بہت خاص ملفوظات،حضرت والا کی درد بھری باتیں اور واقعات

( صبح ۲۳ دسمبر ۲۰۱۳ء )

محفوظ کیجئے

تفصیلات(کلک کریں)

آج صبح تقریباً ۹ بجے حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم نے ناشتے کے بعد  یہ بہت ہی قیمتی ارشادات فرمائے۔ اُس وقت کمرہء مبارک میں چند مخصوص احباب حاضر تھے۔

اپنی بیماری اور حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی دُعا  کا تذکرہ  کیا  کہ حضرت والا کی دعا سےصحت ہوئی۔

حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی محبت کا عجیب عالم تھا ایسی محبت فرماتے تھے۔۔۔ حضرت نے مجھ سے انتہائی محبت سے فرمایا : چاہے بجلی گرا دے یا بجلی چلا دے جو چاہے کر۔۔۔

جناب تائب صاحب اور اثر صاحب کے اشعار اور کلام کی  تعریف فرمائی ۔۔فرمایا کہ یہ سب تغیر حضرت والا کی صحبت کا اثر ہے ۔۔۔۔ حضرت سے تعلق کے بعد اُن کا رنگ ہی بدل گیا۔۔

آفات سے حفاظت کی دُعاؤں اور اِ ن کے پڑھنے والوں کی حفاظت کے واقعات ذکر فرمائے۔

فرمایا : میرا دن رات کا ساتھ تھا حضرت والا کے ساتھ تھا ، صبح  سے رات تک صرف میں ہی حضرت والا کے پاس ہوتا تھا۔۔۔اُس ساتھ کا فیض ہے کہ ہر موڑ پر حضرت والا کا عمل سامنے آجاتا ہے کہ اِ س موقع پر حضرت والا نے کیا عمل کیا تھا ۔۔۔ پھر ایک مثال ارشاد فرمائی۔۔۔اور فرمایا کہ بغیر صحبت اہل اللہ یہ باتیں معلوم نہیں ہوتیں۔

حضرت تھانوی رحمہ اللہ سےمفتی محمد حسن امرتسری رحمہ اللہ کے بیعت کا واقعہ  ، اور حضرت تھانوی کی چار شرطوں سے بیعت کرنے کا تذکرہ فرمایا۔

حضرت سید اسماعیل شہید رحمہ اللہ کا سکھ کافر کو واصل جہنم کرنے کا  ذکر جب کہ سید اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ کا سر تن سے جدا ہوچکا تھاصرف اُن کا دھڑ بغیر سر کے  سکھ کافر کے پیچھے  بھاگ رہا تھا۔۔ اور بالاخر اُس کو جہنم رسید کر کے خود شہید ہو کر گر پڑا۔ عجیب واقعہ کا  تذکرہ فرمایا ۔

حضرت والا رحمہ اللہ کی کرامات کے کچھ واقعات بیان فرمائے۔۔۔ کہ اہل اللہ جو کہہ دیتے اللہ تعالی اُن کی لاج رکھ لیتا ہے۔۔۔

حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے لیے بہت ہی عظیم الشان مبشرات کا تذکرہ فرمایا۔

حضرت والا کااللہ کے بندوں حتی کہ    کیڑے مکوڑوں پر شفقت اور رحمت  کے واقعات

حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ پربے پناہ اعتماد  اور بھروسہ فرماتے تھے اس سلسلے میں چند ارشادات فرمائے۔۔۔ حضرت پھولپوری نے فرمایا کہ تم ان کو کیا سمجھتے ہو یہ صاحبِ نسبت ہیں ۔۔ ان کے نزدیک ایک پیسہ اور ایک کروڑ برابر ہے ۔۔۔حضرت اقدس میر صاحب نے فرمایا کہ ایسا ہی تھا  ۔ پھر اِس پر چند واقعات حضرت والا کے بیان فرمائے جس میں حضرت والا کی دنیا سے  رغبتی، انتہائی تقویٰ اور عظیم الشان تعلق مع اللہ کا اندازہ ہوتا ہے۔

یوں یہ بہت ہی خاص  ملفوظات کی  مجلس تقریباً ۵۰ منٹ پر مشتمل  اختتام پذیر ہوئی۔۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries