سفر پاکستان بیان۲۰ ۔نومبر ۲۰۲۴ء    :نسخہ عشق الٰہی      ! 

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم   

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

ترجمان اکابر ، عارف باللہ ، لسان اختر ، شیخ الحدیث، شیخ العلماء حضرت مولانا شاہ عبد المتین بن حسین صاحب دامت برکاتہم بمقام: مسجد اختر گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی ۔

جس نے اخرت کو چھوڑ کر دنیا کو اس نے ترجیح دی کہ ہمیں دنیا چاہیے یعنی ایک تو ہے کہ ایمان ہو اور اخرت کے راستے پر ہو اور دنیا تابع ہو یہ نہیں بلکہ اس نے دنیا کو مقصود بذات بنایا اور اس بنا پر اخرت کو بالکل چھوڑ دے کہ ہمیں آخرت نہیں چاہیے ہمیں تو دنیا چاہیے دنیاوی زندگی کو اس نے ترجیح دی جو ایسے کفار اور دشمنان خدا کے لیے جہنم یقینی ہے اور فائنل ہے ۔ ۔

ایمان کتنی بڑی دولت ہے میرے دوستو ایمان ہو سینے میں چاہے وہ کتنا ہی زیادہ فاسق و فاجر ہو گنہگار ہونا کتنی ہی کمی ہو خامی ہو لیکن ایک دن اس کے لیے نجات ہے۔ ۔شانِ قرآن ِ عظیم: قران کریم کے الفاظ کی شان اور جمال اور حسن اور خوبیوں اور جاذبیت ایسی عجیب کہ اس کو ترجمے میں کبھی نہیں لایا جا سکتا ۔ قران پاک کی ہر ایت پاک میں، ہرہر انداز میں اور اس کے ہر طرز میں جو ہے اعجازہی اعجاز ہے ۔ قران پاک میں سارے علوم موجود ہیں لیکن لوگوں کا فہم اس کو حاصل کرنے سے عاجز ہے۔ ۔

خدا کی قسم اللہ کی محبت کے ساتھ اور اطاعت کے انوار کے ساتھ دل زندہ ہو جاتا ہے تو لوگوں کو اس سے زندگیاں ملتی ہے۔ ۔

اگر توحید کامل دل میں ہے پھر انوارہی انوار اس کی زندگی کے اندر ہیں ،یہ جہاں بھی جائے گا ہر طرف ا ہر طرف میں اس کے انوار ہی انوار ہے اللہ تعالی ہمیں ایسی زندگی عطا فرما دے۔ ۔اس کے لیے ضروری ہے کہ اللہ تعالی کی خوشی کے راستے پر چلے اللہ تعالی کی محبت کے انوار میں زندگی ہو اور ان کا غموں کے لیے غم اٹھائے ۔ ۔ اللہ تعالی کے راستے میں اٹھانے جانے والے غم کارتبہ ۔ ۔ر اللہ تعالی نے جو ہمارے اندر یہ خواہشات کا مادہ رکھا ہے تو یہ ہمارے مرتبہ پڑھانے کے لیے ،یہ اللہ تعالی کی محبت کا اسباب میں سے ہے ان خواہشات کو جلو دو پھر جلوہ ہی جلو ہ اس کے دل میں ہوگا۔ ۔ ایک بات خاص ہے وہ ہے کہ اپنے کو کچھ بھی نہ سمجھے! ۔ حضرت مولانا قاسم نانوتوی کی فنائیت، اپنے کو مٹانا بڑی نعمت ہے ،خدا کی قسم سلاطین کے تمام سلطنتوں سے بڑھ کر یہ نعمت ہے۔ ۔

حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ کی شانِ فنائیت! ۔اللہ کے لیے، معافی کے لئے ، توبہ کے لیے نکلے ہوئے آنسو کی قدر و قیمت ۔ توبہ کے آنسووں سے دل دھل جاتا ہے۔اللہ کے لئے رونے والوں کا تذکرہ ! ۔ راتوں میں اٹھ کر عبادت کے لئے بے چین اللہ والوں کا تذکرہ! اللہ کو یاد کرتے ہیں، خوف اور طمع سے۔ ۔

اسیرانِ عشق الٰہی سے درخواست کہ ہم نے ابھی قاعدہ ٔ عشق الٰہی شروع کیا ہے، ہمیں سکھلائیے ۔ دونوں باتیں ضروری ہے ایک یہ ہے کہ اس کا پیارا بننا اور یہ کہ پیاروں کے ساتھ جینا اورمرنا۔ ۔ نفس کی حرام خواہشات کو پھانسی پر چڑھا دو۔ ۔

صدیق زمانہ حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کا محبت بھرا تذکرہ ۔ تماشۂ عشق الٰہی۔ ۔

درد بھری دعا دورانیہ

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries