سفر پاکستان بیان۱۳ ۔نومبر ۲۰۲۴ء : طالب علم اکابردین کی علمی اور عملی اتباع کریں !جامعہ اشرفیہ لاہور قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں حضرت مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم------ عنوان: - - طالب علم اکابرِ دین کی علمی اور عملی اتباع کریں بیان کے شروع میں تصویر کشی ممانعت کے حوالے سے درد بھری نصیحت فرمائی! ایمان والوں کی شان اور زندگی کا بیان ایمان جب دل میں آتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی محبت دل میں چھا جاتی ہے شعر ۔۔۔ محبت محبت محبت بڑا لطف دیتا ہے نام محبت ایمان کے معنی محبت صحابہ کرام ؓ کی شان نزول وحی کے وقت حضورﷺ کی کیفیت خدا کی قسم طالب علم کی یہ شان نہیں ہوسکتی کہ وہ گناہوں میں مبتلا ہو علم دین کی تلاش میں نکلنے والے کی شان توفیق کے معنی کیا ہیں؟ علم دین نور ہے طلباء دین کی شان ، طلبہ اور عوام برابر نہیں ہوسکتے طالب علم زمانے سے متاثر نہ ہوں اپنے اکابر کا تاثر لیں حضور ﷺ کعبہ کو دیکھنے کے عاشق تھے اللہ تعالیٰ ہمیں کعبہ کی محبت بھی عطا فرمائے اور رب کعبہ کی محبت بھی عطا فرمائے ایک تو کعبہ کو دیکھنا ہے اور ایک ہے کعبہ کو دیکھ کر اللہ پا جانا، اہل اللہ کعبہ میں پہنچ کر رب البیت تک پہنچ جاتے ہیں اللہ کے گھر سے محبت کرنا بہت بڑی قسمت کی بات ہے لیکن وہ اللہ کے عاشقین ہوتے ہیں ان کا حج الگ ہوتا ہے ، اہل اللہ رب البیت کےلیے حج کرتے ہیں حضور ﷺ کی غار حرا میں عبادت کا تذکرہ اپنے اکابرِ دین سے تاثر لینا چاہیے۔۔۔ خدا کی قسم اکابر دین سے تاثر علمی اور عملی لینے کی جس کو توفیق ہوجاتی ہے جس کو یہ ذوق ہوجاتا ہے خدا کی قسم وہ سو فیصد کامیاب ہوجائے گا ہم تو اکابر کے نشانِ زندگی اور آثارِ زندگی کے تابع رہیں گے اہل اللہ کے تبرکات کی برکتیں شیخ اول حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری طیب صاحب رحمہ اللہ کا تذکرہ اور ان کا خواب کہ حضورﷺ کے سر کی مالش کررہے تھے ۔۔۔ اس کی خوشبو اتباع حضور ﷺ کی اہمیت حضرت قاسم نانوتوی رحمہ اللہ شعر دے مجھے حب محمد اور محمدیوں میں گن ہو محمد ہی محمد ورد میرا رات دن۔۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے اکابر دین کی عجیب شان تھی اتباعِ اکابر کی اہمیت قرآن و حدیث کی روشنی میں زندگی جب اللہ والی ہوتی ہے تو وہ پُربہار ہوتی ہے صورتِ آدمیت اور حقیقتِ انسانیت امانتِ عشق الٰہیہ اللہ پاک کے نشانات تمام عالم میں بکھرے ہوئے ہیں وہ نشانات اللہ تک پہنچادیتے ہیں الہامی مضامین کے اظہار پر اولیاء اللہ مجبور ہوتے ہیں اہل اللہ کے سینے اسرارِ الٰہیہ کے قبرستان ہوتے ہیں خزانے ہوتے ہیں۔۔۔ وہ چھپے رہتے ہیں انوار سے معمور ہے ابرار کا عالم حضرت مدنی رحمہ اللہ اور حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کا واقعہ حضرت پھول پوری رحمہ اللہ کا اپنے مرشد حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے سوال کہ حضرت لوگ آپ کو مجدد سمجھتے ہیں آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے فرمایا کہ ہاں میرا بھی ایسا ہی خیال ہے نسبت مع اللہ جب عطا ہوتی ہے تو معلوم بھی ہوجاتا ہے۔۔۔اس پر حضرت خواجہ صاحب رحمہ اللہ حضرت حکیم الامت سے سوال اور حضرت کا جواب جس کو نسبت عطا ہوجاتی ہے پھر وہ اپنے رب کا ناراض نہیں کرسکتا۔۔ خلاف شریعت کام نہیں کرسکتا۔۔۔ کیونکہ وہ جانتا ہے میں نے اللہ کو ناراض نہیں کرنا ہے جوش سے فرمایا اُن کو ناراض کرکے زندگی۔۔۔ یہ کون سی زندگی ہے۔۔یہ رحمت والی زندگی نہیں لعنتوں والی زندگی ہے۔۔۔ حضرت ہردوئی رحمہ اللہ کا تذکرہ مبارک حضرت شیخ الحدیث رحمہ اللہ کے والد صاحب مولانا یاسین صاحب کا ملفوظ دارالعلوم دیوبند کے بارے میں کہ میں نے دارالعلوم کا وہ زمانہ دیکھا ہے کہ مہتمم سے لے کر پاسبان سب صاحب نسبت ا للہ والے تھے۔۔۔ حضرت مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ کا شعر خانقاہ تھانہ بھون کے بارے میں۔۔۔ مدارس کے علماء اور اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے کہ جس طرح درسیات کی طرف توجہ ہے اسی طرح اس بات کی نگرانی ہو کہ ان کا تعلق اللہ کے ساتھ ہے کہ نہیں! طلبہ کرام کو صوفیانہ اذکار و معمولات نہیں بتانے چاہیے بلکہ طلبہ کا جو کام ہے وہ صرف اصلاح اخلاق ہے خلاصہ تصوف حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کا ملفوظ اہل اللہ کے ذکر پر رحمت خاصہ کا نزول ہوتا ہے حضرت پھولپوری رحمہ اللہ اور حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کا واقعہ حضور ﷺ کے تبرکات کا تذکرہ۔۔۔۔ بال مبارک سے خوشبو آتی تھی۔۔۔ (عجیب درد سے روتے ہوئے بیان فرمایا) اہل اللہ کے تبرکات پر بھی انوارات برستے ہیں امام شافعی رحمہ اللہ کا اپنے شاگرد حضرت امام احمد ابن حنبل کے کُرتے سے برکت عطا کرنے کا واقعہ حق تعالی فرماتے ہیں جو مجھ پر ایمان لاتے ہیں وہ میرے لیے ہر وقت بے چین رہتے ہیں جب قرآن پاک پڑھو تو یہ تصور کرو کہ حق تعالیٰ فرماتے ہیں کہ پڑھو دیکھوں تو تم کیسا پڑھتے ہو۔۔۔ الہام کے ذریعے اللہ تعالیٰ اولیاء اللہ کو پالتے ہیں اے آرام جان بے قراراں درد بھری دعا ---------------- دورانیہ : ایک گھنٹہ 20 منٹ ------------------ ماشاءاللہ ماشاءاللہ بیان عظیم الشان گُلدستہ علوم معارف اکابر تھا۔ دور دور سے لوگ حضرت والا دامت برکاتہم کی زیارت کے لئے حاضر تھے ملک کے دیگر شہروں سے عوام الناس کے علاوہ علماء طلباء کی ایک بڑی جماعت نے شرکت کی۔ ۔ اللہ تعالی حضرت والا دامت برکاتہم کی قدر نصیب فرمائے۔ آمین۔ |