سفرپاکستان،   ۲۸   دسمبر۲۰۲۳ءعشاء    : آسانی پیدا کرو مشکل میں نہ ڈالو        ،خوش خبری  دو اور متنفر نہ  کرو!

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے    بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ شیخ المشائخ شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین بن حسین صاحب دامت برکاتہم۔۔

01:44) مرکزی بیان کا آغاز پونے آٹھ بجے ہوا اس سے قبل اشعار اور مفتی فرحان فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم کا بیان ہوا تھا۔۔

02:21) شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم نے بیان کے لیے خطبہ ارشاد فرمایا آج مدرسہ سیدنا عبداللہ بن مسعود غرفۃ السالکین کے تخصص کے طلباء کی دستار بندی بھی ہے۔۔

03:21) حسب معمول بیان کے آغاز میں دعا فرمائی۔۔

04:07) مومن بندہ کسی لمحہ بھی اللہ تعالی کو ناراض نہ کرے۔۔ایسا بندہ بہت خوش نصیب ہے۔۔

05:15) اور جس سے اللہ تعالی خوش ہوتے ہیں وہ بندہ دونوں جہاں میں خوش نصیب ہوتا ہے۔۔

06:06) عمل صالح کے معنی۔۔

06:56) لوگوں میں محبوب ہوجانا یہ اللہ تعالی نعمت ہے

13:03) جس پر اللہ تعالی کی نظر کرم ہوتی ہے تو کائنات کا اُس پر برتاو اچھا ہوجاتا ہے اور جس سے اللہ تعالی ناراض ہو تو کائنات کا رخ اُس سے بدل جاتا ہے نگاہ اقربا بدلی مزاج دوستاں بدلا نظر اک ان کی کیا بدلی کہ کُل سارا جہاں بدلا جس سے اﷲ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے، اس کی بیوی بھی دشمن ہوجاتی ہے بچے بھی دشمن ہوجاتے ہیں

20:15) معاصی کا تذکرہ کس طرح کیا جائے کہ گناہوں کی مضرت کو تو بیان کرے لیکن معاصی یعنی گناہوں کی تفصیلات،حالات کو ذکر کرنا یہ نہ کریں پھر اس سے وہ گناہ دل میں مستحضر ہوجاتا ہے بہت اہم نصیحت۔۔۔

21:24) حدیث پاک میں بھی جہاں معاصی کی مضرت کا ذکر آیا تو اُس میں بھی بہت حسن اعتدال آیا ہے۔۔

25:13) اللہ کے لیے اپنے جذبات کو سھنبالنا ہے ہمارا کام دین کی باتوں کو پہنچادینا ہے اور یہ سمجھنا کہ ہماری سختی کی وجہ سے دین اُن کے اندر آجائے گا ایسا نہیں ہے۔۔

26:39) استحضار رہے کہ ہر کام اصول شریعت کے مطابق کریں۔۔

31:14) اللہ کا ولی وہ ہے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقشِ قدم پر چلتا ہے۔ نقشِ قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے

35:52) حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ کا تواضع کا ایک عمل فرمایا جو دین سیکھنے آتا ہے اُن کے قدموں کو اپنی نجات کا باعث سمجھتا ہوں۔۔

40:01) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ کہ اگر متعلقین اور مریدین سے کوئی غلطی ہوجاتی ہے اور شیخ اُن کو تنبیہ نہیں کرتا تو یہ خائن فی الطریق ہے

42:15) «يَسِّرُوا وَلاَ تُعَسِّرُوا، وَبَشِّرُوا وَلاَ تُنَفِّرُوا». رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "آسانی پیدا کرو، مشکل میں نہ ڈالو ،خوش خبری دو، متنفر نہ کرو" نبی صلی اللہ علیہ و سلم لوگوں پر کم بوجھ ڈالنے اوران کے لیے آسانی پیدا کرنے کو پسند فرمایا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو جب بھی دو امور کے درمیان اختیار دیا جاتا، تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم ان میں سے آسان کو چنا کرتے تھے

52:38) مالک یوم الدین کی عجیب تفسیر مالک یوم الدین کا راز۔ مراحِم خسروانہ: جس کو شاہ عبدالقادر صاحب رحمۃ اللہ علیہ..مراحِم خسروانہ کے معنی ہیں شاہی رحم کے طور پر ۔ اگر میرا کوئی بندہ قانون سے نہ بخشا جاسکا تو میں اپنے شاہی رحم کو محفوظ رکھتا ہون، اس شاہی رحم سے اس کو معاف کردوں گا جیسے جب کوئی مجرم قانون سے نجات نہیں پاتا اور سپریم کورٹ سے پھانسی کی قطعی سزا ہوجاتی ہے تو اب آگے کیونکہ کوئی اور عدالت نہیں ہے لہٰذا سلطانِ مملکت سے رحم کی درخواست کرتا ہے ..اب مملکت کے بادشاہ سے رجوع کیا ہے اور شاہی رحم کی بھیک مانگی ہے تو اللہ تعالیٰ نے اپنے شاہی رحم کی بھیک کو محفوظ کرلیا ہے۔ آہ! ’’مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ‘‘ سن لیجئے۔ وہ مالک ہے قیامت کے دن کا۔ جج قانون کا پابند ہوتا ہے۔ مالک پابند نہیں ہوتا۔ اللہ کی قضا اللہ کے سامنے محکوم ہے۔ قضائے الہٰی یعنی اللہ کا فیصلہ اللہ تعالیٰ پر حکومت نہیں کرسکتا ہے۔

01:00:24) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے بنگلہ دیش کے سفر کا ایک عجیب واقعہ بیان فرمایا۔۔

01:14:51) طویل طویل نما ز پڑھانے لواے امام صاحبان کے لیے اہم نصیحت کہ اس میں بھی مغرب کی نماز اتنی لمبی پڑھادی اور عشاء کی نماز فجر کی طرح لمبی پڑھادی فرمایا مشکل میں نہ ڈالو ،خوش خبری دو، متنفر نہ کرو"

01:26:17) آخر میں تین کام کی نصیحت۔۔

01:30:35) مدرسہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ کے تخصص کے طلباء کرام کی دستار بندی کی تقریب ہوئی۔۔

01:36:48) دستار بند ی کے بعد دعا کا عمل ہوا۔۔

شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم نے دعا فرمائی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries