سفرپاکستان  مرکزی بیان۲۱   دسمبر۲۰۲۳ءمغرب   :اصلاحِ قلب کی اہمیت      !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے    بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان: شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک 12 کراچی

00:46) بیان کا آغاز ہوا۔۔

02:23) دعا فرمائی اللہ تعالی ہم سب کو معاف فرمادیں ہمارے قلوب کو خوف خدا سے نوازے۔۔

03:03) میرے دوستو مومن پر لا الہ الا اللہ کی حکومت ہوتی ہے مومن یہ محکوم ہے الخہ۔۔۔

03:32) اللہ تعالی کا کتنا کرم ہے کہ یہ اللہ تعالی کی مومن پر لاالہ کی حکومت ہے۔

03:57) مومن کی ذمہ داری ہے کہ ہر وقت محبوب پاک کے حقوق کی رعایت رکھنا ۔۔

04:24) مومن ہر وقت دھیان رکھے کہ جو کام ہم کررہے ہیں تو ہر وقت دھیان رکھے کہ اللہ تعالی اس سے خوش ہیں یا ناراض ہیں۔۔

جو اُن کی خوشی ہے وہی اپنی بھی خوشی ہے جا دل تجھے چھوڑا کہ جدھر وہ ہیں اُدھر ہم

04:52) مرضیات الہی پر جینا ہی اور مرنا ہی ہے۔

06:21) دل پر حکومت ہوتی ہے اعضاء و جوارح پر الخہ۔۔

06:57) دل مولی والا ہو تو اعضاء و جوارح بھی محبت والے ہوتے ہیں۔۔

07:13) حضورصلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: {اِذَا صَلُحَتْ صَلُحَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ وَاِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ} جب دل صحیح ہوتا ہے تو پورا جسم صحیح ہوتا ہے اور اس سے نیک اعمال صادر ہوتے ہیں اور جب دل خراب ہوت اہے پورا جسم خراب ہوجاتا ہے۔۔

08:26) دل پر نگرانی رہے کہ اللہ ہی اللہ دل میں ہو۔۔

08:52) ہمہ تن ہستی خوابیدہ مری جاگ اُٹھی ہر بن موسے مرے اس نے پکارا مجھ کو میری سوئی ہوئی غفلت کی زندگی جاگ اُٹھی۔ میرے ہر بال سے اس نے مجھے آواز دی کہ کہاں سویا ہوا ہے؟ اُٹھ ہمیں یاد کرو۔

13:19) انفاس زندگی کے جو ان پر فدا ہوئے شمس و قمر بھی سامنے ان کے گدا ہوئے

14:47) ذکر الہی میں مشغول اور ذکر زبان سے بھی ہو اور دل سے بھی ہو۔۔

16:19) اولیاء اللہ کی صحبت اٹھانا اُن کے پاس بیٹھنا اور دیکھنا اہل اللہ کی ایک شان ہوتی ہے اللہ تعالی کو یہ اہل اللہ بہت محبوب ہوتے ہیں اور اللہ تعالی اُن کی نیک تمناوں کو پورا فرماتے ہیں۔۔

17:23) تڑپنا اللہ تعالی کی یاد میں یہ اللہ تعالی کو بہت محبوب ہے۔۔

19:09) جہاں بھی رہو اللہ تعالی کی محبت میں بے چین رہو بے قرار رہو۔۔۔ ہم نے لیا ہے داغِ دل کھو کے بہار زندگی اک گل تر کے واسطے میں نے چمن لٹا دیا

19:45) داغِ حسرت سے دل سجائے ہیں تب کہیں جاکے اُن کو پائے ہیں اِن حسینوں سے دل بچانے میں میں نے غم بھی بہت اُٹھائے ہیں

21:05) ہم ایسی لذتوں کو قابلِ لعنت سمجھتے ہیں کہ جن سے رب مرا اے دوستو ناراض ہوتا ہے

21:37) حفاظت نظر کی تاکید ۔۔

22:02) ایک ایک گناہ سے بچنا لاکھوں نوافل سے بڑھ کر ہے۔۔

23:24) عابدین کون لوگ ہیں جو تقوی کے ساتھ جیتا ہے وہ سب سے بڑا عابد ہے۔۔

24:23) سب سے بڑھ کر اُ ن کی عبادت ہے جو گناہوں سے بچتا ہے۔۔۔اور نور تقوی میں بھی ترقی ہوتی رہتی ہے۔۔۔

29:05) مومن کی شان ہے کہ دل کو اللہ کے لیے خوش رکھنا اور جو پریشانی آجائے اُس پر صبر کرنا اور اگر کوئی ایسی بات ہوجائے جس سے اللہ تعالی ناراض ہوجائیں تو اللہ تعالی کو منانے کی فکر کرنا یہاں تک کہ دل میں ایک آواز آجائے کہ اللہ تعالی خوش ہوگئے۔۔

30:55) اللہ تعالی کو ناراض کرکے دنیا ہی جہنم بن جاتی ہے اور اللہ تعالی کی مرضی کے مطابق کام کرے گا تو اللہ تعالی دنیا ہی کو جنت بنادیں گے۔۔

35:05) ہمت سے کام لیں ہمت کرنے سے اللہ تعالی کا فض ہوجاتا ہے۔۔

36:13) علم ایک نور ہے جو ایسے قلب میں آتا ہے جو گناہوں سے پاک ہو جس کا دل اللہ کے نور کی روشنی سے بھرا ہوا ہو۔۔

37:43) قال را بگزار مردِ حال شو پیشِ مردِ کاملے پامال شو یعنی کاملین کے ساتھ ہوجائو۔ اسی کو حضرت مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ یوں فرماتے ہیں ؎

39:40) علامہ سید سلیمان ندوی کا واقعہ سید سلیمان ندوی رحمۃ اﷲ علیہ اتنا بڑا علامہ، عربی کا ادیب، شرقِ اوسط میں جس کا غلغلہ تھا، اور جو حضرت حکیم الامت مجدد الملت مولانا شاہ اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ کا پہلے مذاق اڑایا کرتے تھے کہ پیروں کے پاس کیا ہے، تھانہ بھون میں کیا ہے؟ لیکن جب ایک دفعہ حضرت حکیم الامت کی مجلس میں حاضر ہوگئے اور اس بوریہ نشین کی ایک ہی مجلس میں یہ حال ہوا کہ ستون پکڑ کر رونے لگے، آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور فرمایا کہ ہمیں تو خواہ مخواہ اپنے اوپر ناز تھا، علم تو اس چٹائی پر بیٹھنے والے کے پاس ہے ، پھر یہ شعر پڑھا ؎ جانے کس انداز سے تقریر کی پھر نہ پیدا شبۂ باطل ہوا آج ہی پایا مزہ قرآن میں جیسے قرآں آج ہی نازل ہوا یہ کون ہے؟ کوئی جاہل تعریف کرتا تو اتنا مزہ نہ آتا، اتنا بڑا علامہّ سید سلیمان ندوی جس کے خطباتِ مدراس مشہور ہیں

47:50) قرآن پاک کی شان ۔۔۔

48:16) نور سے کیا مراد..نور السموات والارض کی تفسیر بیان فرمائی۔۔

49:16) اللہ تعالی کی خوشی میں راحت ہے اللہ تعالی کی محبت میں اور خشیت میں یاد الہی میں ہی سکون ہے آرام ہے چین ہے الخہ۔۔۔

49:52) دل میں اللہ تعالی کے سوا کچھ نہ ہو۔۔

52:37) اللہ کے خوف کی علامت اور مقدار وَاَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ وَنَہَی النَّفْسَ عَنِ الْہَوَیٰ ط فَاِنَّ الْجَنَّۃَ ہِیَ الْمَاْوَیٰ جو اپنے رب کے سامنے حساب کے لیے کھڑے ہونے سے ڈرے کہ اللہ تعالیٰ پوچھیں گے تو کیا جواب دوں گا اور نفس کو اللہ کی نافرمانی کے تمام تقاضوں سے روکے یعنی اپنا دل توڑ دے، اللہ پاک کے قانون کو نہ توڑے لہٰذا جب آپ کے دل میں کوئی خواہش پیدا ہو تو اپنے دل ہی سے پوچھو۔ تو جنت کے قافلے کی علامت اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ’’وَاَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ‘‘ جو اپنے رب کو حساب دینے سے خوف کرے کہ میں اللہ کو کیا منہ دکھائوں گا؟ اللہ کو کیا حساب دوں گا اور اللہ کے خوف کی علامت کیا ہے؟ ’’وَنَہَی النَّفْسَ عَنِ الْہَوَیٰ ط‘‘ اپنے نفس کو بُری خواہشات سے روکتا ہو۔

54:33) جنت کیا ہے کسی نے کیا خوب کہا کہ جنت تو ایک چھوٹی سے خدائی ہے جس کو اللہ تعالی چاہیے گیں تو نوازیں گے۔۔۔

55:52) نفس کی حقیقت کیا ہے؟ نفس کو مٹائو، نفس کو مٹائو تو نفس کیا چیز ہے۔ حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ نفس نام ہے۔ مرغوبات طبعیہ غیرشرعیہ کا یعنی طبیعت کی وہ خواہش جس کی شریعت اجازت نہ دیتی ہو۔ ہماری وہ خوشیاں جس سے اللہ تعالیٰ خوش نہ ہوتے ہوں، اس کا نام نفس ہے۔

59:50) قرب ِسجدہ اور اس کی لذت کا عالم..لاالہ کلمہ کی شان بیان فرمائی۔۔ پردے اُٹھے ہوئے بھی ہیں ان کی ادھر نظر بھی ہے بڑھ کے مقدر آزما سر بھی ہے سنگ در بھی ہے ذکر سے مراد اخلاص ہے اور وہ ہے اللہ تعالی کو ایک جاننا خالص دل سے اور سچی نیت سے۔دلیل اس مفہوم پر یہ حدیث ہے کہ من قال لاالہ الااللہ خالصامن قلبہ دخل الجنۃ ترجمہ: جس نے لاالہ الا اللہ کہا خالص دل سے وہ جنت میں داخل ہو گیا

01:03:15) لا الٰہ ہے مقدم کلمۂ توحید میں غیرِ حق جب جائے ہے تب دل میں حق آجائے ہے

01:04:07) آخری نصیحت کہ اہل اللہ کے ساتھ جڑے رہیں۔۔ اس سے اپنے عیوب پر نظر ہونے لگتی ہے۔۔ کام بنتا ہے فضل سے اختر فضل کا آسرا لگائے ہیں لہٰذا فضل کی ضرورت ہے

01:08:38) اپنی مرضی پر جینا چھوڑ دیں اور اللہ تعالی کی مرضی پر جینا شروع کردیں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries