت مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم نے مسجد سے متصل قبرستان میں بانی مدرسہ شیخ الحدیث حضرت مفتی وجیہ صاحب نور اللہ مرقدہ کی قبر مبارک پر حاضری دی اور کچھ دیر ایصال ثواب فرمایا اور پھر مدرسہ بھی تشریف لے گئے، کچھ دیر کے بعد کراچی کی طرف واپسی ہوئی! فجر سے پہلے واپس قیام گاہ غرفۃ السالکین پہنچے

بیان تفصیل • بیان کے شروع میں مولانا شاہین اقبال اثر صاحب نے اشعار سنائے۔

• پوری کائنات انسان کے لیے ہے اور انسان اللہ کےلیے ہے

• میں ہوں مالک کے لیے اور کُل جہاں میرے لیے

• اللہ چاہتے ہیں کہ ہمارا دل ایسا ہو جس میں اللہ کی محبت ہو۔

• اے قرارِ جانِ بےقراراں

• حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمہ اللہ کا تذکرہ

• خدا کی قسم اہل اللہ کی اللہ کے ہاں بہت قدر اور اونچا مقام ہے۔

• اہل اللہ کی صحبت بڑی نعمت ہے

• مولانا فضل رحمٰن گنج مراد آبادی فرماتے تھے کہ اگر مجھے بالتعین شب قدر کا معلوم ہوجائے تو میں سارے رات یہی دعا کروں گا کہ مجھے نیک صحبت مل جائے۔

• حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ جس کو دو چیزیں حاصل ہیں اس کے ظلمات بھی انوار ہیں (۱) حبِ شیخ (۲) اتباعِ سنت

• دل مضطرب کا یہ پیغام ہے۔۔۔ترے بن سکوں ہے نہ آرام ہے • اللہ کی نافرمانی کرنے والے کے حال پر مثال: سرسبز باغ میں ایک شخص پریشان ہے، نافرمانی کی وجہ سے،

• اللہ کی فرماں برداری کرنے والے کی مثال: جیسے کانٹوں میں خوش ہوں۔

• اگر اللہ سے تعلق نہیں تو تمام شاہی بھی بیکار ہے۔ • دشمنوں کو عیش آب و گل دیا۔۔۔دوستوں کو اپنا دردِ دل دیا۔۔

• دردِ دل بہت بڑی دولت ہے۔ اللہ کےلیے بے چین دینا بڑی نعمت ہے (بہت گریہ کے ساتھ فرمایا)

• حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ کی وصیت کہ جہاں بھی رہو اللہ کی محبت کے لیے بے چین رہو۔

• اللہ والے بظاہر مصائب میں بھی نظر آئیں لیکن دل میں خوشی ہوتی ہے۔

• حضرت خواجہ صاحب رحمہ اللہ کا شعر : ہر تمنا دل سے رخصت ہوگئی ۔ اب تو آجا اب تو خلوت ہوگئی

• جو تو میرا تو سب میرا۔۔۔۔ اللہ اگر مل گیا تو سب مل گیا۔۔۔۔

• حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ کا کعبہ شریف میں یہ شعر پڑھ کر رو رو کر دعا کرتے تھے۔۔۔کوئی تجھ سے کچھ کوئی کچھ مانگنا ہے۔۔الٰہی میں تجھ سےطلبگار تیرا۔

• پیاسا چاہے جیسے آبِ سرد ہو۔۔تری پیاس اس سے بھی بڑھ کر ہوں۔

• یہ اعضاء ہمیں اللہ نے ، اُن کو خوش کرنے کےلیے دئیے ہیں۔ آنکھوں سے، کانوں سے، باتوں سے ، اعمال و افعال سے اللہ کو خوش کریں۔

• ایک ہی نگاہ ہے کوئی خراب کرتا ہے، جہاں منع ہے دیکھنا وہاں دیکھتا ہے اور ایک دوسری نگاہ ہے جو غیروں سے بچاتا ہے

• حفاظتِ نظر کے مجاہدے کی برکت سے عظیم الشان نور عطا ہوتا ہے۔ فرار الی اللہ سے قرار مع اللہ عطا ہوتا ہے۔

• کس قدر نمک حرامی ہے اگر ہم اللہ کو ناراض کریں

• اللہ کے ہم محبوب بھی ہیں۔ اللہ سے ہم نے درخواست نہ کی تھی کہ ہمیں انسان بنائیے انہوں نے اپنے کرم سے ہمیں انسان بنایا۔

• کل رات ہم کراچی ساحل سمندر گئے تھے، اللہ کی قدرت دیکھی۔ سمندر کی لہریں، احباب میں سے کوئی اونٹ پر بیٹھا کوئی گھوڑے پر، بہت مزے کیے۔

• لطیفہ ۔ ایک لڑکا ڈوب رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ بچاؤ میں پیغمبر کی اولاد میں سے ہوں۔ ہم کو بنی آدم ہیں! اگر ڈارون کہتا ہے کہ وہ بندر کی اولاد ہے تو اس کی مرضی۔ • حقیقتِ انسانیت: اصل انسانیت یہ ہے کہ دل میں اللہ کی محبت اور لگاؤ ہو!

• اگر سینے میں، دل میں خدا کی محبت نہ ہو تو وہ جانور کا دل ہے۔ جانور جیتا ہے سانس لینے سے اور انسان جیتا ہے اللہ کی محبت سے!

• خالی علوم کا ہی سیکھنا کافی نہیں! ابلیس عالم ، عارف، عابد تھا لیکن پھر بھی مردود ہوا، کیونکہ اللہ کا عاشق نہ تھا۔اس لیے عشق ضروری ہے

• لیلیٰ مجنوں تذکرہ ۔۔۔ أمر على الديار ديار ليلى .. أقبل ذا الجدار وذا الجدارا. وما حب الديار شغفن قلبي .. ولكن حب من سكن الديارا۔

• صاحب ِ نسبت اللہ کی گلی کو وہ چھوڑ نہیں سکتا، نسبت اسی کا نام ہے نسبت اسی کا نام۔۔ ان کی گلی سے آپ نکلنے نہ پائیے۔ • نعرہ مستانہ خوش می آیدم. تا ابد جا نا ں چنیں با یدم ….اللہ کا نام دیوانگی کےساتھ لو! • سب چھوڑ خیال تو یادِ خدا کر۔۔۔ تمام سلطنتوں سے بڑھ کر اللہ کی یاد میں لذت ہے، دل کی گہرائی سے ان کا نام جب لیتا ہوں میں....چومتی ہے میرے قدموں کو بہار کائنات • جو اللہ کی محبت سے دور ہے وہ سڑا ہوا انسان ہے۔

• اہل اللہ کی یہ شان ہوتی ہے کہ ہر وقت دھیان اللہ کا رہتا ہے۔

• یک چشم زدن غافل ازاں شاہ نباشی--- شاید کہ نگاہِ کند آگاہ نباشی-- اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک لمحہ کو بھی غافل نہ ہونا چاہیے۔ ہوسکتا ہے کہ جس وقت وہ نگاہِ کرم فرمائیں اور تم کسی اور طرف غفلت سے مشغول ہو۔

• دل اللہ کےلیے ہر وقت بے چین رہے، منتظر رہے۔ • اللہ جس کو توفیق دے وہی دین کو سمجھ سکتا ہے۔

• دنیا جیب میں ہو، لیکن دل میں رکھنا ناجائز ہے۔ دل اللہ کےلیے ہو۔

• حضرت مفتی شفیع صاحب کا تذکرہ: ہر چند شغلِ درس و فتاویٰ بدیوبند۔۔۔ لیکن شبے بخانقہِ تھانہ خوشتر

• حضرت مفتی شفیع صاحب کا سوال حضرت حکیم الامت سے، یک زمانہ صحبتے بااولیا----بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا۔ تو کیا واقعی اﷲ والوں کے پاس بیٹھنا سو برس کی اخلاص کی عبادت سے افضل ہے؟ حکیم الامت نے فرمایا کہ آپ کو تعجب کیوں ہورہا ہے؟ اﷲ والوں کے پاس تھوڑی دیر بیٹھنا سو سال کی عبادت سے بہتر ہے، یہ شاعر نے کم بیان کیا ہے؎ بہتر از لکھ سالہ طاعت بے ریا ﷲ والوں کے پاس تھوڑی دیر بیٹھنا ایک لاکھ سال کی عبادت سے افضل ہے۔ • حضرت مولانا قاری طیب صاحب رحمہ اللہ کا تذکرہ! زمین پر فرشتے جیسے تھے۔

• خواص مومنین۔ خواص ملائکہ سے افضل ہیں۔ عام مومنین عام ملائکہ سے افضل ہے۔ • انسان بننے بھی صلاحیت ہے اور جانور بننے کی بھی صلاحیت ہے۔ • حضرت مولانا عبد الرحمٰن جامی صاحب کا واقعہ

• عارفین کی باتوں میں بھی مزہ ہے۔ • ألست بربكم ۖ قالوا بلٰی۔۔۔۔ اس پر عجیب شعر بلیٰ کہہ کر پھنس گئے ہم!

• اللہ کی محبت میں جو اپنی خواہشات کو برباد کرتا ہے اللہ اس کو آباد کرتے ہیں۔ شعر: بربادِ محبت کو نہ برباد کریں گے۔ میرے دوستو! آزادی میں ذلت ہے، لعنت ہے!, اور اللہ کی محبت کے راستے میں عزت ہی عزت ہے۔ مبارک عاشقوں کے واسطے دستور ہوجانا

• عشق کی ذلت بھی عزت ہوگئی ۔۔۔ لی فقیری بادشاہت ہوگئی!

• {هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَ: ۔۔۔ جو ہمارے ہیں ان کےلیے اس قرآن میں پیغام محبت ہے۔

• جہنمی کہنا، مایوس کرنا صحیح نہیں۔۔۔بس توبہ کرلو! اللہ معاف کردیں گے، کروڑوں گناہ کے باوجود مایوس نہ ہونا۔۔ کہہ دو کہ ہم شرمندہ ہیں۔۔۔۔استغفرو ربکم۔۔۔ اللہ کی مغفرت کا سمندر • اللہ کے بندوں پر سختی یہ طریق سنت نہیں ہے۔ سختی کا راستہ صحیح نہیں ، نرمی کرنی ہے۔معلمین، مبلغین، مشائخ امت کو نصیحت

• عقلاً نادم ہونا کافی ہے، طبعی ہونا ضروری نہیں ۔ قبولیت توبہ کےلیے عقلی شرمندگی کافی ہے۔

• عقل کی بڑی قیمت ہے۔ عقل اور دین سب سے بڑھ کر نعمت ہے۔

• عقل کا شکریہ یہ ہے کہ ہم عقل پیدا کرنے والوں کو ناراض نہ کریں۔

• رات بھر تقریر سے کیا فائدہ جب عمل نہ ہو! اصل یہ ہے کہ عمل کی توفیق ہو۔

• زبان کی حفاظت کریں، نگاہوں کی حفاظت کریں! • ہمارے بزرگوں نے طالب علموں کو اذکارِ صوفیاء کی تعلیم نہیں دی، بس ان کےلیے یہ ہے کہ اصلاح اخلاق کریں۔

• مولانا ابرار الحق صاحب ہردوئی رحمہ اللہ کا تذکرہ، کہ وہ طالبِ علمی کے زمانے سے صاحبِ نسبت تھے۔

• نوافل سے ولی اللہ نہیں بنتے فرائض ، واجبات کو کرنے سے اور گناہوں کو چھوڑنے سے ولی ہوتے ہیں۔

• صحبتِ اہل اللہ کا بدل علوم اکابر کا مطالعہ اور عمل ہے۔

• دعا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries