والدین،عزیزواقارب کے بہت اہم حقوق۔۔انٹرنیٹ کی تباہ کاریاں،تربیتِ اولاد

( رات دورانِ مجلس ۔ ۔ ۔ ۲۷ مارچ ۲۰۱۴ء )

محفوظ کیجئے

تفصیلات(کلک کریں)

یہاں سے ماں باپ، عزیز و اقارب، بیوی کے حقوق اور بچوں کے تربیت کے حوالے سے بہت عظیم الشان ملفوظات ارشاد فرمائے۔

ماں باپ کی عظمت ۔۔۔ ماں باپ کو ستانے پر دنیا میں عذاب آتا ہے

ماں باپ کے سامنے اُف نہ کرو! بے ادبی نہ کریں

عزیز و اقارب کے حقوق ہیں۔۔ سال میں ایک دو فعہ مل لینے سے اُن کی محبت کا حق صلہ رحمی کا حق ادا ہوجائے گا

یہ کون سا دین ہے کہ باہر کے کاموں کے بیوی کو بھیجتے ہیں شرم بھی نہیں آتی۔۔ اور  بچوں کو انٹرنیٹ سے نہیں بچایا جاتا اُن کو انٹرنیٹ دے دئیے جاتے ہیں اگر بچپن سے ہی ہمیں ان بچوں اور بچیوں کو انٹرنیٹ سے نہیں بچائیں گے تو بڑے ہو کر وہ تمہاری کیا فرماں برداری کریں گے۔۔۔۔

یہ انٹرنیٹ ایسی بیماری ہے کہ شرعی پردہ کرنے والی پردہ اُتار کر گھر سے بھاگ گئی۔۔

باہر کے کام مرد خود کرے۔ اگر مجبوراً جانا پڑے تو عورت جائے تو محرم کے ساتھ جائے۔ محرم ہی صرف دکاندار سے گفتگو کرے عورت براہ راست بات نہ کرے

عورت گھر کی زینت ہے اور مرد کے ذمے باہر کے کام ہے

ماں باپ کے حقوق الگ ہیں بیوی کے حقوق الگ ہیں، اہل اللہ سے پوچھتے رہو

اِس زمانے میں بچوں کی تربیت کا خاص خیال رکھو۔ ایسی کوئی چیز اُنہیں مت دو جس سے اُن کے خراب ہونے کا اندیشہ ہو

جو اللہ کا نافرمان ہے وہ ماں باپ کا کیا فرماں بردار ہوگا

ایک صاحب کے بچوں کی نافرمانی کا عبرت ناک واقعہ

حضرت والا رحمہ اللہ نے ناظم آباد میں ایک پرچہ شائع کیا تھا جس میں تھاـ: جو اولاد کی فکر ، بیوی بچوں کی فکر نہیں کرتا اُن کو دین سکھانے کی فکر نہیں کرتا۔۔۔ وہ اگرچہ خود کتنا ہی بڑا تہجد گزار ہو لیکن اُس کا شمارفاسقین میں ہوگا

عورت کو باہر بھیجنا غیرت کے خلاف ہے۔۔۔ سارا گناہ تمہیں ہوگا

وہ عورتیں  جو پردہ سے بھی ہوں اُن کو بھی دیکھنے سے حضرت والا منع فرماتے تھے

والدین سے اچھا برتاو نہ کرنے سے دنیا میں مرنے سے پہلے ہی عذاب آئے گا۔ ایک صاحب کی اپنے والدین سے بے رخی بے ادبی کا عبرناک واقعہ بیان فرمایا۔۔۔۔مکافاتِ عمل میں اُن کی اولاد نے اس سے بڑھ کر برا سلوک ہوا۔۔۔ ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries