سفرپاکستان  ۲۳   دسمبر۲۰۲۳ءعشاء    :اصل کام اپنے مالک کو خوش کرنا ہے        !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے    بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان: شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک 12 کراچی

00:48) بیان کا آغاز ہوا۔۔خطبہ ارشاد فرمایا۔۔

02:04) اللہ تعالی ہم سب کو معاف فرمائیں اور اپنا بنالیں اور اولیاء صدقین کاملین میں ہم سب کو شامل فرمالیں۔۔حسب معمول پہلے دعا فرمائی۔۔

02:36) اصل کام اپنے مالک کو خوش کرنا اور اللہ تعالی کو راضی کرنا اللہ تعالی کی یاد کو مشغلہ بنانا۔۔

04:00) نسبت اِسی کا نام ہے نسبت اِسی کا نام اُن کی گلی سے آپ نکلنے نہ پائیے

05:53) ایک اُن سے کیا محبت ہوگئی ساری دنیا ہی سے نفرت ہوگئی اللہ تعالی سے جب محبت ہوجاتی ہے تو کہیں کچھ اچھا نہیں لگتا۔۔

06:40) پھرتا ہوں دل میں یار کو مہماں کیے ہوئے روئے زمیں کو کوچہ جاناں کیے ہوئے

07:53) اپنی خواہشات کو توڑ دو لیکن اللہ تعالی کے حکم کو نہ توڑو۔۔

08:20) بہت گو ولولے دل کے ہمیں مجبور کرتے ہیں تری خاطر گلے کا گھونٹنا منظور کرتے ہیں خواہشات کا تابع کبھی نہیں بننا۔۔

11:28) جیسا کہ مولانا شاہ فضل رحمن صاحب گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے ؎ ایک بلبل ہے ہماری رازداں ہر کسی سے کب کھلا کرتے ہیں ہم شاعری مسنظر ہم کو نہیں وارداتِ دل لکھا کرتے ہیں ہم

14:48) علامہ سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اہل علم حضرات کہ مدرسوں سے الفاظ نبوت سیکھو لیکن اللہ والوں کے پاس رہ کر انوار نبوت سیکھو۔۔ مولانا انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ بخاری پڑھنے والو! سن لو! اللہ والوں کے جوتوں کے نیچے جو مٹی کے ذرات ہیں وہ بادشاہوں کے تاجوں کے موتیوں سے افضل ہیں۔

19:08) از کرم از عشق معزولم مکن جُز بذکرِ خویش مشغولم مکن اے خدا! اپنی محبت سے ہم کو کبھی معزول نہ فرمائیے اور اپنی یاد کے علاوہ ہمیں کسی مشغلے میں مشغول نہ فرمائیے

22:09) ہم نے فانی ڈوبتے دیکھی ہے نبضِ کائنات جب مزاجِ یار کچھ برہم نظر آیا مجھے

23:08) مولانا رومی فرماتے ہیں ؎ عارفاں زانند ہر دم آمنوں کہ گذر کردند از دریائے خوں عارفین ہر وقت امن میں کیوں ہیں؟ اس لیے کہ وہ دریا ئے خون سے گذر کر آئے ہیں ،معمولی مجاہدہ تھوڑی کیا ہے، دریائے خون سے عبور کیا ہے

24:35) آب اندر زیر کشتی پشتی است آب در کشتی ہلاک کشتی است دُنیاکی مثال پانی سے اور آخرت کی مثال کشتی سے دی ہے

25:36) گربہ بینی کروفر قرب را جیفہ بینی بعد ازیں ایں شرب را

26:16) دنیا کفار کے لیے جنت ہے اور ایمان والوں کے لیے قید خانہ ہے۔۔

27:08) مومن کسی صورت آزاد نہیں ہوسکتا۔۔

30:01) پابندِ محبت کبھی آزاد نہیں ہے اس قید کی اے دل کوئی میعاد نہیں ہے مگر اس کی میعاد ہے اور وہ ’’وَاعْبُدْ رَبَّکَ حَتّٰی یَاْتِیَکَ الْیَقِیْنُ‘‘ ہے، جب موت آگئی پھر چھٹی، پھر مجاہدہ بندگی ختم۔ اس کے بعد عاشقوں کے مزے ہی مزے ہیں

33:10) ایک صحابی رضی اﷲ عنہ نے عرض کیا یا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نجات کا راستہ کیا ہے؟ آپ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اپنی زبان کو روکے رکھو گھر میںبیٹھے رہو اور اپنی خطاؤں پر روتے رہو

36:09) دین میں حکمت کو بھی دیکھنا کہ کس وقت کیا کرنا ہے ۔۔ایسا انداز نہ ہو کہ لوگ دور بھاگیں دین کا کام کرنا ہے آزادی نہیں ہے حق بات حق نیت سے اور حق طریقے سے کہی جاتی ہے تو ضرور رنگ لاتی ہے۔۔

37:45) پر فتن دور میں دین کا کام کس طرح کرنا ہے۔۔

46:37) کام بنتا ہے فضل سے اخترؔ فضل کا آسرا لگائے ہیں

47:27) مفتی جمیل احمد صاحب تھانوی خواجہ صاحب کو لکھتے ہیں کہ مجھے ایسی ترکیب بتادیجئے کہ تعلق مع اللہ نصیب ہوجائے۔ خواجہ صاحب جواب لکھتے ہیں کہ بغیر شیخ کے سامنے اپنے نفس کو مٹائے ہوئے اللہ نہیں ملا کرتا اور مفتی صاحب کو یہ شعر لکھ کر بھیجا تھا پیش مرشد ذلیل ہوجائو متبع بے دلیل ہوجائو پھر تو سچ مچ جمیل ہوجائو یعنی حق کے خلیل ہوجائو

49:04) جب تک فنائے رائے کی ہمت نہ پائیے کیوں آپ اہلِ عشق کی محفل میں جائیے

50:48) اہل اللہ کے ساتھ اللہ کے لیے ہی تعلق ہے تو پھر محرومی نہیں ہوتی

52:55) ایک اہم بات سب امراض کی دوا اللہ والوں کی صحبت ہے بخاری شریف کی حدیث ہے ’’لَایَشْقٰی جَلِیْسُہُمْ‘‘ جو اللہ کے پیاروں کے ساتھ رہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی شقاوت کو سعادت سے بدل دیتے ہیں، نصیب جاگ جاتے ہیں، بد قسمت خوش قسمت ہوجاتا ہے۔

01:00:09) شارٹ کٹ راستہ ہے اللہ والوں سے جڑے رہیں

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries