سفرپاکستان،   ۳۰   دسمبر۲۰۲۳ءعشاء    : محاسن عشقِ الٰہی !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے    بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان: شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک 12 کراچی

01:04) بیان کا آغاز ہوا۔۔خطبہ

01:17) یہ اس سفر کا آج آخری بیان ہے۔۔ آج رات عارف باللہ شیخ المشائخ شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین بن حسین صاحب دامت برکاتہم چار بجے کی فلائیٹ سے بنگلہ دیش روانگی ہے ان شاء اللہ حضرت والا رات ایک بجے خانقاہ غرفۃ السالکین سے ائیر پورٹ تشریف لے جائیں گے۔۔۔

02:46) حسب معمول پہلے دعا فرمائی۔۔

03:52) اللہ تعالی چاہتے ہیں کہ میرے بندے میرے بن جائیں بندے کو اللہ تعالی کے ساتھ خاص تعلق ہو۔۔

05:03) زندگی کے ہر شعبے میں اللہ تعالی کی محبت کا چؓوت رہے کہ یہ اللہ کا ہے اور کسی کا نہیں۔۔

05:45) مومن کے کچھ ظاہری محاسن ہے اور کچھ باطنی محاسن ہے ظاہری محاسن کا دوسروں پر بھی ظہور ہوجاتا ہے

07:35) محاسن عشق الہی۔۔ عشق من پیدا و دلبر ناپدید ہمارا عشق ظاہر ہے اور ہمارا محبوب پوشیدہ ہے۔ اللہ کو دیکھا نہیں مگر اس کے لیے جاڑوں میں وضو کررہے ہیں۔ در دو عالم ایں چنیں دلبر کہ دید دونوں عالم میں ایسا کوئی محبوب دکھائو کہ جس کو دیکھے بغیر اس پر سر برس رہے ہوں اور جہاں وہ پائوں رکھتا ہو وہاں سر برستے ہوں۔

14:25) مومن پر انہی محاسن کا ظہور ظاہر پر ہو جاتا ہے جس کسی امام نے فرمایا ہے قران پاک میں کیا بات ہے میرے دوستو !تو حاصل یہ ہے کہ ایک مومن اندر سے بھی حسین ہوتا ہے اور ظاہر سے بھی باہر سے بھی وہ حسین ہوتا ہے، اس کے اندر حسن ہی حسن ہوتا ہے جو ان کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالی جمیل ہے تو اللہ تعالی کے جمال کا اتنا فیضان ہوتا ہے یہ ظالم بندہ بالکل جمیل ہو جاتا ہے پھر تو سچ میں جمیل ہو جاؤ یعنی حق کے خلیل ہو جاؤ یعنی سچ مچ امیر ہو جاؤ اللہ تعالی کے جمال کا جس پر فیضان کامل ہوتا ہے اللہ تعالی کی رضا و کی برکت سے خوشیوں کی برکت سے دل جس کا جمیل بن جاتا ہے باطن جس کا جمیل بنتا ہے تو میرے دوستو اس کا ظاہر میں حسین بن جاتا ہے۔۔

22:13) میرے دوستو!اللہ کا ولی ہی بن کر جینا چاہیے۔۔

29:12) اللہ تک پہنچنے کے لیے ہمت کے ساتھ مجاہدہ بہت ضروری ہے۔۔

31:41) بس مختصر بات کہ تقوی کے ساتھ جینا ہے اور عشاق حق کے ساتھ مرنا جینا ہے مری زندگی کا حاصل مری زیست کا سہارا ترے عاشقوں میں جینا ترے عاشقوں میں مرنا زندگی کا مزہ اگر لینا چاہتے ہو تو اللہ کے عاشقوں میں کچھ دن جینا سیکھ لو مجھے کچھ خبر نہیں تھی تیرا درد کیا ہے یا رب ترے عاشقوں سے سیکھا ترے سنگِ در پہ مرنا اللہ کے عاشقوں سے سیکھا ہے۔

33:12) مَایَتَفَضَّلُُ اﷲُ بِہٖ عَلَیْہِمْ اِکْرَامًا لَہُمْ} اہل اللہ صالحین کی صحبت میں بیٹھنے والا انہیں کے ساتھ درج ہوجاتا ہے۔ ان تمام نعمتوں جو اللہ تعالیٰ اللہ والوں کو عطا فرماتا ہے

35:28) بس اب دُعا کرلیجئے کہ جو کچھ عرض کیا گیا للہ تعالیٰ ا سپر عمل کی توفیق عطا فرمائے، ہم لوگوں کو دل سے استغفار و توبہ کی توفیق نصیب فرمائے اور ہم سب کو اللہ تعالیٰ اپنا صحیح اور قوی تعلق نصیب فرمائے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries