سفر پاکستان بیان۱۰ ۔نومبر ۲۰۲۴ء    : نزول قرآن کا مقصد متقی بنانا    !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم   

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان: شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک 12 کراچی

03:45) قرآن عظیم میں کسی قسم کے شبہ کی گنجائش نہیں ہے!! اس میں ہر مضمون حق ہے ، قرآن کتابِ ہدایت ہے! بھرپور ہدایت ہے! کیا ہدایت ہے، متقین بنانے کےلیے کتابِ ہدایت ہے!

05:48) قرآن ایسی کتاب ہے اس کی ہدایات پر چلیں گے تو مکمل متقی ہوجائیں گے!

06:10) ایمان کا معنی ہیں اللہ سے دل لگانا! حضرت حکیم الامت کا ملفوظ ایمان کا معنی ہیں محبت کرنا! میں نے اپنے اللہ سے دل لگایا!-- اور کسی سے دل نہ لگانا دل لگانا تو اللہ سے ہی لگانا!۔۔۔ زندگی اسی کام کےلیے ہے، اُن سے دل لگانا اور اُن کو منانا! دل لگانے کا مطلب یہ ہے کہ ان کو عبادات سے دل لگاؤ!--اور اگر غلطی ہوجائے تو پھر آہوں اور غم زرد دل سے اللہ کو مناؤ! دو ہی کام ہیں اللہ سے دل لگانا اور اُن کا منانا!

08:18) اکابردین کی شان !

08:52) وہ ہمارے رب ہیں ۔، غلطی ہوگئی ۔۔تو معافی مانگ لو! جیسے ابا ناراض ہو تو بچے کو چاہیے کہ باپ کے پیر پکڑ کا معافی مانگ لو! آخر ابّا تو تمہارے ہی ہیں ۔۔۔جب ان کو منانے کی فکر کرو گے تو وہ معاف فرمادیں گے!

09:51) اللہ کو خود معافی دینا چاہتے ہیں! ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں!

10:09) الحمدللہ رب العالمین کی تشریح۔۔۔

12:01) امنو باللہ ۔۔۔۔اور دل لگاؤ اپنے اللہ سے!!! تعلق مع اللہ کو بڑھاتے چلے جاؤ! ۔۔۔ دوسری آیت میں فر مایا وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ

13:08) ایمان سے بڑھ کوئی نعمت نہیں ہے۔۔۔ ایمان سب سے بڑھ کر بادشاہت ہے۔۔۔ اسلام کے ہر عمل میں خدا کی قسم بادشاہت چھپی ہوئی ہے!

13:51) لا الہ الا اللہ عظیم الشان جملہ ہے فورا ً اللہ تک پہنچ جاتا ہے۔۔۔۔ لا معبود الا اللہ۔۔۔ لا مطلوب الا اللہ۔۔۔ لا مقصد الا اللہ۔۔۔لا موجود الا اللہ!

15:25) حق تعالیٰ کاوجود حقیقی ہیں ۔۔۔ ہمارا وجود اُن کا فیض ہے!!!

16:00) اللہ کی ذات سے محبت ۔۔۔اس سے بڑھ نعمت کیا ہے!

17:20) ایک ہی سجدے میں ہی تمام کائنات سے بڑھ کر بادشاہت مل جاتی ہے۔۔۔

17:37) حضرت حکیم الامت کا قول ہے ہر عمل کا ایک نقد انعام دنیا میں ہی مل جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ خوش ہوجاتے ہیں۔۔۔ اور جو اللہ کو خوش کردیتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کو خوش کردیتے ہیں۔۔۔ یادِ الٰہی کی برکت سے دل کو سکون ہے اور کسی چیز میں یہ سکون نہیں ہے۔۔۔

20:00) نادم گنہگار بندوں پر اللہ پاک کا پیار۔۔۔

20:43) میرے شیخ فرماتے ہیں کہ دل میں جو اللہ کی محبت کا غم ہوتا ہے۔۔۔ وہ بڑی بڑی کتابوں میں نہیں پاؤ گے! جو دل اللہ کےلیے ٹوٹ جاتا ہے اس میں اللہ کی محبت آجاتی ہے۔۔۔۔

21:42) سجدے میں ایسا قرب آتا ہے کہ ایک عارف کو محسوس ہوتا ہے کہ تمام عالم میں ایسی لذت نہیں ہے! کیف و مستی والا نعرہ میں چاہتا ہوں۔۔ نعرۂ یاد ِ الٰہی، نعرۂ لا الہ الا اللہ!۔۔۔ محبت کے ساتھ میں آپ کو چاہوں!۔۔عا م مسلمان بھی اللہ کوچاہتے ہیں لیکن

23:50) علامہ درخواستی رحمہ اللہ کا تذکرہ!

24:46) مولانا رومی فرماتے ہیں جو عاشق حق ہوتا ہے اس کی زندگی نعرۂ حق ہوتی ہے!حضرت والا رحمہ اللہ سراپا دردِ دل تھے!

26:33) یہ دل جب دردِ دل بن جائے تب یہ دل بن جائے گا!۔۔۔

26:53) حضرت یہ شعر پڑھا کرتے تھے کہ ’’ایک بلبل ہے ہماری راز داں‘‘ ۔۔۔ حضرت دادا شیخ دامت برکاتہم نے بڑے حضرت والاسے پوچھا ۔۔۔ حضرت والا یہ بلبل کون ہے ! ۔۔۔دیوانہ ۔ دیوانے کو پہچان جاتا ہے۔۔۔

28:46) حضرت والااپنے راز فاش کرنے کی عادت نہیں تھی۔۔۔لیکن بعض اوقات اللہ والے مجبور بھی ہوجاتے ہیں۔۔۔

30:24) اہل اللہ کا عاشقانہ کلام جو بظاہر خلاف شرع لگے تو وہ قابل تاویل ہیں۔۔۔ بظاہر

33:04) جس زمین پر بندہ اللہ کو چاہتا ہے اس زمین پر اللہ اس کے ساتھ ہے۔۔۔ تو وہ جگہ سب سے بڑھ کر محبوب ہے۔۔۔۔ کیونک جہاں محبوب ملتا ہے وہ سب سے زیادہ محبوب جگہ ہے۔۔۔

36:16) جنت کے لاکھوں سجدوں سے بڑھ کر دنیا میں ایک سجدہ ہے!!۔۔۔ یہاں کی زمین بندگی کے لیے ہے! جنت کی زمین بہت قیمتی ہے لیکن انعام ہے اعمال کا!!

37:48) حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمہ اللہ کا اعلیٰ فہم ِ دین !!!

38:26) اللہ کے نام میں مزہ آئے یا نہ آئے بس اُن کو یاد کرتے رہو! ہم عبد لطف نہیں ہیں ! ہم عبد اللطیف ہیں! دل لگنا کوئی ضروری نہیں ہے دل لگانا ضروری ہے!!

40:57) جو اللہ کا بن جاتا ہے اُس کی باتوں میں اللہ اثر رکھ دیتے ہیں!۔۔۔ اس لیے دل کا عاشق ہونا ضروری ہے!! اصل چیز عشق ِ الٰہی۔۔۔

41:56) حقیقت یہی ہے کہ ہم سے اللہ تعالیٰ محبت چاہتے ہیں!۔۔۔

42:30) امانت کی حقیقت یہ ہے کہ احکامات تکوینیہ کو قبول کرنا !!۔۔۔ اور محبت

43:27) محبت اطاعت پر مجبور کرتی ہے!۔۔

43:54) شریعت اور طریقت الگ الگ نہیں ہے!!

45:26) اگر اُن کے کام میں لگ جاو گے تو یہی کام تمہیں منزل مقود تک پہنچ جائیں گے۔۔۔

46:14) کچھ ہمارے لئے مشقت جھیلو۔۔۔۔ پیاروں کے ساتھ رہا کرو!

46:58) مدارس کے حوالے سے نصیحت!۔۔۔ کتابیں پڑھ کر اگر متقی نہیں بنے تو تمہارے عاقبت خراب ہوجائے گی

49:18) تم اللہ سے ڈر کر اپنے کو متقین بناو اور تم سچوں کے ساتھ رہ پڑو!!

50:03) حضرت مفتی شفیع صاحب ؒ کا قول خانقاہ تھانہ بھون کی شان ۔

51:11) مجاہدہ اور صحبتِ اہل اللہ دونوں ضروری ہیں!

52:03) پوری دنیا کی کتابوں کے پڑھ لینے کے بعد اگر صحبت اہل اللہ نصیب نہ ہو تو وہ دین کی سمجھ نہیں حاصل کرسکتا۔۔۔

52:35) حضرت حکیم الامت ؒ کا قول

52:59) اللہ والوں کے خادم بن جاؤ! اور اس قدر تعلق ہوجاؤکہ وہ خود بھی سمجھ جائیں کہ یہ تو بس میرے ہیں!!!

54:10) حضرت حکیم الامت کا قول کہ اپنے شیخ کو تمام دنیا سے انفع سمجھنا چاہیے۔۔۔۔۔

54:47) عشق جس کا مقام ہوتا ہے اس کا اونچا مقام ہوتا ہے۔۔۔

55:25) حضرت فضل رحمٰن گنج مراد آباد ی کا قول صحبتِ اہل اللہ کی اہمیت کے بارے میں ۔۔۔ فرماتے تھے کہ مجھے اگر شب قدر مل جائے تو میں صحبت اہل اللہ کی دعا کروں!!

56:09) ایک لاکھ سال کی مخلصانہ عبادت سے بڑھ کر کسی اللہ والے کی ایک لمحے کی صحبت ہے!!! اللہ والوں کا ایسا رتبہ ہے کہ ان کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے والا بھی شقی نہیں ہوں گے اور جنتی ہوں گے۔۔۔چاہے راہِ تقویٰ سے سعادت مند بننا،،۔۔یا توبہ کے راستے سے سعادت مندی ہو! لیکن سعادت مند ہوتا ہے جو اللہ والوں کا صحبت یافتہ ہوتا ہے۔۔۔

58:14) گناہوں کے راستوں میں جرات نہیں ہوتی چاہیے۔۔۔جس نے ہمیں سب کچھ عطا کیا اس کی نافرمانی کرنا کیسے زیبا ہے!!!

58:58) بس ہم اپنے دل کو اللہ سے لگائیں تو ایک جنت کی سی زندگی یہاں عنایت ہوجاتی ہے!!!۔۔۔ بس ایک لمحہ کے لیے اللہ سے غافل نہ رہو! ہنسو ، بولو لیکن دل اللہ سے غافل نہ ہو!!

59:56) اللہ بھی ہمیں چاہتے ہیں ۔۔۔کہ میرے بندے تم ادھر آجاؤ! ہمارے آغوش محبت میں آجاؤ!

01:00:30) اصل چیز تو یادِ الٰہی ہے!ہم انہیں یعنی اللہ کو چاہیں اور اللہ ہمیں چاہیں!! یہ اصل چیز ہے۔۔۔!

01:01:29) چاہیے کہ ہم گناہوں سے توبہ کرکے اللہ کو راضی کرلیں !! دنیا کے شرابوں میں کیا مزہ ہے! کچھ بھی نہیں!!۔۔۔ا ور اللہ کے محبت کے راستے میں کیسی شرابِ محبت ِ الٰہیہ ہیں !!

01:03:05) ایک تو خود سے مجاہدہ کرے ، ناامید نہ ہو۔۔۔۔ خود سے کوشش کرے اور غلطی ہوجائے تو توبہ کرے! اور صحبت اہل اللہ میں رہے۔۔۔!

01:04:14) مختصر ترین نسخہ عشق الٰہی یہ ہے کہ ان سے کہہ دیجیے ہمیں اپنا بنالیجیے!!!

01:04:38) نزول قرآن کا مقصد متقی بنانا ہے!۔۔۔اور تمام احادیث شرحِ قرآن ہیں۔۔۔

01:05:35) تمام علومِ اسلامیہ کا مقصد متقی بنانا ہے۔۔۔اس سلسلے میں عجیب مثال!!

01:06:19) جو متقی بتنا ہے تو جنت الفردوس گویا کہتی ہے کہ آجا میں تجھ سے پیار کرلوں!!!

01:07:09) نزول ِ قرآن کا مقصد متقی بنانا ہے۔

01:08:19) نزول کتاب کا مقصد عمل کرکے اللہ تعالیٰ سے تعلق بڑھایا جائے۔۔۔۔

01:09:04) متقین کا حاصل اور مطلب یہ ہے کہ اللہ سے خاص تعلق والے ہم بن جائیں!!! ا

01:10:08) قرآن پر عمل کرنے والا غیر محدود نورِ الٰہیہ کے سمندر میں ڈوب جاتا ہے۔۔۔

01:10:56) تعلق مع اللہ کی نعمت!!!متقین ہی تعلق مع اللہ والے لوگ ہوتے ہیں!۔۔۔۔اتقو اللہ و کونو مع الصادقین !!!

01:12:12) معیتِ اہل اللہ والے کامیاب ہیں!

01:12:45) اللہ سے محبت بھی اور اللہ کے لئے اللہ والوں سے محبت دونوں ضروری ہیں!َ۔

01:14:40) اللہ کی محبت یہ بھی مانگنا چاہیے۔۔۔۔اور اللہ کے دیوانوں کی محبت بھی مانگنی چاہیے۔۔۔۔

01:15:39) بعض لوگ کہتے ہیں کہ اکابر دین سے محبت رکھنا کیوں ضروری ہیں!!!

01:18:50) محبت او ر پیار کا راستہ بہت عمدہ ہے!

01:19:08) درد بھری دعا!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries