سفر پاکستان بیان۱۵ ۔نومبر ۲۰۲۴ء    : زندگی بنانے کے لئےبہترین ماڈل حضور ﷺ کی حیات مبارکہ ہے   ! اسلام آباد

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم   

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

ضرت مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم------

عنوان: - - زندگی بنانے کےلیے بہترین ماڈل حضور ﷺ کی حیاتِ مبارکہ ہے

بروز جمعہ مغرب سے کچھ وقت قبل حضرت والا مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم مع احباب شاہ فیصل مسجد جو کہ مرگلہ پہاڑ کے دامن میں واقع ہے وہاں پہنچے۔ مسجد دیکھ کر بہت مسرت کا اظہار فرمایا۔ اس مسجد میں ایک لاکھ سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے اور کوئی ستون نہیں۔

نماز سے قبل مسجد کے خطیب و امام صاحب بہت محبت سے ملے۔ نماز کے بعد حضرت والا دامت برکاتہم العالیہ کو بیان فرمانے کی درخواست کی،اور تصویر اور ویڈیوکشی کے حوالے سے اعلان کیا، الحمدللہ ساتھی بھی کھڑے تھے، اور مستقل نظر رکھے ہوئے تھے، اس کے باوجود احتیاط کی وجہ سےحضرت والا مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم نے قبلہ کی طرف رُخ کرکے بیٹھ کر عظیم الشان بیان فرمایا، جس کا خلاصہ درج ذیل ہے: ۔ تصویر کشی اور ویڈیو کے حوالے سے اعلان فرمایا کہ بھائی کوئی تصویر نہ لیں تصویر نہ کھینچا اور ویڈیو نہ بنائے گناہ حرام ہے اور اس پر جو تصویر کھینچتا ہے اس پر اللہ تعالی کی لعنت برستی ہے یہ کوئی اچھا کام نہیں ہے ہمارا کام ہے کہ بھئی ایسا کام کرے جو کام مالک میدان قیامت میں ہم دکھائیں گے۔ ۔

شاہ فیصل مسجد کے امام و خطیب صاحب کی تعریف فرمائی کہ ابھی ان کے پیچھے مغر ب کی نماز ادا کی بہت زیادہ دل خوش ہوا تلاوت ان کی بہت اعلی ہے اور بہت اچھی ہے اور ماشاءاللہ بہت ہی دلکش ہے اور وہ دل سے پڑھتے ہیں میرا تو نماز کے اندر دل مست ہوگیا۔ ۔قران پاک میں اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ تو اپنے رب کا نام لے، تیرے پالنے والے کا نام لے،اور سب سے کٹ کر بالکل انہی کا ہوجا! ۔جو اللہ کا نام لیتا ہے اللہ تعالی اس کا ہر کام سب کام بنا دیتے ہیں دنیا کا بھی اخرت کا بھی ۔اللہ تعالی کی محبت کے جس کو حاصل ہو جاتی ہے ان کا بڑا رتبہ ہوتا ہے محبت ان کو کہیں اونچا لے جاتی ہیں کوئی بہت رتبہ پر لے جاتی ہے۔ میرے دوستوں اس لیے اللہ کی محبت حاصل کرنی چاہیے! ۔ محی السنہ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق رحمہ اللہ ، اپنی دعاؤں میں فرماتے تھے اےاللہ سنت کا عشق ہمیں عطا فرما ! پیارا عنوان تھا سنت کا عشق! عشقِ سنت ہمارے قلب کو اللہ تعالی عطا فرما دے! ۔ وہی بزرگ مولانا ابرار الحق صاحب رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ سنت کا راستہ اکمل ہے، اسہل ، اجمل ہے، سارا کمال سنت میں ہے سارا جمال سنت میں ہے تمام سہولتیں اور راحتیں، سنت کے طریق میں ہیں۔ ۔زندگی تو زندگی بنانے کے لیے اور کامیاب کرنے کے لیے بہترین ماڈل سب سے اعلی سب سے حسین نمونہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ ہے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس اور ان کی حیات مبارکہ بہترین اسوہ ہے بہترین نمونہ ہے۔ ۔

اتباع سب سے بڑی نعمت ہے، اللہ اوررسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و اطاعت ہوو خدا کی قسم وہ بندہ بالکل کامیاب ہے۔ جو اللہ سے ڈرے اللہ کی بات مانے اللہ کو ناراض کرنے سے گریز کرے اجتناب کرے، وہ پوری دنیا میں جہاں بھی رہے گا ایک قوتِ خاصہ اللہ تعالی اس کو عطا فرمائیں گے تو قوتِ خاصہ کے ساتھ وہ بہت زیادہ قوی ہو کے زندگی گزارے گا۔ ۔لوگ تدابیر سوچتے ہیں کہ یہ تدبیر کر وہ تدبیر کرو کامیابی کے لیے، آسان یہ ہے کہ اپنے مالک کو خوش کردے، راضی کر لو تو پھر وہی سب کچھ کام فرما دیں گے۔ ۔کام کرنے سے آدمی کامیاب ہوتا ہے کام تو کرے کیا کام اللہ کو خوش کرنے کا کام اللہ کو اپنے مالک کو خوش کرنے کا کام ان کو خوش کر لیا راضی کر لیا دونوں جہان ہمارے بن گئے۔ ۔جو اہل اللہ ہوتے ہیں اہل دل ہوتے ہیں اللہ کے اللہ کے دیوانے ہوتے ہیں ان کا کام یہ ہے کہ کہ اپنے مالک کو خوش رکھتے ہیں ہیں دنیا والے ان کو بیکار سمجھتے ہیں کہ دنیا کی کسی کام کے نہیں، نکمے ہیں سب۔ لیکن اللہ کے دیوانے اس پر خوش ہوتے ہیں کہ ہم کسی کام کے نہیں رہے صرف ان کے کام کے ہیں۔ ۔کیا شان تھی ہمارے بزرگان دین کی، سب کے اندر ہوتے لیکن کسی کے ساتھ نہیں اللہ کے ساتھ ہوتے ہے۔ ۔

اولیاء در دریا اللہ کے دلوں میں ہر وقت نغمے ہوتے ہیں ،عشق الہی کے نغمے ہوتے ہیں ،خاموش بھی ہوتے ہیں لیکن وہ اس وقت بھی یاد ِ الٰہی میں غرق رہتے ہیں مشغول رہتے ہیں اور تجلیات الہیہ میں ڈوبے ہوئے ہوتے ہیں ۔ ۔ایک لاکھ سال کی نفلی عبادت سے بڑھ کر ہے کسی کامل کی تھوڑی دیر کی صحبت ہے۔ ۔ دو کام ہیں ایک یہ ہے کہ اللہ کو خوش رکھے ناراض نہ کرے ایک اور دوسرا کام یہ ہے جن کے بارے میں یہ گمان ہے ہوتا ہے گمان اقرب الی الیقین ہوتا ہے کہ میں ان حضرات کو دیکھنے سے لگتا ہی ہے کہ یہ واصل الی اللہ ہیں اللہ تک پہنچے ہوئے ہیں یا اللہ کے پیارے اللہ تعالی نے قران پاک میں فرمایا کہ جو ہمارے ہیں ان کے ساتھ رہا کرو کونوا مع الصادقین ۔ ۔

کسی کامل کو اپنا شیخ بناؤ ان کے ساتھ اُڑو! ان کے مشورے سے اللہ کا ذکر کرو گے تو ان کے ساتھ اُڑ رہے ہو ان کے مشورے سے جس طرح وہ زندگی گزارنے کو کہے زندگی گزارو کہ تقوی سے رہو گے تو یہ ہر وقت ان کے ساتھ اڑ رہے ہو مطلب کہ جو اللہ تعالی درجات ان کو عطا فرمائیں گے اپ کو بھی وہی درجات عطا ہوں گے۔ ۔جتنے بھی بزرگان دین تھے، مقبولین تھے، اپنے بزرگوں کی صحبت سے یہ نعمت حاصل ہوئی ہے صحبت بڑی چیز ہے۔ ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کی برکت سے ، ایمان کے ساتھ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت جو صحابہ کو حاصل ہوئی اس سے ان کو یہ مرتبہ ملا ہے کوئی ان کے برابر ہرگز نہیں ہو سکتا۔ ۔توحید تو یہ ہے کہ بندہ بالکل اللہ ہی کا بن ہے اللہ ہی پر جینا مرنا نصیب ہو جائے۔ ۔ جو اللہ کا ہو جاتا ہے گناہوں کو چھوڑ کر فرائض واجبات پر عمل کا انتظام اہتمام اور گناہوں کو چھوڑنا حلال پر جینا یہ جس کو حاصل ہو جاتا ہے پھر وہ نور ہی نور میں اس کی زندگی ہوتی ہے، ہر طرف نور ہی نور ، جدھر دیکھتا ہوں ادھر تو ہی تو ہے۔ ۔

ہمت تو کرے ہمارے حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کوئی بندہ اللہ کے راستے ہمت کرتا ہے اللہ تعالی کی مدد وہاں پہنچ جاتی ہے ہمت کرے تو فورا اللہ کی مدد وہاں پہنچ جاتی ہے۔ ۔ سینہ جب دین کے لیے کُھلتا ہے اس کی کیا نشانی ہوتی ہے؟۔۔۔ اب اس کو اسلام پسند آتا ہے دین پسند آتا ہے اللہ تعالی کی ارشادات و احکامات پسند آتے ہیں اللہ کو ناراض کرنا ان کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔ ۔ دل لگاؤ تو اللہ سے لگاؤ ان کو خوش کرو! ناراض ہوئے خوشامد کرو! ان کو راضی کرنے کے لیے ! ۔تُو برائے بندگی ہے یاد رکھ! ۔اور ایک حدیث پاک سنا کر مضمون ختم کرتا ہوں تو اس حدیث پر ہم سب کو عمل کرنا ہے ان شاءاللہ ہاں کیا ہے وہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ایک حدیث پاک میں کہ کوئی مسلمان ہے روزانہ سو دفعہ لا الہ الا اللہ کا ذکر کرے گا میدان قیامت میں جب ائے گا اس کا چہرہ اس کلمے کی نور سے چاند کی طرح روشن ہوگا سو دفعہ لاالہ الا اللہ پڑھنا کیا مشکل ہے دوستو! جب ایک ہی لا الہ الا اللہ کہنا اس کا رتبہ ساتوں آسمان و زمین سے بڑھ کر ہے ۔لہذا یہ عمل تو ہم سب کریں ان شاء اللہ تعالیٰ! ۔ دعا: اے اللہ ہم سب کو معاف فرما دیجیے اے اللہ ہم سب کو اپنا بنا لیجیے جنت الفردوس ہمارے لیے منظور فرمادیجیے اور جہنم سے ہمیں بچائیے اور اے اللہ اپ کو خوش کرنے والے اعمال کی توفیق عطا فرمائے! ۔

ہمارے بنگلہ دیش اور اس ملک پاکستان پر غیر محدود رحمتوں کی بارش فرمادیجیے تھی کرم کی بارش فرما دیجیے اور دشمنوں سے حفاظت نصیب فرمادیجیے!اندرونی اور بیرونی تمام دشمنوں کے شر اورسازش سے حفاظت فرمادیجیے! ان کے شر کو اور سازشوں کو اپ چُور چُور فرما دیجیے۔ اے اللہ پوری دنیا میں جہاں بھی مسلمان مظلوم ہے اے اللہ مسلمانوں کو مظلومیت سے بچائیے نجات عطا فرمائے خاص کر کے فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت فرمائیے اور فلسطین کو عظیم الشان آزاد ملک اسلامیہ بنا دیجیے اور اسرائیلی یہودیوں کو چونکہ مسلمانوں پر یہ ظلم کر رہے ہیں ان کو اپ ہلاک فرما دیجیے ان کا اسلحہ بھی ہلاک فرما دیجیے مدد کے راستے ختم فرمادیجیے ، اور ان کو نئے کچھ ابابیل بھیج کر قدم فرماتی تھی صفحہ ٔ ہستی سے بالکل ختم فرما دیجیے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries