سفرپاکستان  ۲۰   دسمبر۲۰۲۳ءعشاء  :تعلق مع  اللہ کی لذت ناقابل ِبیان ہے     !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے    بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان: شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک 12 کراچی

00:53) بیان کا آغاز ہوا۔۔

01:20) خطبہ ارشاد فرمایا۔۔

01:37) اللہ تعالی ہم سب کو معاف فرمائیں اپنا بنالیں اور ظاہر و باطن کی اصلاح فرمائیں الخہ دعا۔۔

02:04) اللہ کی محبت کے راستے میں سب سے برا دشمن نفس ہے اور نفس کا غلام اللہ کا ولی نہیں بن سکتا۔۔

02:27) یہ دشمن نفس موت تک ساتھ لگا ہوا ہے یہ شیطان سے بھی بڑھ کر ہے۔۔

04:07) اللہ تعالی کو رونا آنسو بہانا بہت پسند ہے۔۔

04:57) مولانا رومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں اے دریغا اشکِ من دریا بدے تانثار دلبر زیبا شدے اے اللہ! کاش میرے آنسو دریا کے دریا ہوجاتے تو میں پورا کا پورا دریا آنسوئوں کا نثار کردیتا۔ تھوڑے سے رونے میں مزہ نہیں آرہا ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ اللہ سے مانگ رہے ہیں کہ دریا کے دریا آنسو کے ہوجائیں اور سب اللہ پر نثار کردوں، فدا کردوں۔

05:17) نفس کی چالاکیوں سے ہمیشہ ہوشیار رہنا ہے۔

05:33) بدنظری بہت مشکل اور خطرناک گناہ ہے..حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔ ہزار آدمی کے اندر ایک ہی آدمی بڑی مشکل سے ملتا ہے جو اس گناہ سے بچتے ہیں۔۔

06:26) لوگ وہ شرماتے ہیں کہ بھئی ایک ادمی وہ اگرچہ امرد ہے حسین ہے لیکن اس نے ہاتھ بڑھا دیا مصافحہ کے لیے عوام کے سامنے تو اب سوچتے ہیں ہم بڈھے ہیں نا یا لوگ ہمیں بزرگ سمجھتے ہیں اب ہم مصافحہ نہ کریں تو اس کا دل دکھے گا دل میں کیا کہے گا ایسے کچھ اوارس کی وجہ سے آدمی جو ہے امرد بے ریش حسین لڑکے سے مصافحہ بھی کر لیتا ہے یا اس کو دیکھ بھی لیتا ہے اگر نہیں دیکھیں گے وہ کیا کیا سوچے گا ...میرے دوست خدا کی قسم اللہ ہی کی مرضی پر اللہ ہی کی رضا پر اللہ کی خوشی پر ہی نظر رکھنا ہے کہ کس بات سے اللہ خوش ہیں اور کس سے نہیں۔۔ہمیں وہی کرنا ہے۔۔

07:44) علامہ شامی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ امرد بے ریش حسین لڑکوں سے تین طرح سے احتیاط ہے

08:17) شرعی پردہ کرنا بھی گھروں سے ضروری ہے

10:27) اصل توحید کیا ہے؟

10:39) ہمت کی دعا بھی مانگنی چاہیئے۔۔

10:48) ہمت کے بغیر اس راستے میں کامیابی نہیں ہے۔۔

12:48) ﴿ وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتُہٗ مَا زَکٰی مِنْکُمْ مِنْ اَحَدٍ اَ بَدًا﴾ لیکن تزکیہ جب ہوگا جب میرا فضل اور میری رحمت بھی شامل ہو۔

13:55) شکر بھی ایک نعمت اس شکر پر بھی شکر کرنا ہے کہ توفیق ہوئی۔۔

14:25) اللہ تعالی کی نعمتوں کا شکر کرنا اور اپنے کو مٹانا بھی ہے۔۔

14:49) کیا پیاری آیت ہے.. وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتُہٗ مَا زَکٰی مِنْکُمْ مِنْ اَحَدٍ اَ بَدًا اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو قیامت تک تم میں سے کوئی پاک نہیں ہو سکتا تھا لیکن اللہ تعالیٰ جس کا چاہتا ہے تزکیہ فرماتا ہے۔

16:23) لاحول کے معنی ہیں لا حول عن معصیۃ اللہ ا لا بعصمۃ اللہ یعنی ہم اللہ کی معصیت سے نہیں بچ سکتے جب تک کہ خود اللہ حفاظت نہ فرمائے، اللہ کی حفاظت سے ہم گناہ سے بچ سکتے ہیں و لا قوۃ ای و لا طاقۃ علی طاعۃ اللہ الا بعون اللہ ہم اللہ کی عبادت نہیں کر سکتے جب تک اللہ مدد نہ فرمائے۔

18:16) اللہ تعالی کو ہی اپنا کار ساز بناو اللہ کے سوا کوئی نہیں ہے جو ہمارا دنیا کا کام بنائے اور آخرت کا کام بنائے۔۔

19:01) اس کی فکر لگ جائے کہ اللہ تعالی ہم سے ناراض نہ ہو اللہ تعالی ہم سے خوش رہیں۔۔

20:33) چاہے خلوت ہو یا جلوت ہو تو دیکھنا ہے کہ اللہ تعالی خوش ہیں یا ناراض ..اللہ تعالی سب دیکھ رہے ہیں جو کرتا ہے تو چھپ کے اہلِ جہاں سے کوئی دیکھتا ہے تجھے آسماں سے

23:20) تھوکنے سے متعلق نصیحت کہ اس تھوکنے کا بھی ادب ہے۔۔

23:58) کسی بھی مخلوق کے ساتھ اچھا سلوک کرنا یہ بھی بہت ضروری ہے۔۔

24:28) آپ ﷺ نے پڑسیوں کے ساتھ اچھے سلوک کی بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے۔۔

24:57) اسلام کی تعلیمات کی عجیب شان ہے کہ کیسے اخلاق کی تعلیم دی کہ چھوٹوں کے ساتھ بھی شفقت کا معاملہ ہو اور جو بڑے ہیں اُن کا احترام کرنا ہے اور علماء کی تعظیم کرنی ہے۔۔ شوہر اپنی بیوی کا خیال رکھے اور بیوی اپنے شوہر کا خیال رکھے۔۔

26:06) وقال تعالی وعاشروھن بالمعروف اے دنیا کے انسانو! تمہارا پیدا کرنے والا تمہیں ہدایت دے رہا ہے کہ اپنی بیویوں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آو۔۔

27:10) عمل کی توفیق بھی ہو تو شکر کی توفیق ہونی چاہیے اور مٹنا چاہیے۔۔

27:58) اسلام کے محاسن کو دیکھ کر دل خوش ہوجاتا ہے اور اسلام کے سوا کہیں اور کوئی حسن نظر آئے ایسا ہو نہیں سکتا۔۔

29:37) لا الٰہ ہے مقدم کلمۂ توحید میں غیرِ حق جب جائے ہے تب دل میں حق آجائے ہے

29:47) جو تو میرا

30:24) اللہ تعالی حسین ہیں اور حسن کو پسند فرماتے ہیں اس لیے انسان کو بھی حسین بنایا اور تخلیق کو بھی حسین بنایا اسی طرح اللہ تعالی باطن کو بھی حسین بنادیں۔۔

31:16) اخلاق کی بھی دو قسمیں ہیں۔۔

31:37) نفس کا غلام اللہ تعالی کا ولی نہیں بن سکتا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries