سفر پاکستان   بیان۲۲ ۔نومبر ۲۰۲۴ء    :ایمان  کا حسن       ! 

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم   

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

ترجمان اکابر ، عارف باللہ ، لسان اختر ، شیخ الحدیث، شیخ العلماء حضرت مولانا شاہ عبد المتین بن حسین صاحب دامت برکاتہم بمقام: مسجد اختر گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی

03:38) خطبہ۔۔۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو معاف فرمائے اور اولیاء صدیقین کی آخری سرحد میں شامل فرمائے اور اپنے اکابرین کی اتباع کی توفیق عنایت فرمائے۔۔۔

03:39) ہمیں انسان بن کررہنا چاہیے جانور بن کرنہیں۔۔۔انسان کا امتیاز اللہ تعالیٰ کی محبت ہے یہ انسان کو انسان بناتی ہے۔۔۔

06:30) بے شک اور بے شک انسان کو تمام مخلوقات میں حسین بنایا ہے!

08:32) انسان چاند سے زیادہ خوبصورت ہے!

09:40) اے اللہ جب صورت حسین بنایا تو اخلاق اور سیرت کو بھی خوبصورت اور حسین بنادیجیے!

10:12) حضور ﷺ کی دعائیں قرآن کے مطابق ہیں!

10:58) دل اگر حسین ہے تو سارے اعضاء حسین رہیں گے!!

11:40) دل کو صالح بناؤ! اگر دل بن گیا تو اس سے حسین اعمال صادر ہوں گے!

13:05) سینے میں اگر ایمان ہے اور زندگی میں اسلام ہے تو وہ بندہ حسین ہے! ایمان کا حسن بڑھتا رہتا ہے!! 13:40) اعمال سے انسان کیسے حسین بنتا ہے!

14:37) جتنے بھی رزائل ہیں وہ جب زائل ہوتے ہیں تو انسان کو حسین بناتے ہیں!

15:27) ظاہری صورت کی وجہ سے اگر انسان انسان بنتا ہے تو ابو جہل اور محمد ﷺ کے درمیان کوئی فرق نہیں رہتا ! اصل یہ ہے کہ

15:58) حسن کی قدر دانی کیا ہے! کہ ایمان اوراچھے اعمال سے اپنے کو حسین بناتے!

16:27) حسن ظاہری کافی نہیں! حسین باطنی ضروری ہے!

16:49) شریعت کا ہر عمل انسان کو حسین بناتا ہے!!۔۔۔سجدہ انسان کو حسین بنادیتا ہے!!

18:11) جس دل میں ایمان ہوتا ہے اس کے حسن پر فرشتے رشک کرتے ہیں!

18:31) خدا کی قسم جب بندہ قرآن کی تلاوت کرتا ہے تو وہ حسین بن جاتا ہے!

19:04) اللہ کے حسن و جمال کے جھلک اس کے چہر ے پر جھملاتی رہتی ہیں!

19:57) صرف قلب پر ہی نہیں! نور جسم پر بھی نازل ہوتا ہے! اس کی مثال ارشاد فرمائی! کوہِ طور، غارِ حرا پر نور کی بارش!!!

21:26) اللہ تعالیٰ ہر مومن کے قلب پر تجلی برساتے ہیں!

22:56) گناہوں سے بچنا اور اللہ کو خوش کرنے والے اعمال کرنا ہے!

23:11) مناظر جمالِ محبوبِ حقیقی دیکھنا ہے!

23:51) جو حسن ظاہری پر مرتا ہے وہ بے وفا ہے!

24:16) جو دل انوارکے انوار ہوتا ہے! اُ س قلب کے سامنے سے حجابات ختم ہوجاتے ہیں!

25:09) قرآن پاک کا حسن و جمال!

25:21) عارفین حق کو زندگی کے آخری ایام میں دو چیزیں ان کو سب سے زیادہ محبوب رہتی ہیں نماز اور تلاوت قرآن پاک

28:16) خبیث کاموں میں مبتلا ہو کر ذوق ِحسین نہیں نصیب ہوسکتا۔.

28:46) انوار کی حقیقت!

30:16) اللہ کا دل میں آنے سے مراد کیا ہے؟ یعنی قربِ اعظم سے دل کو نواز دیتے ہیں,!

31:43) اللہ تعالیٰ کے نور بعد حضور ﷺ کا نور مبارک ہے!

34:09) اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کا نام صبغت اللہ ( اللہ کا رنگ) رکھا! صر ف اللہ کے رنگ میں اپنے کو رنگین کرو! ہر رنگ سے جاذب اللہ کا رنگ ہے یعنی دین!

36:05) دین سے مراد کیا ہے؟

37:05) حسن ظاہری کا زوال بھی ہوجاتاہے لیکن جن کے سینے میں ایمان اور اعمال صالحہ ہوتا ہے ان کو حقیقی حسن عطا ہوتا ہے، جس کو زوال نہیں!

38:25) حسن حقیقی دین ہے! دین پر عمل ہے، الترام تقویٰ ہے!

39:14) میرے دوستو! ہمت تو کریں! فرائض، واجبات کریں گے اور گناہ تو بالکل نہیں کرنا ہے!! اگر غلطی ہوجائے

40:01) اسمائے الٰہیہ کا ظہور بندوں پر ہوتا ہے!

40:56) خطائیین کو چاہیے کہ توابین بنیں!

41:31) حضرت والا رحمہ اللہ کادرد بھرا واقعہ ! حضرت کو گناہوں سےبہت غم ہوتی تھی۔۔۔ درد بھری لہجے سے فرمایا یہ تو گناہوں کو چھوڑ یا مجھے قتل کردو!

42:49) ہر عملِ اسلام ، ہر عبادت نور ہے! سب سے بڑھ کر نور تقویٰ ، ایمان ،فرائض، اعمال صالحہ کا ہے۔۔۔سب سے بڑھ کر نور گناہوں سے بچنے کا ہے!

44:02) روحِ شریعت تقویٰ ہے!

45:54) حضرت والا رحمہ اللہ کی ایک تقریر! لاکھوں کوشش کے بعد اگر گناہ نہیں چھوٹتا نہیں ہے! تو توبہ بھی نہ چھوڑو!

47:28) دو چیزیں درکار ہیں :ایمان ہو سینے میں اور تقویٰ کو زندگی میں!

47:51) متقی رہنا اتنا ہی آسان ہے جتنا باوضو رہنا! ٹوٹ جائے تو توبہ کا وضو کرے تو پھر تم متقی ہے!

51:36) جس کے اندر معرفت پیدا ہوجائے تو ان کو عارف باللہ کہتے ہیں!

52:40) خشیتِ قلبیہ ۔ خشیت کا اصل ہے عظمت الٰہی کا اظہار

55:28) اللہ کے جمال پر جس کی نظر ہوتی ہے اس کو گناہوں کی گندگی اچھی نہیں لگتی!

56:54) درد بھری دُعا۔۔۔

دورانیہ 57:56

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries