سفرپاکستان  ۱۹  دسمبر۲۰۲۳ءعشاء  :قلبِ سلیم حقیقت    !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے    بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان: شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک 12 کراچی

00:37) بیان کا آغاز ہوا خطبہ۔۔

01:41) دعا فرمائی اللہ تعالی ہماری اصلاح فرمائیں الخہ ۔۔۔

01:59) قرآن پاک کا ارشاد کہ میدان قیامت میں مال کام نہ آئے گا اور نہ اولاد کام آئے گا مگر جو بھلا چنگا دل لے کر آئے گا یعنی دل صاف ہو۔

02:43) دل کو دل بنانا ہے

03:10) اللہ تعالی کی ہر ناپسنددیدہ چیز سے دل کو پاک و صاف رکھنا ہے

04:56) تکرار اللہ اکبر نماز میں بار بار یہ تکرار ہے اس سے بڑائی اتر جاتی ہے کہ بس اللہ تعالی ہی بڑے ہیں اپنے علم اور کمالات پر سے نظر ہٹ جاتی ہے

05:42) اپنی تعریف سے پھول جانا اس کو عجب کہتے ہیں

07:58) توحید کامل سے کیا مراد ہے۔۔۔

08:48) تو ہی تو نظر آئے جدھر دیکھو۔۔

09:08) ایمان کامل سے دل میں تبدیلی آجاتی ہے۔۔

09:26) کبر یہ کہ کسی سے اپنے کو بڑا سمجھنا ۔۔

12:43) دنیا کی حقیقت کیا ہے؟

14:41) دنیا کے مشغلوں میں بھی یہ باخدا رہے یہ سب کے ساتھ رہ کے بھی سب سے جدا رہے یہ نہ سمجھیے کہ اللہ والے اگر دنیا کے کاموں میں مشغول ہیں تو ان کا دل بھی دنیا میں پھنسا ہوا ہے اور خدا سے غافل ہے۔

14:58) دل کو دل بنانے کے لیے مجاہدات ضروری ہے

15:40) بھروسہ کچھ نہیں اس نفس امّارہ کا اے زاہد فرشتہ بھی یہ ہوجائے تو اسے بدگماں رہنا

16:00) نفس امارہ بہت ہی خطرناک ہے۔۔

16:27) ہمیشہ نفس کی نگرانی ضروری ہے۔۔ مشغلہ اہلِ دل کا اے اخترؔ باغِ ایماں کی باغبانی ہے

18:21) گناہوں کی وجہ سے دل کا ستیاناس ہوجاتا ہے۔۔ اُف کتنا ہے تاریک گنہگار کا عالم انوار سے معمور ہے ابرار کا عالم

19:30) ہر قدم پر تو جو رہرو کھارہا ہے ٹھوکریں لنگ خود تجھ میں ہے ورنہ راستہ ہموار ہے

20:12) مشاہدہ بقدر مجاہدہ۔۔

20:31) تعلق مع اللہ کی دولت اللہ تعالی ہم سب کو نصیب فرمائیں۔۔

22:35) دِل ازل سے تھا کوئی آج کا شیدائی ہے تھی جو اک چوٹ پرانی وہ اُبھر آئی ہے اَلَسْتُ بِرَبِّکُمْ اﷲ تعالیٰ سے محبت کا عہد ہے ۔۔۔۔۔۔ تعلق مع اللہ کا حصول بڑی نعمت ہے۔۔

25:58) مجاہدہ بھی ضروری اور اہل اللہ کی صحبت بھی ضروری ہے۔۔

26:23) طلباء کرام کو نصیحت کہ نرا علم پر مغرور نہ ہو ساتھ ساتھ اہل اللہ کی نگاہ کی اشد ضرورت ہے۔۔

28:41) مستند رستے وہی مانے گئے جن سے ہو کر تیرے دیوانے گئے

31:06) حب شیخ مفتاح ہے سعادت دارین کی۔۔ شیخ کی محبت مخلصانہ جس کو عطاء ہوتی ہے تو دونوں جہانوں کی کامیابی اُس کو ملتی ہے ۔۔

37:08) علامہ سلیمان ندوی رحمہ اللہ بہت بڑے عالم دین تھے اور سب کچھ تھے لیکن حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی صحبت میں نہیں گئے تھے تو ان کو خط لکھا الخہ واقعہ۔۔ قال را بگزار مردِ حال شو پیشِ مردِ کاملے پامال شو

41:25) اللہ تعالی ہم سب کو قبول فرمائیں قلب سلیم نصیب فرمائیں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries